Tag: جہانگیر ترین

  • جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کے لئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کے لئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    لاہور(27 اگست 2025): جہانگیر ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاست دان اور معروف بزنس مین جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    جہانگیر ترین اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو فوری طور پر ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے جن میں مشینری بھجوا کر بند باندھنے میں مدد، متاثرین میں راشن اور ضروری اشیاء کی تقسیم شامل ہے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ قدرتی آفات قومی یکجہتی کا تقاضا کرتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-flood-update-27-august-2025/

  • حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہونگے: جہانگیر ترین

    حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہونگے: جہانگیر ترین

    ،ملتان: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان شااللہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔

    ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد کوشش ہوگی معیشت کو چمکائیں، معیشت چمکے گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا، جو نوکری کررہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے لوگوں کے مسائل حل ہوں، باہر جاکر دیکھیں لوگوں کے حالات کیا ہیں، ہمارا صرف یہ کام ہے کہ لوگوں کے حالات بہتر کریں، میں نے اسپتال بنائے اسکول بنائے ہم مزید بھی کام کرینگے۔

    استحکام پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان شااللہ حکومت بنے گی اور نوازشریف ہمارے لیڈر ہونگے، نواز شریف کیساتھ کام کرکے خوش ہوں گا، ملتان کے لوگ جذبے والے لوگ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم شیر ہوں یا عقاب ہوں ہمارا مقصد ایک ہے، مقصد ہے کہ اس ملک کی مل جل کر بہتری کرنی ہے، ملکی معیشت بہتر ہوگی تو سب کی بہتری ہوگی۔

  • گیلانی خاندان کا جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان

    گیلانی خاندان کا جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان

    ملتان: گیلانی خاندان نے حلقہ این اے 149 میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید یزدانی سے ملاقات کی، جہاں سربراہ آئی پی پی نے حمایت پر گیلانی خاندان  کا شکریہ ادا کیا۔

    اس ملاقات کے دوران سید تنویر الحسن گیلانی، سید ولایت مصطفیٰ گیلانی، راجن بخش گیلانی بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں جلسہ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت بہتر کروں گا، میں نے وہ فیصلہ کرلیا جو پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

    انکا کہنا تھا کہ معیشت بڑھے گی تمام لوگوں کو فائدہ ہوگا، اپنی ذات اور حلقہ سے نکل کر پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، اپنی معیشت کو امریکا کے برابر کھڑا کرنا ہے۔

  • کسی کو سزا ہو تو دکھ ہوتا ہے لیکن یہ کام ہونا نہیں چاہیے تھا، جہانگیر ترین

    کسی کو سزا ہو تو دکھ ہوتا ہے لیکن یہ کام ہونا نہیں چاہیے تھا، جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ملنے والی سزا پر کہا ہے کہ کسی کو سزا ہو تو دکھ ہوتا ہے لیکن یہ کام ہونا نہیں چاہیے تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ سائفرکیس کا ٹرائل ہوا تھا اب سزا ہوئی ہے،یہ جج کا فیصلہ ہے، اس کا احترام کرنا چاہئے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ جو ہوا ہے قانون کے مطابق ہوا ہے اللہ ہدایت دے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے،افسوس ہے مگر اب جو کیا وہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ سائفرکیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔ اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنا ئی، خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سزا سنائی۔

    کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے، بیرسٹر گوہر

    ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کیس میں جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا، خصوصی عدالت نے کہا کہ استغاثہ کے پاس جرم ثابت کرنے کیلئے ٹھوس ثبوت موجود تھے۔

    ایف آئی اے کے تین اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان، ذوالفقار عباس اور شاہ خاور اس کیس میں تعینات تھے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مختلف دفعات درج تھیں جبکہ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی پر معاونت کا الزام تھا۔

  • لودھراں کی سیٹ پر ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

    لودھراں کی سیٹ پر ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان لودھراں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے نہیں پا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے بڑوں نے آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین سے لودھراں سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی تھی، انھوں نے اصرار کر کے کہا کہ لودھراں کی بجائے وہ ملتان سے الیکشن لڑ لیں۔

    تاہم جہانگیر ترین نے لودھراں کی نشست ن لیگ کے لیے نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے طے کیا ہے کہ وہ ہر صورت لودھراں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    5 سیاسی جماعتوں کا سندھ میں بیشتر قومی و صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    ادھر لودھراں کے مختلف ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطے کیے ہیں اور مختلف اہم شخصیات کی جانب سے جلد جہانگیر ترین کی حمایت کے اعلان کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کے اہم امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

  • جہانگیر ترین  کا این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کا این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی، ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔

    ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےتحت ملتان میں جہانگیر ترین کیخلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔

  • شریف خاندان، جہانگیر ترین، ذکا اشرف سمیت 38 شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع

    شریف خاندان، جہانگیر ترین، ذکا اشرف سمیت 38 شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع

