Tag: جہاز

  • تیزہواؤں نے جہاز کا رخ موڑ دیا، پائلٹ پریشان، پھر کیا ہوا؟

    تیزہواؤں نے جہاز کا رخ موڑ دیا، پائلٹ پریشان، پھر کیا ہوا؟

    کراچی: ملکی دارلحکومت سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی، پرواز پی کے 605 کا رخ تیز ہواؤں کی وجہ سے دوبارہ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز تیزہواؤں اور موسم کی خرابی کے باعث اپنے مقررہ مقام پر نہ پہنچ سکی، کپتان نے لینڈنگ کے لیے اے ٹی سی سے اجازت طلب کی۔

    اے ٹی سی نے خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہ دی، جس پر طیارے کو مجبوراً واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرانا پڑگیا، مسافروں اور دیگر قیمتی جانوں کی حفاظت کے تحت مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

    خیال ہے کہ ملک میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل متعدد ملکی وغیرملکی پروازیں موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے باعث اپنا رخ اور مقررہ مقام تبدیل کرچکی ہیں۔

  • پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے

    پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیز جاری کردیے

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے قوائد وضوابط (ایس او پیز) جاری کردیے جس کا اطلاق جہاز کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایس او پیز 14اپریل سے 19اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ ایس او پیز میں کرونا کے تدارک اور حفاظت کے ضوابط طے کیے گئے۔

    ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایس او پیز جہاز کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کے لیے ہیں۔ دریں اثنا چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں کے حوالے سے بھی ایس او پیز جاری ہوئے ہیں جو پرائیویٹ طیاروں کی بین الاقوامی پروازوں پر لاگوہوں گے۔

    متحدہ امارات کا بھی پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان

    پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ نجی وپرائیویٹ طیارہ کمپنی کو پاکستان آمد پر سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

  • وینز ویلا اور پرتگال کے درمیان کھلے سمندر میں تنازعہ

    وینز ویلا اور پرتگال کے درمیان کھلے سمندر میں تنازعہ

    وینز ویلا کی ایک کشتی نے جرمنی کے ایک بحری جہاز کو مبینہ طور پر دانستہ ٹکر مار دی جس کے بعد کشتی ڈوب گئی، واقعے کے بعد وینز ویلا کے صدر نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    آزادانہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیربیئن کے سمندر میں جرمن کمپنی کا بحری جہاز آر جی سی ایس ریزولوٹ ایک ڈچ جزیرے کی طرف روانہ تھا، جہاز پرتگال کا تھا تاہم اس کی ملکیت جرمن کمپنی کے پاس تھی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ آدھی رات کے وقت وینز ویلا کی پٹرولنگ کشتی جہاز کے قریب پہنچی اور جہاز کو وینز ویلا کے ایک جزیرے کی طرف لے جانے کا کہا۔

    کشتی پر موجود افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی اس کے بعد دانستہ کشتی کو جہاز سے ٹکرا دیا۔

    کمپنی کے مطابق جہاز پر 32 افراد کا عملہ موجود تھا جو فائرنگ میں محفوظ رہا، جہاز چونکہ اس سے قبل برفانی مہم جوئیوں کے لیے جاتا رہا ہے لہٰذا ڈھانچہ مضبوط ہونے کی وجہ سے وہ تصادم میں محفوظ رہا، البتہ وینز ویلا کی کشتی کچھ دیر بعد ڈوب گئی۔

    وینز ویلا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہاز نے جان بوجھ کر کشتی سے تصادم کیا۔ انہوں نے کشتی کے ڈوبنے کی تصدیق نہیں کی تاہم بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے کچھ دیر بعد کشتی ڈوب گئی تھی۔

    وینز ویلا کے صدر نکولس مدورو اس تصادم کے بعد سرحدی حدود میں مداخلت اور دہشت گردی کا الزام لگا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسا ہی ہے کہ 100 کلو کے باکسر نے ایک نو آموز باکسر کو گھسیٹا اور اسے پیٹنے لگا۔

    بین الاقوامی ماہرین نے اس کا تانا بانا وینز ویلا اور پرتگال کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ایک سفارتی تنازعے سے جوڑا ہے۔

    وینز ویلا نے واقعے کی تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے، جہاز فی الحال بحفاظت نیڈر لینڈز کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز کردیا گیا ہے اور وہ جلد ہی اپنا سفر دوبارہ شروع کردے گا۔

