Tag: جہانگیرترین

  • ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

    ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

    لودھراں : جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا جب کہ تیر فضا میں اُڑان بھرنے سے پہلے ہی زمین بوس ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ ایک لاکھ 16 ہزار 590 ووٹ لے کر تحریک انصاف کی جیت لے اُڑے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے علی ترین 91 ہزار 230 ووٹ ہی لے سکے.

    خیال رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین، مسلم لیگ ن کے پیرسید اقبال شاہ، پیپلزپارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10 امیدوار مدمقابل تھے۔

    ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نوعمر علی خان ترین جو کہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے بھی ہیں نے مسلم لیگ ن کے  سنیئر اور منجھے ہوئے امیدوار پیرسید اقبال شاہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا  اور حکومتی مشینری کو شکست دینے کے لیے کارکنان کو متحرک کیا اور سیاست میں نو وارد نوجوان علی ترین تجربہ کار سیاست دانوں کے مقابلے میں 91 ہزار سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد مرکزی دفتر پر جمع ہو گئی اور ڈھول کی تھاپ و پارٹی ترانوں پر رقص کرکے اپنے خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جب کہ کچھ کارکنان نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

    ضمنی الیکشن کے لیے این اے 154 میں 4 لاکھ 31 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ تھے جن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا، ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اور پاک فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں۔


    جہانگیر ترین نا اہل قرار


    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 15 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی اور اس کے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے، جہانگیرترین

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج سے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، الیکشن لڑنے کی سائنس سمجھ آگئی ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ الیکشن کا وقت قریب آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، 2013ء میں ہمیں ہوم ورک کے بغیر ٹکٹ دئیے گئے تھے، اس بار تمام فیصلے منظم طریقے سے کریں گے۔

    جہانگیر ترین نے کارکنان کو بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار میرٹ اور حلقے میں کام کرنے والوں کو ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا کہ قیادت سے اپیل ہے کہ عام انتخابات کے لئے جلد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں عمران خان نے نواز شریف کو بے نقاب کردیا، ہمیں عدلیہ پرایمان ہے کہ انصاف ملے گا۔

    استقبالیہ تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور کی قیادت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے نعرے بھی لگائے، ان کا مطالبہ تھا کہ علیم خان کے بعد لاہور کی تنظیم ختم ہوچکی ہے، لہٰذا صدر ولید اقبال کو تبدیل کیا جائے۔

  • جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے جب شریف برادران کی شوگر ملز کا ذکر چھیڑا تو وزیر اعظم نوازشریف ایوان سے اٹھ کرچلے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم اور ان کے خاندان سے کاروباری رقابت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک پیسے کا بھی ڈیفالٹر نہیں ہوں۔


    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹس ذاتی عناد پرجاری کرایا گیا ہے، ابھی جہانگیر ترین شروع ہی ہوئے تھے کہ وزیراعظم نواز شریف ایوان سے چپ چاپ تشریف لے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کا اور وزیراعظم کا کاروبار ایک جیسا ہے اس لئے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوگرملزکی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پر پابندی عائد ہے، چوہدری شوگر مل کی رحیم یار خان منتقلی کیخلاف عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ چوہدری شوگر مل کے مالک وزیراعظم خود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز نے شوگر ملز لگانے کیلئے مجھ سے مدد مانگی تھی۔ اس کے علاوہ سلمان شہباز اپنے اہل خانہ کے ساتھ تین دن میرے گھر مہمان بھی رہے۔

     

  • نوازشریف نے 22 لاکھ، جہانگیرترین نے 3 کروڑ ٹیکس دیا، تفصیلات جاری

    نوازشریف نے 22 لاکھ، جہانگیرترین نے 3 کروڑ ٹیکس دیا، تفصیلات جاری

    اسلام آباد : ایف بی آر حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سال 2015 میں صرف 22 لاکھ روپے ٹیکس دیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسی سال 77 لاکھ  روپے ٹیکس کی ادئیگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 2015 کے دوران ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

    ایف بی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے 63 لاکھ 30 ہزار 632 روپے انکم ٹیکس جمع کرایا ہے جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے 3کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

    حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکس ادئیگی کی مزید تفصیلات:

    نواز شریف نے 22 لاکھ روپے اور جہانگیر ترین نے 3کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا
    فاروق ایچ نائیک نے1 کروڑ 35 لاکھ روپے انکم ٹیکس دیا
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے51 ہزار روپے ٹیکس دیا
    سینیٹر شاہی سید نے تین لاکھ 13ہزار روپے ٹیکس دیا
    جمشید دستی نے 34 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا
    سابق وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا نے 11 لاکھ 15ہزار روپے ٹیکس دیا
    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 6 لاکھ 61 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا
    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 76 لاکھ 9 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 7 لاکھ 66 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    محمود خان اچکزئی نے 17ہزار 331 روپے ٹیکس ادا کیا
    ڈاکٹر عارف علوی نے 3لاکھ 34 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا
    فریال تالپورنے 22 لاکھ 67 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا،
    خورشید شاہ نے 1لاکھ 13ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    شفقت محمود نے88 ہزار55 روپے اور رانا تنویر حسین نے 4 لاکھ 2 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    وفاقی وزیر برجیس طاہر نے 2لاکھ 67 ہزار،شاہ محمود قریشی نے 4 لاکھ 69 ہزارانکم ٹیکس دیا
    چوہدری پرویزالہٰی نے 14لاکھ 3 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    عابد شیرعلی نے 1لاکھ 28 ہزار440، سائرہ افضل تارڑ نے 92 ہزار 383 روپے انکم ٹیکس دیا
    طلال چوہدری نے47 ہزار،میاں عبدالمنان نے9 لاکھ7ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    عمران خان نے 76ہزار 244 روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    شیخ رشید نے 3 لاکھ 12ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا
    شاہد خاقان عباسی نے 21 لاکھ 38ہزار روپے ٹیکس ادا کیا

    چوہدری نثار نے 8 لاکھ 47 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا
    اسد عمر نے 42 لاکھ 60 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا

    طارق فضل چوہدری نے 34 ہزار 600 روپے انکم ٹیکس دیا
    وفاقی وزیر زاہد حامد نے 70 ہزار 216 روپے انکم ٹیکس دیا
    احسن اقبال نے1لاکھ 6 ہزار 800، دانیال عزیزنے 4لاکھ 21 ہزارروپے انکم ٹیکس ادا کیا
    حمزہ شہباز نے 63 لاکھ 30 ہزار 632 روپے انکم ٹیکس دیا
    بابراعوان نے 29 لاکھ 58 ہزار، رحمان ملک نے 47 ہزار روپے ٹیکس دیا
    پرویز رشید نے1لاکھ 6 ہزار روپے، راجا ظفرالحق نے1لاکھ 8 ہزار روپے ٹیکس دیا
    مشاہداللہ نے 3 ہزار600، اعتزازاحسن نے 2کروڑ 49 لاکھ روپے ٹیکس دیا
    مولانا فضل الرحمان نے49 ہزار900 اوراکرم درانی نے 86 ہزار 196روپےٹیکس دیا
    آفتاب شیر پاؤ 17 لاکھ 23 ہزار،امیر حیدر ہوتی نے 75 ہزار7 روپے ٹیکس دیا،
    میاں رضاربانی نے7لاکھ 30 ہزار، سلیم مانڈوی والا نے11لاکھ 15ہزار روپے ٹیکس دیا
    ڈاکٹرفروغ نسیم نے1کروڑ 16 لاکھ، فاروق نائیک1کروڑ 35 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔

  • کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے زراعت پر جنرل سیلز ٹیکس ختم نہ کیا اور کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے۔

    لاہور چیئرنگ کراس پر کسانوں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مرتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، کسانوں کو اپنا حق مانگنے پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں 60 سے زائد مرد و خواتین مزارعین کو گرفتار کر رکھا ہے ، حکومت فوری طور پر انہیں رہا کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویل کے بجلی کے بقایات جات ختم اور فی یونٹ پانچ روپے کیا جائے ، پاکستان اور بھارت کی زرعی تجارت میں پاکستان کے کسانوں کے مفادات پر زد نہ ماری جائے۔

  • جہانگیرترین پارٹی میں دھڑےبندی کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    جہانگیرترین پارٹی میں دھڑےبندی کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کایونٹی گروپ پارٹی میں تقسیم،دھڑےبندی کررہاہے، جہانگیرترین یا چوہدری سرورسےٹکٹ لینا پڑا تو میں سیاست چھوڑدوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں چودھری سرور اور جہانگیر ترین کے یونٹی گروپ پر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹکٹیں صرف وفاداراورکارکردگی دکھانے والےکارکنوں کوہی ملیں گی ،پیسےکی بنیادپرکوئی ٹکٹوں کی فروخت کاسوچےبھی نہیں، دھڑے بندی اور نظریہ بندی میں تمیز کرنا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نےپارٹی میں گروپ بندی نہیں کی نہ گروپ بندی کاقائل ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی جنگ میں حامد خان کا چہرہ دکھائی دیتا تھا۔

    دھرنے میں کارکنوں پر جب شیلنگ ہوتی تھی تو وہاں یاسمین راشد دکھائی دیتی تھی، لیکن اب چودھری سرور اور جہانگیر ترین کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ ٹکٹیں وہ دیں گے۔

     

  • پنجاب میں فوج اوررینجرزکا آپریشن بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا، جہانگیرترین

    پنجاب میں فوج اوررینجرزکا آپریشن بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا، جہانگیرترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب میں فوج اور رینجرز کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ بہت جلد شروع ہو جانا چاہیئے تھا لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر روبینہ اختر کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کی لاہور میں کونے والا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی وە بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار حکمرانوں کو سیکیورٹی دینے کی بجائے عوام کو سیکیورٹی فراہم کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ راء کا ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جو ملک میں دہشت گردی کروا رہا تھا لیکن پمارے حکمران بھارتی تاجروں سے اپنے بزنس بڑھا رہے ہیں اور ملک سے رقم لوٹ کر باہر جائیدادیں بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومت ہو گی اور ہم تعلیم کے فروغ کے لیئے کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد مین موجود مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک سکتی تھی لیکن حکومت نے نا اہلی دکھائی فوج کر جگہ کام کر رہی ہے سویلین ادارے کہاں ہے۔

     

  • عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے روز بروز حکومت کے خلاف بیان داغے جانے سے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما عابدشیر علی پی ٹی آئی کے خلاف ایک بار پھر میدان میں آگئے اور زبانی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

    عابد شیر علی نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پر الزامات لگاتے ہو ئے کہا کہ کےپی کےمیں ٹھیکےجہانگیرترین کودیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کے پاس کے پی کے میں دھرنوں کے لیے تو فنڈز ہیں لیکن آئی ڈی پیز کےلیے نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ہم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد دیکھ لیں عمران خان کے ساتھ جو لوگ کھڑے ہیں وہ سب کرپٹ ہیں۔