Tag: جہانگیر ترین

  • جہانگیر ترین، علیم خان لندن سے اکھٹے کب پہنچیں گے؟

    جہانگیر ترین، علیم خان لندن سے اکھٹے کب پہنچیں گے؟

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، آج انھوں نے جہانگیر ترین کےساتھ طے شدہ ملاقات کی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔

    آج لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

  • حکومت کی اہم شخصیت  کا جہانگیر ترین سے رابطہ

    حکومت کی اہم شخصیت کا جہانگیر ترین سے رابطہ

    اسلام آباد : حکومت کی اہم شخصیت نے جہانگیرترین سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی، جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھر شفٹ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی اہم شخصیت نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے جہانگیرترین سے ان کی خیریت دریافت کی۔

    ،ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھرشفٹ ہوگئے، ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیرترین ایک ہفتہ مزید لندن میں ہی قیام کریں گے۔

    خیال رہے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائے گا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔

    یاد رہےجرہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا،

    جہانگیر ترین کو ایک ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز کی جانب سے چند ضروری ٹیسٹ کا کہا گیا جس کے باعث وہ لندن روانہ ہوئے۔

  • بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال، جہانگیر ترین کا  فوری وطن واپسی کا فیصلہ

    بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال، جہانگیر ترین کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ

    ملتان : جہانگیر ترین نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ، وطن واپسی پرتحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر جہانگیر ترین نے لندن سے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

    لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائے گا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ‘ جہانگیر ترین’ اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے تھے ، رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا،

    جہانگیر ترین کو ایک ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز کی جانب سے چند ضروری ٹیسٹ کا کہا گیا جس کے باعث وہ لندن روانہ ہوئے۔

  • شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے افسران کا خلاف ضابطہ سندھ تبادلہ کر دیا گیا

    شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے افسران کا خلاف ضابطہ سندھ تبادلہ کر دیا گیا

    لاہور: پنجاب میں شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کا خلاف ضابطہ سندھ تبادلہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہم مقدمات کی انکوائری کرنے والے ایف آئی اے پنجاب کے افسران کے تبادلے ہوئے ہیں، جن میں سے 6 افسران شوگر بحران کی انکوائری کر رہے تھے۔

    تبادلہ کیے جانے والے افسران میں راجہ محمد، رانا فیصل منیر، زوار احمد، شیراز عمر، ندیم احمد، صبغت اللہ خان شامل ہیں، ایف آئی اے افسران شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی انکوائری کر رہے تھے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے 9 افسران کا پنجاب سے سندھ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے افسران کے سندھ تبادلے میں روٹیشن پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    روٹیشن پالیسی کے تحت 10 سال کے بعد صوبے سے باہر تبادلہ کیا جا سکتا ہے، تاہم ٹرانسفر آرڈر میں صوبے سے باہر افسران تعیناتی کی روٹیشن پالیسی کی خلاف ورزی دیکھی گئی ہے، دستاویزات کے مطابق آج 9 میں سے 5 افسران کو پنجاب میں صرف 5 سال ہی ہوئے ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ پانچوں افسران شوگر اسکینڈل کی تفتیش کر رہے تھے، اور ان افسران کے تبادلوں سے ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور کو بھی لا علم رکھا گیا ہے، اے آر وائی کی جانب سے مؤقف جاننے پر ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان نے تبادلوں سے اظہار لا علمی کیا۔

    روٹیشن پالیسی کے تحت پہلے ہی ایف آئی اے لاہور کے پاس افسران کی کمی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 50 افسران لاہور سے باہر گئے، اور ان کی جگہ صرف 22 افسران بھیجے گئے، جب کہ اس وقت ایئر پورٹ کے علاوہ ایف آئی اے لاہور میں 29 افسران باقی بچے ہیں۔

  • جہانگیر ترین کا جہاز کراچی لینڈ کر گیا!

    جہانگیر ترین کا جہاز کراچی لینڈ کر گیا!

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی سولو فلائٹ جاری ہے، آج بدھ کو جہانگیر ترین کا ‘جہاز’ کراچی لینڈ کر گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کراچی کے دورے پر شہر قائد میں موجود ہیں، کراچی میں انھوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

    جہانگیر ترین نے کراچی میں علی حیدر گیلانی اور اسٹنگ آپریشن کے اہم کردار پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان سے ملاقات کی، ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین کا صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب

    جہانگیر ترین نے ایم این اے عالمگیر خان سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی، پی ٹی آئی رہنما نے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری سے بھی ملاقات اور ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم نو پہ سابق صدر کراچی اشرف قریشی بھی ناراض ہو گئے ہیں، انھوں نے اتوار 16 جنوری کو انصاف ہاؤس میں مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔

    جہانگیر ترین کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن کامران خان کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ 7 جنوری کو جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ‘کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟’ جس پر انھوں نے معنی خیز جواب دیا کہ ‘جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔’

    انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں، اور ن لیگ سے پرانی دوستیاں ہیں اور یہ ایسے ہی چلیں گی۔

  • جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین کا صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب

    جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین کا صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب

    لاہور : جہانگیر ترین نے صحافی کے سوال پر معنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے ،لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسےہی چلیں گی۔

