Tag: جہانگیر خان ترین گروپ

  • فیاض الحسن چوہان  کا جہانگیر خان ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ

    فیاض الحسن چوہان کا جہانگیر خان ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ

    لاہور : جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی اور ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہے، اب تک پچاس کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ، جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر خان ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عدم تشدد اور بدعنوانی سے پاک سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    جہانگیرترین آج سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے بھی ملاقات کریں گے۔۔

  • بڑے وعدے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    بڑے وعدے ، وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان سے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینے کا وعدہ کرلیا اور تمام مسائل ایک ماہ میں حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر خان ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان اپنے دکھڑے وزیراعلیٰ کو بتاتے رہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینےکا وعدہ کیا ، جہانگیر ترین گروپ کےارکان بدھ تک حلقوں سے  وابستہ ترقیاتی اسکیمیں جمع کرائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کے حامیوں پر درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں اور گروپ سے وابستہ وزرا،معاونین کےکاموں کوترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ملنے والے 11 ارکان نے پولیس،محکمہ مال افسران کے تبادلوں کی سفارشات کیں، جس پر وزیراعلیٰ کی جانب سے مسائل ایک ماہ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بیان بازی کرنیوالے وزرا کو بھی خاموش کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