Tag: جہانگیر ترین

  • جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم  پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    کراچی: کل بہ روز منگل پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں اہم ملاقات ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کل اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل کل بہادرآباد پہنچیں گے.

    تحریک انصاف کے  رہنما ایم کیو  ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی تحریری معاہدے پر تفصیلی گفتگو ہوگی.

    ذرائع کے مطابق میئرکراچی، حیدر آباد کو فنڈز دینے کا وعدہ، اختیارات، کراچی پیکیج پر بھی بات ہوگی، اس ضمن میں جہانگیر ترین وزیراعظم کا اہم پیغام لےکرایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے.

    مزید پڑھیں: وفاق کراچی کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا: صدر پاکستان

    یاد رہے کہ صدرپاکستان عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور دیگرافسران نے شرکت کی.

    اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ گرین لائن، کے فائیو، انفرا اسٹرکچر، فائر فائٹنگ اسکیمیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، صدر نے کہا کہ وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا.

  • ہماری حکومت ملک میں تبدیلی نہ لاسکی تو یہ ہماری ناکامی ہوگی: جہانگیر ترین

    ہماری حکومت ملک میں تبدیلی نہ لاسکی تو یہ ہماری ناکامی ہوگی: جہانگیر ترین

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم اداروں میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں، ہماری حکومت ملک میں تبدیلی نہ لاسکی تو یہ ہماری ناکامی ہوگی، ملک میں منتخب حکومت ہے اور قانون پر عمل در آمد ہو رہا ہے۔

    جہانگیر ترین اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ معیشت کی ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں، معیشت کی ٹیم کو وزیر اعظم عمران خان خود لیڈ کر رہے ہیں۔

    چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ساتھ دینا پیپلز پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے، تاہم چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس نمبرز زیادہ ہیں، لیکن صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آئے گی تو اس وقت دیکھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ بہت اہم ہے، پیپلز پارٹی نے صادق سنجرانی کی تبدیلی کی کوشش کی تو یہ سیاسی غلطی ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے خود پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ میرے جہازوں کی وجہ سے مجھ پر تنقید بھی کی جاتی ہے، لیکن میرا جہاز ہمیشہ تیار ہوتا ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو تجربہ نہیں تھا مگر ان کی کارکردگی بہتر ہوتی جا رہی ہے، پنجاب میں انقلابی سسٹم بنایا گیا ہے ہر گاؤں کا پیسا ان کے اکاؤنٹ میں آئے گا اور خود مختار ہوگا، دیہی علاقوں میں 20 ہزار اور شہروں میں 4 ہزار کونسل بنیں گی، پنجاب کا بلدیاتی نظام وزیر اعظم عمران خان نے خود بنایا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پارٹی جو مجھے ذمہ داری دیتی ہے اس کو پورا کرتا ہوں، میرا زراعت کے شعبے میں بہت طویل تجربہ ہے، زراعت میں کسانوں کو فائدہ دلانے کے لیے پارٹی نےذمہ داری دی۔

    سینئر رہنما نے کہا کہ ہمیں الیکٹڈ لوگوں پر زیادہ بھروسہ کرنا چاہیے اور آگے لے کر آنا چاہیے، ہماری ٹیم کے ایک پیج پر نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، پارٹی الیکشن سے ہماری جماعت میں دراڑ پڑ گئی، ملک میں پارٹی الیکشن کی روایت نہیں رہی، حکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ اچھے لوگ آئیں اور دو نمبر لوگ پیچھے ہوں۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 100 فی صد 5 سال پورے کریں گے، عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں کوئی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، ان کے سوا کوئی بھی کسی کو قبول نہیں کرے گا۔

