Tag: جہانگیرترین

  • ن لیگ اور پی پی ایک پیج پر نہیں آ سکیں، آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان

    ن لیگ اور پی پی ایک پیج پر نہیں آ سکیں، آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان

    دبئی: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت گزشتہ روز ملاقات کے بعد بیشتر معاملات پر ایک پیج نہیں آسکیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں آج پھر سیاسی بیٹھک کا امکان ہے، دونوں پارٹی نے مزید معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، سابق صدر  آصف زرداری نے ن لیگ سے میثاق معیشت پر بات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ملاقات میں نگراں سیٹ اپ اور آئندہ کے لائحہ عمل غور کیا  گیا، پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ قیادت کو واضح کیا کہ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن چاہتے ہیں۔

    ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تاحال دبئی میں موجود ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری بھی جہانگیرترین کا پیغام لیکر دبئی پہنچ گئے ہیں، عون چوہدری پی پی اور ن لیگ قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں پیغام پہنچائیں گے۔

  • جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت؟ فواد چوہدری نے واضح کردیا

    جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت؟ فواد چوہدری نے واضح کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیر ترین گروپ ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے کئی ارکان نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کئے اور انہوں نے ترین گروپ میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

    جہانگیر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دو سے تین روز میں سو سے زائد رہنماؤں سے رابطے کئے گئے ہیں، رابطہ کرنے والوں میں فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی ارکان ترین گروپ کے ساتھ چلنے کا اعلان کرینگے۔

    ادھر فواد چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی واضح کرچکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے خفیہ ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت

    مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے خفیہ ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت

    لاہور : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے مشن پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی جانب سے گزشتہ رات ہونیوالی ملاقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا، ملاقات میں فضل الرحمان نے جہانگیرترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔

    یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ابتدائی طور پر ہمارے رابطوں کے مثبت نتائج ملے ہیں، لیکن جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کریں گے، ہم جلد ہی ووٹ پورے کر لیں گے، اگر عدم اعتماد پر ووٹ کم ہوئے تو پرانے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

  • عدالت کی ایف آئی اے کو گرفتاری سے 7 روز قبل جہانگیر ترین کو آگاہ کرنے کی ہدایت

    عدالت کی ایف آئی اے کو گرفتاری سے 7 روز قبل جہانگیر ترین کو آگاہ کرنے کی ہدایت

    لاہور : کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لی ، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے کسی بھی تادیبی کارروائی سے 7 روز پہلے اطلاع دے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں کارپوریٹ فراڈاورمنی لانڈرنگ کیس میں جہانگیرترین،علی ترین کی عبوری ضمانتوں کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین اور رفاقت علی گوندل نے مقدمات کی سماعت کی ۔

    جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت ملزمان عدالت میں پیش ہوٸے، ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین اور رفاقت علی گوندل نے مقدمات کی سماعت کی ۔

    جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت ملزمان عدالت میں پیش ہوٸے، ایف آٸی اے کے تفتیشی نے دونوں عدالتوں میں بیان دیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ابھی ریکارڈ کا جاٸزہ لے رہے ہیں، جس پر جہانگیر ترین کے وکلا نے کہا کہ تمام ریکارڈ ایف آٸی اے کے پاس ہے لہذا گرفتاری کی ضرورت بھی نہیں ۔

    ملزمان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں اور کہا ایف آئی اے کو اگر گرفتاری چاہیے ہوگی وہ پہلے آگاہ کرے گا۔

    دوسری جانب بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین کےخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، بینکنگ کورٹ کےجج کےتبادلےکےباعث ڈیوٹی جج رفاقت علی گوندل نے سماعت کی۔

    وکیل جہانگیرترین نے کہا مہینوں اےانکوائری کو بھگت رہے ہیں، سوسےزیادہ بارمختلف افرادشامل تفتیش ہوئے، ہم پر الزام لگاکہ 79ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک ایک پیسے کی منی ٹریل پیش کی کہ یہ قانونی پیسہ ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایف آئی اےکےدائرہ اختیارمیں آتاہی نہیں ، ایس ای سی پی کمپنیوں کے حوالے سے معاملات دیکھتی ہے، مدعی اورتفتیشی ایف آئی اےخودبنا، یہ جلادبننےسےپہلےکی حد تک پہنچ گیا۔

