Tag: جہانگیر ترین

  • جہانگیر ترین کے بھائی  کی خودکشی کا واقعہ : انویسٹی گیشن ٹیموں نے تحقیقات شروع کردیں

    جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کا واقعہ : انویسٹی گیشن ٹیموں نے تحقیقات شروع کردیں

    لاہور : انویسٹی گیشن ٹیموں نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کئے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے واقعے کی انویسٹی گیشن ٹیموں نے تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے گزشتہ رات مبینہ طور پر خودکشی کی، پستول اور خط کا فرانزک کے بھجوایا جارہا ہے ساتھ ہی اپارٹمنٹ اور اردگرد کی سی سی ٹی وی اکٹھی کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

    دوسری جانب عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 10بجے ادا کی جائے گی۔

    یاد رہے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی تھی ، پولیس نے بتایا تھا کہ عالمگیر ترین نے سر میں گولی ماری اور خودکشی سے پہلے ایک خط بھی چھوڑا ہے، وہ گلبرگ لاہور میں رہائش پذیر تھے۔

    جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی، جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ پر سے شواہد اکٹھے کئے او شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردی تھی۔

  • جہانگیر ترین وزارت عظمیٰ کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہوں گے: علیم خان

    جہانگیر ترین وزارت عظمیٰ کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہوں گے: علیم خان

    لاہور: علیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین وزارت عظمیٰ کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار جہانگیر ترین ہوں گے۔

    انھوں نے کہا پی ڈی ایم سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، بلکہ ان کے خلاف الیکشن لڑیں گے، چار سال پی ٹی آئی اور ایک سال پی ڈی ایم حکومت نے قوم کا بیڑا غرق کیا، عوام میں پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔

    علیم خان نے کہا عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال چند روز میں حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے، ہم عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، یہ پارٹی منشور ہے، ہم اکثریت میں آئیں گے، عثمان بزدار اور فرح جیسے لوگوں سے جان چھڑائیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔

    کرپشن کا بازار چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر جا کر ختم ہوتا تھا، علیم خان کے سنسنی خیز انکشافات

    انھوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کا حصہ تھے اگر وہ کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی میں ملوث ہیں تو ان کے پاس معلومات ہوں گی، خٹک کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی سے زیادہ ہے، عدالتوں کو دیکھنا چاہیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملوث ہیں یا نہیں۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کہتے ہیں سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کی استحکام پاکستان پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہم پی ٹی آئی کی بی ٹیم نہیں ہیں، نو مئی کے بعد میرے کردار کی ضرورت تھی، اور میں انتقام کے لیے سیاست میں نہیں آیا۔

  • وطن واپسی کے بعد جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں میں تیزی

    وطن واپسی کے بعد جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں میں تیزی

    لاہور : جہانگیر خان ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا، وہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد اور کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین کےوطن واپسی کےبعدملک بھر میں سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا، ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے30سےزائدسابق ارکان،رہنماپارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ،علیم خان چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے کےپی کی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرلیاہے۔

    پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے قانونی ضابطے اور دستاویز مکمل کرلی گئی ہے، رواں ہفتےپارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کےعمل کومکمل کیاجائے گا، جہانگیر ترین اور علیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کا پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

  • جہانگیر ترین کو بڑی کامیابی مل گئی

    جہانگیر ترین کو بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی میں پنجاب سے پارلیمنٹیرین کا بڑا گروپ شامل ہونے کو تیار ہے ، اس حوالے سے سربراہ ملک غضنفرکی ساتھیوں سےمشاورت حتمی مراحل میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹیرینز کے بیس ارکان پر مشتمل بڑے گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کرلی۔

    ہم خیال چھینہ گروپ سربراہ ملک غضنفرکی ساتھیوں سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ذارئع نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور غضنفر چھینہ کا مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

    ہم خیال چھینہ گروپ میں بیس کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں، ہم خیال چھینہ گروپ رواں ماہ میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرےگا۔

    یاد رہے سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

    جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان کرتا ہوں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سیاست میں تاخیر سے آیا لیکن کسی مقصد کیلیے آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں اصلاحات کیلیے پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں محنت کی، آئندہ دنوں میں ایسے شواہد آ جائیں گے کہ ہم نے کس قسم کی محنت کی، پاکستان میں اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا جس کیلیے ہم نے محنت کی، بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا اور لوگ پی ٹی آئی سے بد دل ہونا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا وہ منشور نہیں تھا جس پر وہ چل پڑی تھی۔

  • جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں ، خواجہ آصف

    جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں ، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔

    جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملکر مشکلات کو حل کریں گے ، اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے، سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دفاع بجٹ کے حساب سے دفاعی صلاحیت کو نہ تولا جائے ، عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا لیکن حالات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں۔

  • جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان

    جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان کی نئی سیاسی پارٹی ’ استحقام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین  اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    متعلقہ خبریں:

    پرویز خٹک کا علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ، بڑا دعویٰ کردیا

    جہانگیر ترین نے نئی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

  • جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام رکھ لیا

    جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام رکھ لیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے زیادہ تر رہنماؤں نے ایک الگ جماعت بنانے کی تیاری مکمل کرلی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیرخان ترین کی دن رات مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں اور جدوجہد بالآخر رنگ لے آئیں۔

    لاہور میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نئی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان پارٹی‘ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق آج جہانگیرترین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے کے موقع پر پارٹی ممبران کو نام بتائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے جہانگیر ترین کی جانب سے جمعہ کو پریس کانفرنس متوقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

    سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز ‏مہروی، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ ‏خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علیم خان نئی جماعت کے صدر ہوں گے جبکہ جہانگیر ترین سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کی سیکرٹری اطلاعات کے فرائض انجام دیں گی۔ سیکریٹری جنرل کا انتخاب سندھ یا خیبر پختونخوا سے کیا جائے گا۔

  • جہانگیر ترین کی جانب سے آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان

    جہانگیر ترین کی جانب سے آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان

    لاہور : جہانگیر ترین کی جانب سے آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا معاملے پر گروپ رہنماؤں سے حتمی مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے اپنے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلا لیا، آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کے زیادہ تر رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت کے لیے ’’پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی‘‘ کے نام کی تجویز دی تھی۔

    ذرائع نے یہ بتایا تھا کہ اس وقت نئی سیاسی جماعت کے لیے تین ناموں پر غور جاری ہے اور نئی پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

    خیال رہے 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں اندرونی خلفشار اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لیے سرگرم ہیں اور لاہور و اسلام آباد میں کئی اہم ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ ان کی جانب سے 70 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

  • کیا تنویر الیاس جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟

    کیا تنویر الیاس جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟

    لاہور: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے آج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بلائی ہے جہاں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔

    جہانگیر ترین، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کو اپنی پارٹی میں شمولیت پر اعتماد میں لیں گے جس کے بعد جماعت کے حتمی اعلان کرنے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    جہانگیر ترین کیجانب سے آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع

    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین  قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے جہانگیر خان ترین کی جماعت میں ان کے ساتھ چلنے کے اعلان کرنے کا امکان بھی ہے۔

  • جہانگیر ترین نے سیاسی ساتھیوں اور رفقا سے  پارٹی کے نام کی تجاویز مانگ لیں

    جہانگیر ترین نے سیاسی ساتھیوں اور رفقا سے پارٹی کے نام کی تجاویز مانگ لیں

    اسلام آباد : جہانگیر ترین نے سیاسی ساتھیوں اور رفقا سے پارٹی کے نام کی تجاویز مانگ لی ہیں، وہ رواں ماہ ہی پارٹی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین کی اپنی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورت جاری ہے، جہانگیرترین آج بھی اسلام آبادمیں اہم شخصیات سےملاقاتیں کررہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی شخصیت نے رابطہ کیا جبکہ جہانگیر ترین کا اپنے گروپ کے مختلف ممبران سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے سیاسی ساتھیوں اور رفقا سے پارٹی کے نام کی تجاویزمانگ لیں، نئی جماعت کیلئےنام منشور،آئین سمیت دیگر امور پر تجاویز مانگی گئیں جبکہ پارٹی عہدوں سے متعلق بھی تجاویز مانگی ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین رواں ماہ ہی پارٹی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسلام آباد میں موجود جہانگیر ترین نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی۔

    ملاقات میں انھوں نے قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کے معاملات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، وہ چاروں صوبوں اور وفاقی سطح پر پارٹی کی تنظیم بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سے مشاورت کی ،وہ اہم ملاقاتوں کے بعد آج لاہور روانہ ہوجائیں گے۔