  • چینی کی قیمت میں اضافہ ، جہانگیر ترین میدان میں آگئے

    چینی کی قیمت میں اضافہ ، جہانگیر ترین میدان میں آگئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین بجٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے پر میدان میں آگئے اور کہا میری توخواہش ہےچینی پرکوئی ٹیکس نہ ہو، ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے چینی سمیت دیگراشیا پر ٹیکس بڑھایاگیا، عوام کوتھوڑاعرصہ بوجھ برداشت کرنا پڑےگا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کابیان سامنےآگیا، جس میں جہانگیر ترین نے کہا میری توخواہش ہےچینی پرکوئی ٹیکس نہ ہو، ٹیکس ختم ہونے سے چینی 10 روپےسستی ہوسکتی ہے، ٹیکس نہ لگانےسےحکومت کےبجٹ میں خسارہ آجاتاہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا میرا اپنا چینی کا کاروبار ہے، تبصرہ کرنامناسب نہیں لگتا، حکومت نے ساڑھے 5ہزار ارب ٹیکس کا ٹارگٹ رکھاہے، یہ ٹیکس ٹارگٹ ملکی تاریخ کاسب سےبڑاٹارگٹ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے چینی سمیت دیگراشیا پر ٹیکس بڑھایاگیا، عوام کوتھوڑاعرصہ بوجھ برداشت کرنا پڑےگا، حالات بہتر ہونگے تو قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

    مزید پڑھیں :  چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا اس پرنظرثانی کرنی چاہیے، اسد عمر

    یاد رہے گذشتہ روزسابق وزیر خزانہ اسدعمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا بجٹ میں کچھ ایسےاقدامات ہیں جس پرنظرثانی کرنی چاہیے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا اس پرنظرثانی کرنی چاہیے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا بجٹ اجلاس میں کسی اور کا نہیں معلوم شیخ رشید نے چینی کی قیمتوں پراعتراض کیا، چینی پر ٹیکس مناسب نہیں واپس لینا چاہیے، چینی کی قیمتیں کم کرنی چاہیے اور چینی کی قیمتیں بڑھنےکی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

  • خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج خواجہ آصف کی تقریر پر جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے پر مکمل تاریخ موجود ہے، انھوں نے بے شرمی سے جھوٹ بولا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا چیئرمین نیب کے خلاف کلپ چلانے والے چینل میں شراکت دار ہوں، میری کسی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات ایک شیئر تک نہیں۔

    جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ میرے بارے میں خواجہ آصف اپنا بولا ہوا جھوٹ فوراً واپس لیں۔

    ملاحظہ کریں:  خواجہ آصف نے قومی اسمبلی تقریر میں کیا کہا تفصیل یہاں پڑھیں

    دوسری طرف تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک لفظ نہیں کہا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میرانشاہ میں کل کے واقعے پر قومی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی، ریاست مخالف عناصر کے لیے ہم دردی بھرا لہجہ سمجھ سے باہر ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے خود ہمیشہ فوج مخالف بیانیے کو ہوا دی ہے۔

  • جہانگیر ترین کی چوبیس گھنٹے میں 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سےملاقاتیں

    جہانگیر ترین کی چوبیس گھنٹے میں 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سےملاقاتیں

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں اورملاقاتوں میں تیزی آگئی ، جہانگیر ترین نے چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

    جہانگیر ترین سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور کراچی سےتحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے ملاقات کی جبکہ کرم ایجنسی سے ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی بھی ان سے ملے۔

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی ابراہیم خان، عبد الغفار وٹو، فیض کموکا، راجہ ریاض ،رضانصراللہ گھمن اور جاوید وڑائچ سے بھی جہانگیر ترین نے ملاقات کی جبکہ جی ڈی اے کےغوث بخش مہر اور آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی سے ملے۔

    ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور حکومتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

    یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مختلف صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کیں تھیں ، صوبائی وزراء میں وزیر جنگلات سبطین خان، وزیر کمیونی کیشن سردار آصف نکئی، وزیر بیت المال اجمل چیمہ، وزیر حکمت عملی و پیشہ ورانہ امور حسین جہانیاں گردیزی شامل تھے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا حکومت کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئےتمام وسائل بروئے لائیں گے۔