    جس پر عدالت نے کہا بطور جج اس معاملے پر کمنٹ نہیں کرناچاہتا،ہمارامعاشرہ روزبروزنیچےکی طرف جارہاہے، کس پرالزام لگائیں کس پرنہیں یہ ایک لمبی بحث ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا بیان ریکارڈکیاجائےکہ انہیں ہماری گرفتاری چاہیےیانہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے نے کہا جہانگیرترین کی گرفتاری کی ابھی ضرورت نہیں ، کبھی ضرورت پڑی تو ایف آئی اےپہلےآگاہ کرے گا، جس پر وکیل جہانگیرترین نے استدعا کی ایف آئی اےکوحکم دیاجائےکہ 10روزپہلےاطلاع دیں، عدالت نے حکم دیا ایف آئی اےکسی بھی تادیبی کارروائی سے7روزپہلےاطلاع دے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے مقدمات اور بجٹ کا آپس میں کوٸی تعلق نہیں ۔دس ماہ سے اس کیس میں انکواٸری ہو رہی ہے جس میں مختلف افراد کی سو سے زاٸد بار پیشیاں ہوٸیں ، خوشی ہوٸی کہ آج ایف آٸی اے خود کہہ رہا ہے کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں۔

    پیشی کے موقع پر اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی ۔ کارکنوں نے جھانگیر ترین کے حق میں نعرے بازی کی اور گل پاشی کی گٸی،

  • جہانگیر ترین کی گرفتاری کیلئے  تیاری شروع

    جہانگیر ترین کی گرفتاری کیلئے تیاری شروع

    لاہور : ایف آئی اے نے جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے تیاری شروع کردی ، اس سلسلے میں جہانگیرترین،اہل خانہ کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی ایف آئی اےآمد کے بعد سے جہانگیرترین کیخلاف انویسٹی گیشن میں تیزی آگئی۔

    ایف آئی اے نے جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئےورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کردی جبکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیرترین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جہانگیر ترین اور ان کی کمپنی کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

    یاد رہے زیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کا دورہ کرکے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دیا۔

    اس موقع پر جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریفنگ دی، معاون خصوصی نے کہا جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباو کے مکمل کی جائیں۔

  • حکومتی وزراء کی وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز

    حکومتی وزراء کی وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز

    اسلام آباد: حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کےمعاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔

    جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سےگریزبہت ضروری ہے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

    قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے کہا تھا کہ کچھ لوگ جہانگیرترین کےخلاف مقدمےبنارہے ہیں، عمران خان ہمارے کپتان ہیں، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہےہیں، جہانگیرترین مقدمات کاسامنا کررہے،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

  • جہانگیرترین  کی  پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی تیاری

    جہانگیرترین کی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی تیاری

    لاہور: جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی تیاری کرلی ، وہ جلد بیس ارکان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ لینے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین جلد ناراض اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ، صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد ناراض اراکین شامل ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دے دیا ہے۔

    یاد رہے آج عدالت میں پیشی سے پہلے تحریک انصاف کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر سے ملاقات کی ، جس میں وزراء نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    ملاقات کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض ، غلام بی بی بھروانہ ، خرم لغاری ، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور دیگر شریک تھے۔

    اراکین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں پارٹی کی تنظیم نو اور اس متحرک کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کیا۔

    بعد ازاں پنجاب حکومت نے جہانگیرترین کی حمایت کرنے والے ارکان کی فہرست تیار کرلی، اراکین سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

  • جہانگیر ترین کی حمایت میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کھل کر سامنے آگئے

    جہانگیر ترین کی حمایت میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کھل کر سامنے آگئے

    لاہور : جہانگیرترین کی حمایت میں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کھل کر سامنے آگئے، جن میں غلام بی بی بھروانہ،غلام محمد لالی، راجہ ریاض ، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے ، اراکین اسمبلی غلام بی بی بھروانہ،غلام محمد لالی، راجہ ریاض اور ارکان پنجاب اسمبلی میں نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، عبدالحئی دستی،سلمان نعیم،لالہ طاہررندھاوااور خرم لغاری شامل تھے۔

    عدالت کے باہر کارکنان نے جہانگیر ترین کے حق میں نعرے بازی اور گل پاشی کی ، جہانگیر ترین کی پیشی سے پہلے ان کی رہائشگاہ پراراکین اسمبلی اوررہنماؤں کی بیٹھک بھی ہوئی۔

    جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اُن کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا اثاثہ ہیں ، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں پارٹی کی تنظیم نو اور اس متحرک کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کیا۔

    ارکان سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ عمران خان کے دوست تھے اور ہیں ، مگر چند عناصر انہیں دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں ، شوگر اسکینڈل میں بغیر معاملات کو دیکھے اور سمجھے ان کی بدترین کردار کشی کی گئی۔

    پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دلانے میں سب سے بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے، وہ مثبت کردار ادا نہ کرتے تو شاید وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے پاتے۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے پنجاب اور وفاق کی حکومتیں بنائیں، عمران خان کے اردگرد جو لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ،  وزیر اعظم ان کے خلاف ایکشن لیں۔

    بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین ،علی ترین،عامروارث اوررانانسیم کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی ، جج کی رخصت کےباعث جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں10 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

  • ایک سال سے چپ ہوں، پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، جہانگیر ترین پھٹ پڑے

    ایک سال سے چپ ہوں، پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، جہانگیر ترین پھٹ پڑے

    لاہور : جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے چپ ہوں، پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیاجارہا ہے، میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پرایک نہیں،دو نہیں 3ایف آئی آردرج کی گئی ہیں، انہیں سب شوگر ملزمیں سےصرف جہانگیرترین نظرآیاہے؟

    جہانگیرترین نے سوال کیا کہ کیاآپ کاکیس اتنا کمزورہے کہ آپ کورٹ میں بات نہیں کرتے؟ میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالتے ہیں، یہ انتقامی کارروائی کی وجہ کیا ہے؟ ایک سال سے مجھ پریہ شوگرکمیشن چل رہاہے، ایک سال سے چپ ہوں ،دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیلاجارہا ہے ؟

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سےانصاف مانگ رہےہیں ، جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے، اس کوبےنقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھےخان صاحب سےدورکردیاگیاہے۔

    جہانگیرترین مزید کہا دس سال پارٹی کے لیے خون پسینہ ایک کیا، میرے جانے سے تحریک انصاف کو بھی نقصان پہنچے گا۔

    جہانگیرترین نے پی پی میں شمولیت کی خبروں کی دو ٹوک اندازمیں تردید کرتے ہوئے کہا میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میرا زرداری سےملاقات کاکوئی ارادہ نہیں ہے، زرداری سےملاقات کی باتوں میں حقیقت نہیں ، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی.

    اس سے قبل بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین ،علی ترین،عامروارث اوررانانسیم کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے عبوری ضمانت میں10 اپریل تک توسیع کر دی۔

  • جہانگیرترین ‌‌کی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

    جہانگیرترین ‌‌کی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا بار بار ہاتھ دھوئیں، ہاتھ ملانے اوراجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں کروناوائرس کی وباپھیلی ہوئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کےاثرات آچکے ہیں۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  حکومت نے جلد کروناوائرس سے بچاؤ کے اقدامات کئے، اقدامات سے کرونا وائرس پاکستان میں کنٹرول میں رہےگا، ہر شہری کا فرض ہے کہ حکومت کا ہاتھ بٹائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ  عوام غیرضروری اجتماعات میں جانےسےگریزکریں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور چہرے پر مت لگائیں، کرونا وائرس ہاتھ ملانے سے پھیلتا ہے، اس لئے بیرون ملک سے آنیوالے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب  احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو جلد کرونا پر قابو پالیا جائےگا، سب ساتھ دیں تو 2 سے 3 ہفتے میں حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے عوام میں کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، مہم کےتحت عوام کو کرونا سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا جائےگا۔