    لاہور: فیڈرل بیورو آف ریونیو نے شریف خاندان، جہانگیر ترین اور ذکا اشرف سمیت 38 چینی کی ملوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی سیلز اور اسٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے اڑتیس شوگر ملز میں مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔

    چینی کی فروخت اور ملوں کے احاطے سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، شوگر ملز کے احاطوں میں غیر معینہ مدت تک ایف بی آر کی مانیٹرنگ ٹیمیں موجود رہیں گی، جو سیلز ٹیکس چوری روکنے کے لیے ڈیٹا مرتب کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق جن شوگر ملز میں ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ان میں رمضان شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو، عبداللہ شوگر ملز، العریبیہ شوگر ملز، المعیز انڈسٹریز، اشرف شوگر ملز، چنار شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز، فاطمہ شوگر ملز شامل ہیں جن کی چینی کی پیداوار کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    دیگر چینی ملوں میں حق باہو شوگر ملز، ہنزہ شوگر ملز، حسین شوگر ملز، انڈس شوگر ملز، جوہر آباد شوگر ملز، جے کے شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز، لیہ شوگر ملز، مکہ شوگر ملز، مون شوگر ملز، پتوکی شوگر ملز، رسول نواز شوگر ملز، سفینہ شوگر ملز، سیون اسٹار، شاہ تاج، شکر گنج، شیخو شوگر ملز، ایس ڈبلیو شوگر ملز، رحیم یار خان شوگر ملز شامل ہیں جن پر مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

  • ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا، جہانگیر ترین

    ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا، جہانگیر ترین

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پرہونےچاہئیں، نئی حلقہ بندیوں کا دسمبرتک کاوقت دیا ہے۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ مجھےنہیں لگتاآئندہ انتخابات مارچ سےآگےجائیں گے، آئندہ عام انتخابات مارچ تک ہوجائیں گے،جہانگیرترین

    صدر عارف علوی کے ٹوئٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ صدر نے جو بات کی اس پر مجھے افسوس ہے ، وزیر اطلاعات نے پریس ٹاک کرکے اس پر واضح مؤقف دیا ہے ، ہماری جماعت کی تیاری سے الیکشن کے آگے جانے کا کوئی تعلق نہیں۔

    آئی پی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں اتنے لوگوں کی شمولیت ہوگی کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا، آپ دیکھیں گے پورےپاکستان میں ایکٹوہوں گے، ہم سب سیاسی لوگ ہیں ساری زندگی یہی کام کیاہے۔

    جہانگیرترین نے مزید کہا کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکتاکہ کون کون پارٹی میں شامل ہوگا، ابھی تو ہم شروع ہوئے ہیں آگے آگے دیکھنا کیا ہوتا ہے۔

    پرویزخٹک کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک نے جو بات کہی اس کا جواب بھی وہی دینگے میں اس بحث میں نہیں جاناچاہتا۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کی نئی مردم شماری پر انتخابات کرانے کی حمایت

    استحکام پاکستان پارٹی کی نئی مردم شماری پر انتخابات کرانے کی حمایت

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کی حمایت کردی، جہانگیر ترین نے کہا الیکشن کچھ دن آگے ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹران چیف جہانگیرترین نے نئی مردم شماری پر انتخابات کرانےکی حمایت کردی۔

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ الیکشن کچھ دن آگے ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات کے بیان پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے کہا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات ضروری ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ مردم شماری کے بجائے رائے شماری کو ترجیح دی جائے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نئی اور پرانی مردم شماری کی بحث وزیر اعظم شہباز شریف نے شروع کی، بحث میں عام انتخابات 5 سے 6 ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

  • عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین کا اعلان

    عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین کا اعلان

    لاہور : پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے دونوں رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے، ان حالات میں کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثرنہیں دیناچاہتے، حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزرا کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کومشکلات سے نکالنے کیلئےآئی پی پی وجودمیں آئی ہے، موجودہ حالات میں ملکی مفادات پارٹی مفادات سےزیادہ عزیز ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئےمتحدہونےکاپیغام دیناچاہتےہیں۔

    آئی ایم ایف سےمعاہدہ ابھی زیرتکمیل ہے، آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے،سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں اورحکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے، ہم وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے۔

    اس سے قبل جمعرات کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے پارٹی قیادت کے حکم پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیئے اور استعفے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے حوالے کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی پی پی کے صدر علیم خان نے نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    علیم خان نے کہا تھا کہ آئی پی پی کا پی ڈی ایم کی قیادت والی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہےم، لنگڑیال اور چوہدری کابینہ کے آزاد ممبر تھے۔ آئی پی پی الگ سے الیکشن لڑے گی۔

    خیال رہے حال ہی میں جہانگیر ترین نے علیم خان اور پی ٹی آئی کے دیگر منحرف رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی استحکم پاکستان پارٹی کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