    خیال رہے جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

  • ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں ہے، جہانگیر ترین

    ملک میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں ہے، جہانگیر ترین

    لودھراں: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے گرین اینڈ کلین لودھراں مہم کا افتتاح کیا، گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، جہانگیر ترین نے نواحی علاقہ دورہٹہ میں سوئی گیس سپلائی کا بھی افتتاح کیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان ضرورت کے مطابق بیٹنگ لائن چینج کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ہیں، ن لیگ والے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے، وزیراعظم معیشت کی گاڑی ٹریک پر لے آئے ہیں، برآمدات میں اضافہ ہرہا ہے۔

    مزید پڑھیں: صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    جہانگیر ترین نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صنعتوں کو بند کردیا تھا، دنیا بھر سے ایکسپورٹ آرڈر آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ہوں اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، آخری سانس تک ان کے ساتھ رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم کی خواہش پرجاتاہوں، سیاسی معاملات پرصرف وزیر اعظم کوجوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میراحق ہے اور اس کوکوئی نہیں چھین سکتا۔

  • جہانگیر ترین کا لودھراں پبلک اسکول کے لئے ایک  کروڑ کی گرانٹ کا اعلان

    جہانگیر ترین کا لودھراں پبلک اسکول کے لئے ایک کروڑ کی گرانٹ کا اعلان

    لودھراں : تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں پبلک اسکول میں اعلیٰ سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کردیا اور کہا وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم میں سرمایہ کاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین تعلیمی میدان میں بہتری کےلیے سرگرم ہیں، جہانگیر ترین لودھراں پبلک اسکول میں اعلیٰ سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے کی ترقی ناممکن ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم میں سرمایہ کاری کریں ، ضلع کے عوام کی مدد کر کے جو خوشی ملتی ہے وہ بیان کرنا ناممکن ہے، لودھراں کو تعلیمی شعبہ میں پورے ملک کے لیے ماڈل ضلع بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں : جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا ، جہانگیر ترین نے کہا تھا اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

    سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    اس سے قبل ان کا کہنا تھا جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

  • جہانگیر ترین کا  لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے تعلیم دوستی کا ثبوت دے دیتے ہوئے غریب بچی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا اعلان کرنے کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

    سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذہین طالبہ اقراء ن ے امتحانات میں 500 میں سے 486 نمبر حاصل کیے تھے۔

    مزید پڑھیں : صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

  • صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کاکہنا ہے صرف ایک شخص ہےجسےلیڈرمانتااوراس کےسامنےجوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، آخری سانس تک ان کے ساتھ رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

    جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم کی خواہش پرجاتاہوں، سیاسی معاملات پرصرف وزیر اعظم کوجوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میراحق ہے اور اس کوکوئی نہیں چھین سکتا۔

    مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

  • شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

    شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

    لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پر تنقید کی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انھوں نے گورنر پنجاب کو ملتان میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد دی.

    دوران پریس کانفرنس وزیر خارجہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے پھر تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر دیا، سیاسی مخالفین ایک دفعہ پھر اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ہیں.

    مزید پڑھیں: بھارت کوپیغام ہے، ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا، شاہ محمود قریشی

    خیال رہے کہ جہانگیرترین نے ٹویٹرپراس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں‌ صرف عمران خان کو لیڈر مانتا ہوں اور ان کےسامنے جوابدہ ہوں، ہراتار چڑھاؤ میں عمران خان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا۔

    اس اہم معاملے میں‌ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا موقف بھی سامنے آیا ہے. فیصل واوڈا کے مطابق جہانگیر ترین سرکاری میٹنگزمیں کابینہ ارکان کی درخواست پربیٹھتے ہیں،سینئرکی حیثیت سے ان کی عزت کرتے ہیں.

    خیال رہے کہ الیکشن سے پہلے بھی شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں‌ اختلافات کی خبریں‌ سامنے آئی تھیں.