Tag: جہاز

  • ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    ترکش ایئرلائن کی پرواز کےدوران بچی کی پیدائش

    انقرہ: ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کے دوران فرانسیسیی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز افریقہ کے مغربی ملک گینی سے برکینا فاسو جانے والی پرواز کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

    ترکش ایئرلائن کی پروازگینی کے شہرکوناکرے سے برکینا فاسو کے دارلحکومت آؤگا جا رہی تھی کہ ایک خاتون کو درد کی شکایت ہوئی جس پر جہاز کےعملے نے فوری طور پر خاتون کو مدد فراہم کی۔

    turkish-post-1

    ترکش ایئرلائن کا طیارہ 42 ہزارفٹ کی بلندی پرتھا جب نافی ڈیبی نامی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔ بچی کی پیدائش کےلیےترکش ایئرلائن کی فضائی میزبانوں نے دائی کے فرائض انجام دیے۔

    بچی کی پیدائش کےبعدپرواز لینڈ کرنے پردونوں ماں بیٹی کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    turkish-post-2


    دوران پرواز ہوائی جہاز میں بچی کی پیدائش


    یاد رہےکہ گزشتہ سال 18 اگست کودبئی سے فلپائن جانے والے ایک مسافر بردار ہوائی جہاز میں ایک خاتون کے ہاں بچی کا جنم ہوا تھا جس پر جہاز کو بھارت کےشہر حیدرآباد میں ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہےکہ بھارتی حکام نے بچی کو جنم دینے والی خاتون کو تین روز کے لیے عارضی قیام کے لیے ویزہ جاری کیا تھا۔

  • گڈانی شپ یارڈ، لنگراندازجہازمیں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

    گڈانی شپ یارڈ، لنگراندازجہازمیں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

    کراچی: گڈانی شپ یارڈ میں کھڑے جہاز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آگ ناکارہ جہاز میں کٹائی کے دوران لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے میں 5 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے چارمزدوروں کی شناخت الف خان، سعید، صابر، نعمت کےنام سے ہوئی ہے۔

    تین گھنٹے بعد آگ تو بجھادی گئی لیکن جھلس کر زخمی ہونے والے مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک ہفتے قبل بھی اسی جہاز میں آگ لگنےکا واقعہ پیش آچکا ہے لیکن خوش قسمتی سےاس حادثےمیں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا۔

    واقعے کے بعد جہاز کے مالک رضوان دیوان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ وہی رضوان دیوان ہیں جن کے ناکارہ آئل ٹینکر میں دو ماہ قبل لگی آگ نے27 مزدوروں کی جان لے لی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس گڈانی میں لنگر انداز ہونے والے جہازوں میں آگ لگنے کے دو بڑے واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    یکم نومبر 2016 کو ایک جہاز کے آئل ٹینک میں صفائی کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حادثے میں آئل ٹینک کے اندر کام کرنے والے 23 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بائیس دسمبر کو بھی اچانک شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور جہاز میں شعلے بھڑک اٹھے جس پر بڑی مشکل سے قابو پالیا گیاتھا۔

  • امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    امریکی جہازمیں آتشزدگی،8افراد زخمی

    شکاگو: امریکی ریاست شکاگو کے اوہیئرایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کے طیارے میں اڑنے سے قبل آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہناہے کہ امریکی ریاست شکاگوکے ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ767شگاکو سے میامی کے لیےمقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اڑنے لگا تو اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن بری طرح متاثرہوا۔

    امریکی ایئرلائن کا کہناتھا کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں سات مسافر اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔حادثے کے وقت جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے9 افراد سوار تھے۔

    ہوائی کمپنی نےنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔

    دوسری جانب اسی روز کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگی جب اترتے وقت جہاز کے لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔

  • جہاز میں کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنے کی ہدایت، وجہ؟

    جہاز میں کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنے کی ہدایت، وجہ؟

    کیا آپ نے کبھی جہاز کے سفر کے دوران اس بات پر غور کیا ہے کہ جہاز کا عملہ آپ کو کھڑکیوں کا شیڈ کھلا رکھنے کی ہدایت کیوں دیتا ہے؟

    جہاز کا عملہ آپ کو جہاز کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے کے وقت ایسا کرنے کو کہتا ہے۔

    اس کی وجہ بظاہر دلچسپ لیکن جہاز کے حفاظتی اصولوں میں سے ایک ہے۔

    plane-3

    ایوی ایشن کے عالمی اداروں کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق جہاز میں کسی بھی ہنگامی صوتحال کے پیدا ہونے کی صورت میں 90 سیکنڈز یا اس سے کم وقت میں تمام مسافروں کو جہاز خالی کردینا چاہیئے۔

