Tag: جہانگیر ترین

  • جہانگیر ترین کی شوگرمل کوبھیجاگیاٹیکس نوٹس کالعدم قرار

    جہانگیر ترین کی شوگرمل کوبھیجاگیاٹیکس نوٹس کالعدم قرار

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر مل کو بھیجا گیا ٹیکس ریکوری کانوٹس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردےدیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ نےتحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین کی شوگرمل کو بھیجےگئے ٹیکس نوٹس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کمشنر لاہورکوملتان میں کارروائی کااختیارنہیں ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نےجے ڈبلیو ڈی شوگر ملزکوبھجوائے گئےبیالیس کروڑکےٹیکس ریکوری کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملتان کی شوگر ملز کو صرف کمشنر ملتان ہی نوٹسز بھجواسکتے ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل نے کہاایف بی آرنےسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے نوٹس بھیجاتھا۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل الیکشن کمیشن میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے وکیل نے جہانگیر ترین کے خلاف مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت مانگی تھی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت دس جنوری تک ملتوی کردی تھی۔

  • کے پی کے حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں‌ کررہی، جہانگیر ترین

    کے پی کے حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں‌ کررہی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں کررہی، قانون کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے علیم خان کی بنی گالا کے کمیپوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمرانوں نے بنی گالا کا محاصرہ کیا ہوا ہے،معلوم نہیں حکمرانوں کو بنی گالا میں کس سے مقابلہ کرنا ہے، یہاں دہشت گرد نہیں پاکستانی کے عوام ہی رہتے ہیں سمجھ نہیں آرہا ہےکہ محاصرہ کیوں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کے ساتھ کوئی پولیس والا نہیں آرہا، وفاق کی مرضی ہے کہ وہ پرویز خٹک کو پروٹول دیتے ہے کہ نہیں،خیبر پختون خوا حکومت وفاق کے خلاف کچھ نہیں کررہی لیکن وہ راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی،قانون کو صرف پی ٹی آئی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے، ہمارے جدوجہد کرپشن پر صرف وزیراعظم کے خلاف ہے،عمران خان نے کال دی ہے مزید لوگ آئیں گے میں نے انہیں دیکھا ہے عمران خان کا اس وقت مورال بہت بلند ہے، گجرات، وزیرآباد اور گلگت سے لوگ یہاں پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ بنی گالا میں موجود کارکنوں کو کھانا پینا نہیں پہنچ رہا، کارکنان کھانے پینے اور بستر کے بغیر بھی گزارا کرسکتے ہیں لیکن کھانا پینا نہ پہنچنے پر لوگوں سے معذرت خوا ہوں۔

  • جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

    جہانگیر ترین شریف صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے اظہار خیال کا بھرپور جواب دینے کیلئے لیگی رہنما طلال چوہدری بھی میدان میں اتر آئے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کل تک میاں صاحب کی انگلی پکڑے رہتے تھے، جب بھی مشکل ہو تی ہے تو جہانگیرترین میاں صاحبان کے دروازے پر ہوتے ہیں۔

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آےآئی رہنما جہانگیر ترین نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے تو ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے بھی جہانگیر ترین پر طنز و تنقید کی بارش کردی۔

    طلال چودھری کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والے عمران خان کے اپنے دائیں اور بائیں چوراورڈاکو کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میاں صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، پچھلے دروازے سے معافیاں بھی مانگتے ہیں, اب کی بار رائے ونڈ آئے تو ان کو معافی بھی نہیں ملے گی۔

    مزید پڑھیں : جہانگیرترین نے شوگرملزکا ذکرکیا تو وزیراعظم ایوان سے چلے گئے

    انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین پہلے بھی جیل میں رہ چکے ہیں اب بھی جیل جائیں گے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار جہانگیر ترین ایک لیکچرار سے کھرب پتی کیسے بنے ؟ قوم اس سوال کا جواب مانگتی ہے، یہ بھی بتائیں کہ ہمیشہ قرضہ اسی مل کا کیوں معاف ہوتا ہے جس کے ڈائریکٹر جہانگیر ترین یا ان کے رشتے دار بنتے ہیں۔

     

  • مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد : آزاد کشمیر الیکشن سے قبل مسلم لیگ کے امیدوارجواد گیلانی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جواد گیلانی اور جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ کے امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    Jawad2

    چیئرمین تحریک انصاف نے جواد گیلانی کی شمولیت کی منظوری دیتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا اور مبارک باد بھی پیش کی۔

    اس موقع پر جواد گیلانی نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تحریک  انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور شعور بیدار کیا ہے‘‘۔

    Jawad1

    واضح رہے جواد گیلانی ایل اے 25 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار تھے تاہم اب تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے ، آزاد کشمیر میں 7 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف   اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کےامیدواران حصہ لے رہے ہیں۔

     

  • این اے 122: میاں برادران گھربیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جہانگیر ترین

    این اے 122: میاں برادران گھربیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جہانگیر ترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ خان صاحب نے حلقہ این اے 122 کا ایک دورہ کیا۔

    نوازشریف شہباز شریف اور حمزہ شریف گھر بیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ن لیگ پوری میدان میں آگئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں اسد مرتصیٰ گیلانی کی رسم قل خوانی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے تمام مسلمان دکھ سے لبریز ہیں، حکومت سانحہ منیٰ کے بعد شہداء کے لواحقین کو معلومات دینے اور سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 154 میں مخالف میدان چھوڑ کر بھاک گئے ہیں گھروں میں چھپ گئے انہیں دوبارہ میدان میں لائیں گے۔

    جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے 11 اکتوپر کو بلے پر مہر لگائیں گے، 122 میں کمپیئن بہتر ہے تیاریاں بھر پور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 122 میں تمام سرکاری مشینری ن لیگ کے امیدار کو سپورٹ کر رہی ہے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے 11 اکتوبر کو ان کو شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی قسم کی ہوں برداشت نہیں اس پر الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

  • حکومت ہر چیز میں ناکام ہوچکی ہے، جہانگیر خان ترین

    حکومت ہر چیز میں ناکام ہوچکی ہے، جہانگیر خان ترین

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ٹربیونل میں ڈھائی سال مقالبہ کیا اس جعلی اور دھاندلی شدہ الیکشن کا سپریم کورٹ میں بھی مقابلہ کریں گے۔

    ملتان سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھانجے سید اسد مرتضٰی گیلانی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حکومت ہر چیز میں ناکام ہوچکی ہے۔ حج کو ہینڈل کرنے کیلئے اپنے رشتے داروں کو آگے کیا گیا، حج انتظامات میں ناکامی افسوسناک ہے۔

     این اے 154 کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کل کی تاریخ اسٹے کے اوپرتھی اپیل سننے یا نہ سننے کی نہیں تھی۔ 11 اکتوبر کو میرا مقابلی صدیق خان بلوچ کیساتھ تھا، الیکشن سے 12 دن پہلے ہی وہ میدان چھوڑ کر بھاگ گئے کیونکہ عبرت ناک شکست انہیں دکھائی دے رہی تھی۔

    جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ اس کیس کے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ اس کی اپیل میں نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں الیکشن کمپیئن میں ہوں لوگوں میں دوسروں کیخلاف نفرت بہت ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ریاستی مشینری کا زبردست استعمال کرے گی اور لوگوں کو خریدنے کی کوشش کرے گی، جو لوگ ہمارے ساتھ آئے ہیں وہ نظریات کیساتھ آئے ہیں ن لیگ کی حکومت کے آخری دن آگئے ہیں۔

  • دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں، رحمٰن ملک

    دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتے ہیں، رحمٰن ملک

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمٰن ملک نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے اہم ملاقات کے موقع پر کہی ۔

    ملاقات میں عدالتی کمیشن کے قیام اور سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

    رحمٰن ملک نے کہاکہ پیپلز پارٹی دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات کی حمایت کرتی ہے،پی ٹی آئی ہی نہیں ان کی جماعت بھی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کی حامی ہے۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ،جبکہ پنجاب اور کے پی کے سے سینیٹ انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ سکیورٹی کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی ابتدا اتوار سے ہوگی

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کی ابتدا اتوار سے ہوگی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومت کی ابتدائی بات چیت ہفتے کے بجائے اتوار کو ہوگی۔ مذاکرات کاباقاعدہ آغازمنگل سےہوگا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات باقاعدہ طور پر منگل کو شروع ہوں گے، جمعے کو حکومت کی جانب سےتحریک انصاف سے رابطہ کر کے بات چیت ہفتہ کے بجائے اتوار کو کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر بتایا گیا کہ پیر کو پی ٹی آئی نے لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہےاور شاہ محمود قریشی مصروفیات کے باعث اتوار کو بات چیت کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،اس لئے مذاکرات اتوار کے بجائے منگل کو شرو ع کئے جاسکتے ہیں۔

    تحریک انصاف کےجواب کے بعد فریقین ابتدائی بات چیت اتوار کے روز کر نے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں، جس میں حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور احسن اقبال پی ٹی آئی کے اسد عمر سے ملاقات کریں گے۔

    منگل کو شاہ محمو د قریشی کی موجودگی میں باقاعدہ بات چیت کاآغاز ہو گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں جہانگیر ترین کا اضافہ کیا گیا ہے، جو شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے ساتھ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کریں گے۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے عمران خان سے سوالات

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے عمران خان سے سوالات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد تحریک انصاف نے معصوم جانوں پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے تین سوالات کے جوابات بھی مانگ لئے ہیں ،پرویز رشید نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ قاتل کوبچانے کی کوشش کیوں کی گئی؟ اور لاش پر سیاست کرنے والے شہداءکا جنازہ کیوں نہیں پڑھتے؟ ناکام اپیل کو کامیاب بنانے کیلئے لاشوں کی سیاست کرنے کا مشورہ کس نے دیا ؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں احتجاجی سازش پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

  • عوام نواز حکومت سے مقابلےکا فیصلہ کرچکی ہے، عمران خان

    عوام نواز حکومت سے مقابلےکا فیصلہ کرچکی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان نےکہا ہےکہ عوام نواز حکومت سے مقابلےکا فیصلہ کرچکی ہے آج اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کروں گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اے آر وائی نیوز کے مقبول پروگرام’’کھراسچ‘‘میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں جمہوری انداز میں احتجاج کرنےوالوں پرگولیاں چلائی گئیں، فیصل آبادمیں جو ہوا یہ سب راناثنااللہ نےکرایاہے،عمران خان نےکہاکہ یہ وہی کچھ ہورہاہےجوماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

    اُنہوں نے بتایاکہ ایک اور شہیدکارکن اصغر علی کی نعش کا پتہ نہیں چل رہا، ہمارے کئی کارکن لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، آج بطور احتجاج پنجاب کے ہر ضلع میں ہمارےلوگ پرامن نکلیں گے، جبکہ اسلام آبادمیں احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرناہمارا حق ہے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہمیں توعدالتوں نےبھی پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے ،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے ہر دور میں جمہوریت کےپیچھےچھپ جاتی ہے لیکن اب عوام فیصلہ کرچکی ہےکہ نواز حکومت کا مقابلہ کیاجائے گا۔