Tag: جہانیاں

  • بچوں کو اسکول چھوڑ کر آنے والی بیوہ خاتون کا لرزہ خیز قتل، سر میں گولیاں ماردیں

    بچوں کو اسکول چھوڑ کر آنے والی بیوہ خاتون کا لرزہ خیز قتل، سر میں گولیاں ماردیں

    خانیوال : جہانیاں میں نامعلوم افراد نے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آنے والی بیوہ خاتون کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے علاقہ عطا ٹاؤن میں خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، جہاں نامعلوم افراد نے خاتون کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    ہولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ خاتون اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آرہی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے اس کے سر پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردی ہے ، مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ نازیہ 3 بچوں کی ماں تھی اور اس کا اپنے دیور کے ساتھ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔

    واردات کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

  • مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

    مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نے اموات کی تصدیق کردی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔ مرنے والوں میں 65 سالہ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائی، 19 سالہ فوزیہ مائی، 10، 12، اور ڈھائی سال کے بچے جبکہ 2 ماہ کا شیر خوار بچہ شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب خاندان کے واحد بچ جانے والے شخص کالا خآن نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی پر میرے سسرالی رشتہ دار خوش نہیں تھے

    کالا خان نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے خاندان کو جلا کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں میں کالا خان کی بیوی اور شیر خوار بچی بھی شامل ہے، خاندان کو جلائے جانے کے الزام کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • نئی نسل جاگ اٹھی ہے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، شاہ محمود قریشی

    نئی نسل جاگ اٹھی ہے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، شاہ محمود قریشی

    جہانیاں : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، ثابت کریں گے کہ نئی نسل جاگ اٹھی ہے، نیا پاکستان بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانیاں میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست ایک نئی کروٹ لے رہی ہے، آج تحریک انصاف ملک کے ہرکونے کونے میں پھیل چکی ہے۔

    آئندہ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، کے پی کی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر دوتہائی اکثریت سے کامیاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، عوام کے فیصلے کو جمہوری انداز میں پیش کریں گے، پی ٹی آئی کی حکومت5سال میں 50لاکھ مکان بنا کردے گی۔

    میں لوگوں کے چہرے دیکھتا اورپہچانتا ہوں، آج دنیا بدل گئی ،پاکستان کا نوجوان جاگ گیا ہے، ثابت کریں گے نئی نسل جاگ اٹھی، بنائیں گے نیا پاکستان۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ہمم حکومت میں آئے جس ادارے کو بھی ہاتھ لگایا اس میں اربوں روپے کا خسارہ پایا،8ماہ میں ہم عوام کو صحت کارڈ دے رہے ہیں، اربوں روپے ہم بلدیاتی اداروں کو دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، گزارش کرتا ہوں کارکنان پی ٹی آئی کے فلسفےکو لے کر آگے جائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چین کے ساتھ اہم معاہدے کیے ہیں، ،عمران خان کی قیادت میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرینگے۔

  • پولیس نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کو دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قراردے دیا

    پولیس نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کو دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قراردے دیا

    اسلام آباد: پولیس نے جہانیاں میں ماں بیٹی کےقتل کو دیرینہ دشمنی کانتیجہ قرار دے دیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قاتلوں کوتاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا،  ملزمان کی گرفتاری کے لئےچھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں ماں بیٹی کےقتل پر آر پی اوملتان نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، پولیس نےماں بیٹی کاقتل دیرینہ دشمنی کانتیجہ قرار دیا ہے۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قاتلوں کوتاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا، دستیاب وسائل میں رہ کرگرفتاری کی کوششیں کررہےہیں، فریقین میں قتل کے مقدمات پر قانونی چارہ جوئی جاری ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین چھاپہ مارنے والے پولیس اہلکار کو بھی قتل کرچکے ہیں،ر مقتولہ کے بیٹے کے مطابق قتل سابقہ مقدمات کےنتیجےمیں ہوا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

    یاد رہے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ، آئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی، چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد پولیس نے تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

    واضح رہے جہانیاں کچہری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئی تاج بیگم اور بیٹی عاصمہ کو قتل کر دیا تھا اور ملزمان گولیاں چلانے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے تھے۔

    دونوں ماں بیٹی قتل کے مقدمے میں مدعی تھیں، جنہیں احاطہ عدالت میں پہنچنے سے پہلے ہی قتل کیاگیا جبکہ پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے، جس کے بعد تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا ، ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر لیا۔

    چیف جسٹس کے نوٹس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

    یاد رہے ہفتے کو جہانیاں کچہری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئی تاج بیگم اور بیٹی عاصمہ کو قتل کر دیا تھا اور ملزمان گولیاں چلانے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے تھے۔

    دونوں ماں بیٹی قتل کے مقدمے میں مدعی تھیں، جنہیں احاطہ عدالت میں پہنچنے سے پہلے ہی قتل کیاگیا جبکہ پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

  • جہانیاں : دوگروپوں میں تصادم‘ 2 افراد جاں بحق‘ 10 زخمی

    جہانیاں : دوگروپوں میں تصادم‘ 2 افراد جاں بحق‘ 10 زخمی

    خانیوال : صوبہ پنجاب کے علاقے جہانیاں میں معمولی تلخ کلامی پردوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبرایک سو دس آر میں تلخ کلامی پر دو گروپ آمنے سامنے آگئے، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے شروع ہونے والی لڑائی میں فائرنگ تک نوبت جا پہنچی۔

    فائرنگ سے شوکت سہول، محمد نواز، اعظم، رمیض، راحیل، زوہیب، رامیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرنشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شوکت سہول اور محمد اعظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو تحصیل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔

    لاہورکےعلاقےنشترکالونی میں فائرنگ‘ میاں بیوی جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے نشترکالونی میں رات گئے نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے تھے ، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال / جہانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دشت گردی نے ملتان کی تحصیل جہانیاں میں کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جہانیاں کے علاقے چک 161/10 آر میں 8 دہشت گرد روپوش ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارنے کے بعد دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد، دستی بم، 2 رائفلیں اور ایک پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مکان میں چھپے دیگر 4 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملتان : سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    ملتان : سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    ملتان : خانیوال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے جہانیاں کے قصبے 98 دس آر میں سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جہانیاں میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس پر دہشت گردوں نے گرفتاری دینے کی بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی.

    دو طرفہ فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 سے چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم ، 2 آٹو میٹک رائفلز اور دو پسٹل کے ساتھ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کر لیے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جو مختلف مقامات پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، سی ٹی ڈی حکام نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