    یعنی کیبن کریو کے کسی رکن کے پاس صرف 90 سیکنڈز ہوتے ہیں جن میں وہ آپ کی ایمرجنسی خارجی راستے (ایگزٹ) کی طرف رہنمائی کر سکتا ہے۔

    جہاز اڑنے سے پہلے آگاہ کیے جانے والے حفاظتی اصولوں میں ائیر ہوسٹس اعلان کرتی ہے کہ کھڑکی کے قریب بیٹھے افراد ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیش آجائے تو وہ باہر دیکھ سکیں کہ جہاز کی پوزیشن کیا ہے۔ کیا وہ پانی کے اوپر ہے، یا وہ جنگل میں ہے، آگ کی زد میں ہے یا جہاز کے باہر رن وے پر کوئی رکاوٹ یا خطرہ موجود ہے۔

    وہ جس ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب کوئی رکاوٹ دیکھتے ہیں تو انہی 90 سیکنڈز کے اندر مسافروں کو دوسرا ایگزٹ استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔

    یہ ایک معمولی سی بات ہے جس پر سیکنڈ کے چند حصوں میں عمل کیا جاسکتا ہے، لیکن ہنگامی صورتحال میں ایک ایک لمحہ اور ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے۔

    plane-2

    ان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو فوراً باہر نکلنا چاہیئے، اس وقت کھڑکی کا شیڈ ہٹانے میں ان کا وقت ضائع ہوسکتا ہے جو ان کی جان کے لیے خطرے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    اس صورت میں یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ کھڑکی کا شیڈ کسی وجہ سے اٹک جائے اور آپ اسے کھولنے کے لیے زور آزمائی کرنے لگ جائیں یوں آپ سمیت تمام مسافروں کی جان بچانے کا وقت ضائع ہوسکتا ہے۔

  • جہازوں کا شور وہیل مچھلی کی صحت پر منفی اثرات کا باعث

    جہازوں کا شور وہیل مچھلی کی صحت پر منفی اثرات کا باعث

    ایک نئی تحقیق کے مطابق بحری جہازوں اور کشتیوں سے پیدا ہونے والا شور وہیل مچھلی کی غذائی عادات میں تبدیلی کر رہا ہے اور ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 10 وہیل مچھلیوں کے اندر سینسرز لگائے۔ ان سینسرز کی مدد سے سمندر کے اندر مختلف آوازیں اور وہیل مچھلیوں کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔

    مزید پڑھیں: مچھلیاں انسانی چہروں کو شناخت کرسکتی ہیں

    سائنسدانوں نے دیکھا کہ وہیل مچھلی کے شکار کرنے کے دوران اگر جہاز کی تیز آواز آئے تو یہ شکار اور وہیل دونوں کو متاثر کرتی ہے اور وہیل مچھلیاں چند لمحوں کے لیے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتی۔

    whale-1

    ماہرین کے مطابق کھلے پانیوں میں چونکہ مستقل جہازوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے لہٰذا یہ مستقل بنیادوں پر وہیل مچھلیوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز آلودگی میں اضافے کا سبب

    واضح رہے کہ وہیل مچھلیاں کو ایک عرصہ سے جہازوں کے شور کا سامنا ہے اور ماہرین کے مطابق وہیل کی کچھ نسلوں نے اب اس شور سے مطابقت پیدا کرلی ہے۔

  • پی ایس او کا جہاز پیٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گیا

    پی ایس او کا جہاز پیٹرول اور فرنس آئل لیکر پہنچ گیا

    کراچی:پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او )کا ایک لاکھ پینسٹھ ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا جہاز اور ایک پچاس ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کاجہازکراچی پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا جہاز فرنس آئل اور پٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس مجموعی طوراس ہفتے 1 لاکھ ٹن پٹرول جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار ٹن فرنس آئل ہوگا۔

    پی ایس او کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کے پاس مجموعی طور رواں ہفتے کے لیے ایک لاکھ ٹن پیٹرول اورایک لاکھ پینتیس ہزار ٹنفرنس آئل موجود ہے۔

    ترجمان کاکہنا تھا کہ پیٹرول اور فرنس آئل کے مزہد دو آئل ٹینکر جلد کراچی پہنچ جائیں گے ۔وزارت پیٹرولیم کی ہدایت پرپی ایس او24گھنٹےمسلسل کام کررہا ہے ۔

    ۔پی ایس او ترجمان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس اور پیٹرول پمپس کو فیول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے