Tag: جہانگیر ترین

  • لودھراں میں اس سال ایک لاکھ درخت لگاؤں گا‘ جہانگیرترین

    لودھراں میں اس سال ایک لاکھ درخت لگاؤں گا‘ جہانگیرترین

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج پرعدالت فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بلاول اورنواز شریف ملاقات کوئی سیاسی گٹھ جوڑ نہیں۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ پاکستان میں علاج کی بہترین سہولتیں ہیں، نوازشریف کو پاکستان میں علاج کرا لینا چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹرجو کہیں گے حکومت پورا کرے گی، نوازشریف کے بیرون ملک علاج پرعدالت فیصلہ کرے گی، حکومت اس میں فریق نہیں بنے گی۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے وژن کے مطابق یہاں موجود ہیں، ایک بلین ٹری ہم نے کامیابی سے خیبرپختونخوا میں لگائے۔

    انہوں نے کہا کہ درخت کاٹے گئے لیکن کسی نے اس پرتوجہ نہیں دی، شہرمیں صرف کنکریٹ کے جنگل نہیں ہونے چاہئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ رواں سال لودھراں میں ایک لاکھ درخت لگاؤں گا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیرِاعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، وزیرِ اعظم نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو سابق وزیراعظم کے لیے طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو انہیں ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟ جہانگیرترین

    نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو انہیں ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟ جہانگیرترین

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو انہیں ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین عبدالعلیم خان سے ملاقات کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے اور ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق خاکوانی، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری، شوکت بسرا، میاں اسلم اقبال، مشیر وزیر اعلی عون چودھری اور دیگر بھی موجود تھے۔

    پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا نواز شریف سے متعلق عدالت کا فیصلہ ہے، ان کا علاج پاکستانی اسپتالوں میں ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو نواز شریف کو ضمانت کی کیا ضرورت ہے؟ اسپتالوں میں سہولیات موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق اور فواد چوہدری کے اختلافات بند کمرے سے باہر نہیں نکلنے چاہیئیں تھے، وزیراعظم کو منتخب لوگ بنواتے ہیں۔

    جہانگیر ترین نے مزید کہا مجھے پتہ نہیں کہ نواز شریف سے کیسے ڈیل ہو سکتی ہے، صرف میڈیا میں چل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے قراردیاکہ نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے، طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

    خیال رہے نواز شریف العزیزیہ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور اپنی بیماری کے سبب لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، میڈیکل بورڈ نے سفارشات محمکہ داخلہ کو بجھوادیں ہیں ، جس میں انجیو گرافی تجویز کی گئی ہے۔

  • خادم اعلیٰ نے آج بہادری سے زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا: جہانگیر ترین کا طنزیہ ردِ عمل

    خادم اعلیٰ نے آج بہادری سے زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا: جہانگیر ترین کا طنزیہ ردِ عمل

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ شہباز شریف نے آج بہادری سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن رہنماؤں کی خصوصی ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ کیا۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کے الفاظ سچ ہوئے، دونوں کرپشن بچانے کے لیے ساتھ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جہانگیر ترین”][/bs-quote]

    جہانگیر ترین نے اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہے اس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے، انھوں نے لکھا ’عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے ہمیشہ ساتھ ہیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  ’جو کرنا ہے جلدی کیجیے‘ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں سعد رفیق کا کسی سے فون پر رابطہ

    خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس کے بعد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ان کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

    اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائزحق ضرور دلوائے گی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ جنوبی پنجاب اور سیکریٹریٹ کے قیام کے معاملے پر جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور اپوزیشن سے نمٹنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا جائز حق ضرور دلوائے گی، جنوبی پنجاب کے مسائل اب لاہور نہیں۔

    جنوبی پنجاب میں ہی حل ہوں گے کیونکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ جولائی کے اوائل سے کام شروع کر دے گا، جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ عوام دوست قانون سازی کیلئے دیئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنے گا‘جہانگیرترین

    اس سے قبل گزشتہ ماہ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنےگا،جس کیلیے کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل درپیش ہیں، پانی کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائے گی۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنے گا‘جہانگیرترین

    جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنے گا‘جہانگیرترین

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دورمیں ہی بنےگا، کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں، پانی کی تقسیم، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2019 سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا۔

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گنے کے کاشت کاروں کا استحصال کیا تھا، گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف فیصلہ خلاف آنے پرکس بنیاد پرعوامی مہم چلائیں گے، نوازشریف کے خلاف ریفرنس اربوں کا ہیرپھیرتھا، 24 دسمبرکوفیصلہ ہوگا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لیے تو سیاسی دباؤ ڈالاجا رہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے، چاہتے ہیں اسمبلی چلے، اپوزیشن کواسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کیمرہ مین پرظلم ہوا ہے ن لیگ نے اپنی پرانی عادتیں نہیں چھوڑیں، نوازشریف کے گارڈزکے خلاف پوری طرح سے ایکشن ہورہا ہے۔

  • قبل ازوقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی، جہانگیر ترین

    قبل ازوقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت چلے گی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے، قبل از وقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا اس کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنائیں گے اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

    [bs-quote quote=”اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں، ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”جہانگیر ترین”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے، گزشتہ حکومتوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا تھا، ملکی حالات ایسے چھوڑ کر گئے تھے اس کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