  • دوران پرواز مسافروں سے بھرے طیارے کا دروازہ کھولنے کا برا انجام

    دوران پرواز مسافروں سے بھرے طیارے کا دروازہ کھولنے کا برا انجام

    واشنگٹن: پرواز کے دوران مسافروں سے بھرے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے شہری کو عملے نے دبوچ لیا، اس صورت حال کے نتیجے میں جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئرلائن کا طیارہ امریکی ریاست شکاگو سے ڈیلاز جارہا تھا کہ اچانک ایک احمق مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی دورازہ کھولنے کی کوشش کی جس پر عملے نے اسے فوراً پکڑ لیا۔

    اس واقعے کے دوران ہر طرف افرا تفری مچ گئی جس کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ امریکی شہر لوئس میں کرائی گئی، گرفتار مسافر نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر یہ احمقامہ حرکت کرنے کی کوشش کی۔

    عملے کے روکنے پر مسافر نے ہاتھا پائی بھی کی تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر ملزم کو قابو کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، تاہم مذکورہ مسافر کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔

  • 8 طیاروں کے سیکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کردیا گیا

    8 طیاروں کے سیکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کردیا گیا

    لندن: برطانوی ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر یکے بعد دیگرے 8 جہازوں کے سیکڑوں مسافروں کو لینڈنگ کے بعد طیارے میں ہی بند رکھا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر لاک ڈاؤن کیے جانے والے جہازوں میں ایک اماراتی ایئرلائن کا طیارہ بھی شامل تھا جو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے لندن پہنچا تھا۔

    انڈے ویسٹ نامی باشندے نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ طیارے کو لینڈنگ کے بعدلاک ڈاؤن کردیا گیا اور کسی بھی مسافر کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

    اس کا کہنا تھا کہ کیپٹن نے تمام مسافروں کو خبردار کیا کہ کروناوائرس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سے پہلے بھی اسی طرح 7 جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

    مسافر کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی دیر بعد ایئرپورٹ عملہ آیا اور جہاز میں سے ایک مسافر کو نکال کر لے گیا جس کے بعد تمام مسافروں کو مطلع کیا گیا کہ انہیں ایک یا آدھے گھنٹے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

    رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص

    خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، ایک روز قبل جاپان میں بھی کرونا کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

    عالمی ادارہ صحت نے ناول کرونا وائرس کو COVID19 کا باقاعدہ نام دے دیا جبکہ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجربات بھی کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی کوئی بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

  • دوران پرواز خاتون مسافر ماں‌ بن گئی

    دوران پرواز خاتون مسافر ماں‌ بن گئی

    دوحہ: قطر ایئرلائن کی پرواز کے دوران خاتون مسافر نے بچے کو جنم دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پرواز کے دوران شیرخوار کو جنم دیا۔ طیارہ قطری دارالحکومت دوحہ سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک جارہا تھا۔

    زچکی دوران جہاز کے عملے نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کو یقینی بنایا، نازک صورت حال کے پیش نظر طیارے کی بھارتی شہر کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جہاں نومولود بچے سمیت ماں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

    قطر ایئرلائن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ طیارہ دوحہ سے بنکاک جارہا تھا تاہم خاتون کی زچکی کے بعد طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھارتی شہر کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جس پر ایئرلائن مسافروں سے معذرت خوا ہے۔

    شیرخوار بچے سمیت خاتون کو کالکاتا میں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، اس وقت دونوں روبہ صحت ہیں۔ خیال رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ نیا نہیں اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی ایک خاتون نے نجی ایئرلائن میں بچی کو جنم دیا تھا۔

  • خوفناک حادثہ، 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن پھٹ گیا

    خوفناک حادثہ، 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن پھٹ گیا

    ماسکو: روس میں خوف ناک حادثہ پیش آیا جہاں 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن اچانک پھٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر طیارہ روسی شہر نووسیبریکس سے ویتنام جارہا تھا۔ ایئرپورٹ سے ٹیک آف سے قبل ہی جہاز کا انجن پھٹ گیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ٹولماشیو نامی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاز میں 27 بچوں سمیت 208 مسافر سوار تھے۔ برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو ویتنامی شہر کیم رینچ پہنچنا تھا۔

    ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد عملے نے آگ پر قابو پایا، بعد ازاں مرمتی کام کے لیے طیارے کو واپس ٹرمینل پر پہنچایا گیا۔ جبکہ مسافروں کو متبادل جہاز سے ویتنام بھیجا گیا۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ جہاز کے مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ایسا لگا کہ کسی گاڑی کو زبردستی چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور پھر اچانک زوردار آواز آئی۔

    دیگر نے کہا کہ میں جہاز کی کھڑکی کی طرف بیٹھا تھا جہاں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے، اس دوران ہرطرف خاموشی چھا چکی تھی اور مائیک پر کوئی اناؤنسمنٹ بھی نہیں کی گئی۔

  • موت  کوسامنے دیکھ کر چیخیں نکل گئیں

    موت کوسامنے دیکھ کر چیخیں نکل گئیں

    لیورپول: دنیا میں بسنے والے ہر شخص کو اپنی جان بہت عزیز ہوتی ہے ایسے میں اگر جان جانے کا خطرہ سر پر آجائے تو اچھے اچھوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

    ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ سے آئرلینڈ جانے والی پرواز میں جہاں طوفان کی تیز ہواؤں نے جہاز کو ہلایا تو مسافروں نے دعائیں شروع کردیں اور زور زور سے چیخنے چلانے لگے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریان نامی غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ دوران پرواز تیز ہواؤں کی زد میں آگیا جس پر مسافروں نے ہنگامہ برپا کردیا اور ہر طرف چیخ وپکار کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوگئیں تاہم جہاز کے عملے نے شہروں کو تسلی دی او خاموش رہنے کی تلقین کی۔

    مذکورہ ایئرلائن کی پرواز برطانوی شہر لیور پول سے آئرلینڈ کے شہر ڈیری جارہی تھی۔

    پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی خرابی اور طوفانی ہواؤں سے متعلق وارننگ بھی دی تھی۔ طیارے نے ہچکولے کھائے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور پائلیٹ نے بحفاظت لینڈنگ کرائی۔ ایک مسافر کا کہنا تھا کہ جہاز کے ہلنے پر ہمیں اپنی موت سامنے نظر آنے لگی تھی۔

  • جہاز میں سوار عجیب وغریب مسافر کی احمقانہ حرکت، ویڈیو وائرل

    جہاز میں سوار عجیب وغریب مسافر کی احمقانہ حرکت، ویڈیو وائرل

    طیارے میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

    انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز میں سوار مسافر نے اپنی اگلی سیٹ پر بیٹھے نوجوان کو پریشان کردیا۔ اپنے بیٹھنے کے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احمق مسافر نے کھڑکی کی طرف سے پیر آگے بڑھایا جو قریب بیٹھے نوجوان کے لیے الجھن کا باعث بن گیا۔

    ویڈیو میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شہری گہری نیند میں سورہا ہے۔

    مذکورہ شخص کے قریب بیٹھے مسافر نے یہ ویڈیو بنائی جس کا مقصد دیگر مسافروں کو صرف یہ بتانا تھا کہ وہ سفر کے دوران معیار کو برقرار رکھیں۔

    مسافر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے لاکھوں صارفین نے دیکھ کر مذکورہ شخص کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے کمنٹس بھی کیے۔

    ایک صارف نے لکھا کتنا بدتمیز آدمی ہے۔ جبکہ دوسرے نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ نوجوان سوچ رہا ہوگا کہ کاش ہاتھ میں موجود یہ مشروب اس کے پیر پر پھینک پاتا‘‘۔

  • نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک فضائی مسافروں کے لیے بری خبر آ گئی

    نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک فضائی مسافروں کے لیے بری خبر آ گئی

    کراچی: نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا، پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد سیکٹر کے کرایے میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ہنگا می صورت حال ہو یا کسی عزیز و اقارب کے انتقال پر جانا پڑ جائے، اندرون ملک سفر کر نے والے مسا فروں کو یک طر فہ 35 ہزار رو پے سے زائد کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا جب کہ دو طرفہ کرایہ 70 ہزار سے زا ئد ہو جاتا ہے۔

    ایک نئی ایئر لائن آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار

    نیا سال آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں، ایئر بلیو اور سرین ایئر بھی اضافی کرائے وصول کر رہی ہیں، اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے کا موازانہ خلیجی ممالک سے کیا جائے تو مذکورہ کرایہ اس کے برابر نظر آتا ہے۔

    فضائی مسافروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کرائے میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