Tag: جہانگیر جدون

  • اعظم خان کے انکشافات کی  کنتی اہمیت ؟  قانون دان کیا کہتے ہیں؟

    اعظم خان کے انکشافات کی کنتی اہمیت ؟ قانون دان کیا کہتے ہیں؟

    اسلام آباد : قانون دان جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ اعظم خان نے کس کے سامنے بیان دیا ہے، میرے خیال ہےوہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے یہ سب کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قانون دان جہانگیر جدون نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے انکشافات پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال ہے اعظم خان اپنے آپ کو بچانے کیلئے یہ سب کررہےہیں۔

    جہانگیر جدون کا کہنا تھا اعظم خان پہلے مشورہ کرلیتے کہ 164 کی قانونی اہمیت کیا ہے، کسی کیخلاف کوئی کیس بنانا ہے تو اس کا طریقہ کار ہوتاہے، کیس بنانے کیلئے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔

    قانون دان نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ اعظم خان نے کس کے سامنے بیان دیاہے، اعظم خان نے 164کا بیان ریکارڈ کرانا ہے تو اس کاطریقہ کار اور بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

  • ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد  جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا

    اسلام آباد : ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناپر عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استعفیٰ دے دیا، ایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون نےاپنااستعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

    جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناپر عہدے سے مستعفی ہوا۔

    یاد رہے مئی 2018 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نیازاللہ نیازی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور نئی حکومت آنے پر نئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا تقرر کیا تھا۔

    وزیراعظم نے نیازاللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا کر جہانگیرجدون کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر نیازاللہ نیازی کو ہٹا کر جہانگیرجدون کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

    بعد ازاں صدر کی منظوری پر وزارت قانون نے کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