    اسد عمر سے اختلافات کی خبروں پر جہانگیر ترین نے کہا کہ غلط خبر ہے میرے کسی کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں، اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں، ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں، گزشتہ دنوں ایسی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی جس میں اسد عمر سے تلخی ہوئی ہو۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ پانی کے مسائل، انتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے، پانی اور خزانے کی تقسیم کیسے ہوگی اس کے بعد نیا صوبہ بنایا جائے گا، ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا مسائل حل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ڈالر سے متعلق وضاحت دینا وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کام ہے، عوام سے جو بھی وعدے کیے گئے وہ سب پورے کریں گے۔

  • ہماری روایتی حکومت نہیں، ہم کچھ کرکے دکھائیں گے، جہانگیر ترین

    ہماری روایتی حکومت نہیں، ہم کچھ کرکے دکھائیں گے، جہانگیر ترین

    ملتان: پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک منشور ہے ایک ویژن ہے، ہماری روایتی حکومت نہیں ہم کچھ کرکے دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک منشور ہے ایک ویژن ہے جو پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ نہیں انہیں عوام نے ووٹ نہیں دیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ اب لوگوں کو قرض نہیں کاروبار کے لیے گرانٹ ملے گی، یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، جنوبی پنجاب کے فیصلے اب یہیں ہوں گے، جنوبی صوبہ بننے میں وقت لگے گا بہت پیچیدگیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے صرف عمران خان نے سوچا ہے، عمران خان 2019 میں جنوبی پنجاب کے عوام کو تحفہ دیں گے، جنوبی پنجاب میں میں سیکریٹریٹ کا کام تاریخی ہوگا۔

    مزید پڑھیں: حکومت میں نہ کوئی عہدہ رکھ سکتاہوں اورنہ ہی رکھناچاہتا ہوں،جہانگیرترین

    جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور مرکزی شہر ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ملتان تک رسائی بہاولپور کی نسبت آسان ہے۔

    یاد رہے اگست میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بھی کمیٹی بنائی گئی تھی ، جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار شامل تھے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے حکومت کے ابتدائی 100 روز کے ایجنڈے کا اعلان کیا تھا، جس کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ نے انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئے۔

  • کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی: محمود الرشید

    کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی: محمود الرشید

    لودھراں: وزیر پنجاب برائے ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لودھراں میں 3 اور 5 مرلہ کے 800 پلاٹ دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پنجاب برائے ہاؤسنگ محمود الرشید اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کی مختص اراضی کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کوشاں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسکیم میں 3 اور 5 مرلہ کے 800 پلاٹ دیے جائیں گے۔ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بنا رہے ہیں، ہمارا کام مانیٹرنگ کا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لودھراں میں ہاؤسنگ اسکیم کا اجرا عمران خان کا بہترین تحفہ ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے شروع میں ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو مسائل کے حل کے لیے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط زیادہ ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، جہانگیر ترین

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے نا اہلی سے متعلق فیصلے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں عدالت کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے تا حیات نا اہلی کے فیصلے پر جہانگیر ترین نے نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    [bs-quote quote=”نئے پاکستان کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کیا: جہانگیر ترین” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ’میری خواہش تھی کہ پیش کردہ حقائق کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا، مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ’میں نے نئے پاکستان کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کیا، اپنے لیڈر کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔‘

    سپریم کورٹ سے تا حیات نا اہل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انھیں اللہ‎ کی ذات پر بھروسا ہے، مشکل سے سرخرو ہو کر نکلوں گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  جہانگیرترین کی نظرثانی کی درخواست مسترد، نااہلی برقرار


    واضح رہے کہ تین دن قبل سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی اور نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا، چیف جسٹس نے کہا جو دستاویز آپ سے پہلے مانگ رہے تھے، وہ بعد میں ملی تو کیا نظرِ ثانی کا جواز ہے؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی آپ نے کیس کے آخری لمحے میں دی تھی، ہم اسے درست نہیں تسلیم نہیں کرتے، سب کا سب فراڈ ہے، ہم مقدمے کو از سرِ نو نہیں سن رہے، مہربانی کر کے از سرِ نو مقدمہ نہ لڑیں اجازت نہیں ملے گی۔

  • نااہلی کیس : جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت جمعرات کو ہوگی

    نااہلی کیس : جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت جمعرات کو ہوگی

    اسلام آباد : آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں حنیف عباسی اور جہانگیر ترین کی نظر ثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں، سماعت جمعرات کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف جہانگیر ترین کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ عمران خان کی اہلیت کیخلاف حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواست کو بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

    ا س سلسلے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جمعرات کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست خارج کر دی تھی جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ کوئی عوامی عہدہ یا پھر اسمبلی رکنیت رکھنے کے مجاز نہیں رہے۔

    مزید پڑھیں : جہانگیر ترین نظرثانی اپیل میں کامیاب ہوئے تو تاحیات نااہلی ختم ہوسکتی ہے، فروغ نسیم

    عدالت کے تفصیلی فیصلہ میں جہانگیر ترین پر زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، انہوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے جھوٹ بولا، جہانگیرترین نے آف شور کمپنی اوراس کےاثاثے کو بھی چھپایا، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے۔