    صحافی نے سوال کیا کہا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے، جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔

    ن لیگ میں شمولیت کےسوال پرجہانگیرترین مسکراتے رہے، ایک صحافی نے سوال کیا جہانگیر ترین شادی کی تقریب میں دولہا لگ رہے ہیں ، جس پر راجہ ریاض نے کہا میں جہانگیر ترین کو دولہا لگنے پر مبارک باد دیتاہوں۔

  • ‘میرے خلاف مقدمہ وہ کرے جسے تکلیف ہوئی، فواد چوہدری کیوں؟’

    ‘میرے خلاف مقدمہ وہ کرے جسے تکلیف ہوئی، فواد چوہدری کیوں؟’

    کراچی: جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے حکومتی اعلان کے بعد رد عمل میں کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ وہ کرے جسے تکلیف ہوئی ہو، فواد چوہدری کیوں؟

    تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ وجیہ آج کراچی میں ایم کیو ایم کی دعوت پر ان کے مرکز آئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے جو بھی کہا وہ سچ ہے، جسے مقدمہ کرنا ہے کرے، عدالتیں اسی لیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اگر تردید نہ کرتے تو کرتے بھی کیا، اس طرح کے اخراجات آؤٹ آف باکس ہوتے ہیں اس لیے آسان تھا تردید کرنا، ویسے بھی جہانگیر ترین کے کون سے برے تعلقات ہیں عمران خان سے۔

    وزیراعظم سے متعلق بیان ، حکومت کا جسٹس (ر) وجیہہ الدین کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ

    وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ اگر کرمنل مقدمہ داخل کرنا ہے تو فواد چودھری کیوں کریں گے، جسے تکلیف ہوئی یا مسئلہ ہو تو وہ داخل کرتا ہے، میں نے جو بھی کچھ کہا ہے عمران خان کے حوالے وہ بالکل سچ ہے۔

    انھوں نے کہا جو صاحب مجھ ہر ہتک عزت کا مقدمہ کرنا چاہتا ہے شوق سے کرے، عدالتیں کھلی ہیں، سوال یہ ہے کہ حقوق کی خلاف ورزی عمران خان کی ہوئی ہے یا فواد چوہدری کی، مقدمہ وہ کرے جس کے حقوق کی پامالی ہوئی ہے۔

    بنی گالہ کے گھریلو خرچے کیلئے کبھی ایک پائی نہیں دی، جہانگیر ترین

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے بنی گالہ کے اخراجات اٹھانے کے حوالے سے وجیہ الدین کے بیان پر حکومت نے ان کے خلاف ہتک عزت اور کریمنل کیس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کی ذات کو جس طرح نشانہ بنایا گیا، وہ قابل مذمت ہے۔

  • بنی گالہ کے گھریلو خرچے کیلئے کبھی ایک پائی نہیں  دی، جہانگیر ترین

    بنی گالہ کے گھریلو خرچے کیلئے کبھی ایک پائی نہیں دی، جہانگیر ترین

    لاہور : جہانگیر ترین نے جسٹس(ر) وجیہہ الدین کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ کے گھریلو خرچے کیلئے کبھی ایک پائی نہیں دی، عمران خان سے میراجو بھی تعلق ہو سچ بتانا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹس(ر) وجیہہ الدین کے بیان پر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سےآج کل میراجو بھی تعلق ہو سچ بتانا ضروری ہے، نئے پاکستان کی خاطر پی ٹی آئی کیلئے جوممکن تھا وہ کیا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کےگھریلو خرچےکیلئےکبھی ایک پائی نہیں دی، ریکارڈ کی درستگی کیلئے یہ سب بتانا ضروری ہے۔

    یاد رہے ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سربراہ عمران کا گھر چلانے کے لیے ماہانہ 50 لاکھ روپے تک فنڈز فراہم کرتے تھے۔

  • وفاقی حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

    وفاقی حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، ان کی شوگر ملز کو عدالت کی جانب سے ملنے والی اجازت کے خلاف وفاقی حکومت نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی ملز کو چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے جے کے، جے ڈی ڈبلیو ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔

    لاہورہائیکورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

    یاد ہرے کہ جون میں لاہور  ہائی کورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے خلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا ۔

  • ’مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے‘: نذیر چوہان علیحدہ

    ’مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے‘: نذیر چوہان علیحدہ

    لاہور: نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کا اب جہانگیر ترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن ایم پی اے نذیر چوہان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا جہانگیرترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کیا، مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے۔

    نذیر چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کہا تھا میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے میرا ساتھ دیں، لیکن لوگوں کی منافقت اور کئی چھپے چہرے سامنے آ گئے ہیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور

    ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور فیاض چوہان کا مشکور ہوں، چوہدری پرویز الہٰی کا بھی مشکور ہوں، شہزاد اکبر نے بڑے پن اور بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے، میں بیمار ہوا تو پہلی کال شہزاد اکبر ہی نے کی اور میراحال پوچھا۔

    شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا

    نذیر چوہان نے کہا میں شہزاد اکبر اور اس کے خاندان کے سامنے شرمندہ ہوں، شہزاد اکبر پر الزام پلان کے تحت نہیں لگایا تھا، میرا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہیں، غلطی کا احساس ہو جائے تو سافٹ ویئر خود چینج ہو جاتا ہے۔