Tag: جہلم

  • سی سی ڈی پنجاب کی ایک اور کارروائی، پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک

    سی سی ڈی پنجاب کی ایک اور کارروائی، پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک

    جہلم (02 ستمبر 2025): صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں سی سی ڈی نے ایک اور کارروائی میں پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے کہا ہے کہ جہلم میں گولپور کے قریب مشکوک کار سواروں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کیا، ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق گولپور پل پر فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ سے کانسٹیبل کو گولی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کاریں چھوڑ کر جنگل کی جانب فرار ہو گئے۔

    سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک

    سی سی ڈی ٹیم نے تعاقب کر کے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، تاہم زخمی سعید احمد اور رحیم خان اسپتال میں دم توڑ گئے، دونوں کا تعلق پشاور سے تھا، اور دونوں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے، ملزمان کے ذریعے استعمال کاریں چوری شدہ نکلیں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

  • پولیس انسپکٹر کو گھر میں قتل کردیا گیا

    پولیس انسپکٹر کو گھر میں قتل کردیا گیا

    جہلم(3 اگست 2025): تھانہ ڈومیلی کی حدود میں پولیس انسپکٹر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ ڈومیلی کی حدود میں پولیس انسپکٹر کو گھر میں قتل کردیا گیا، انسپکٹر راجہ ظہور کو خاندانی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، انسپکٹر راجہ ظہور تھانہ منگلا میں انویسٹی گیشن آفیسر تھے۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو گھر کے بجائے چیک پوسٹ بابو صابو پر تعیناتی کے دوران معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

    ملزم کو ڈولفن ٹیم نے گرفتار کر لیا، اور اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر قانون نافذ کرنے کی کوشش میں جان سے گئے۔

  • ویڈیو: جہلم میں پاک فوج نے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا

    ویڈیو: جہلم میں پاک فوج نے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا

    (17 جولائی 2025): مون سون کی طوفانی بارش نے جہلم اور چکوال میں تباہی مچا دی، ریلے میں پھنسے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون کی طوفانی بارش نے پنجاب بھر میں تباہی مچادی ہے جس کے باعث درجنوں دیہات زیر آب گئے، جبکہ ریلے میں پھنسے 40 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

    اہل علاقہ کے مطابق اب بھی درجنوں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، پاک فوج کے جوان ہیلی کاپٹر  سے لائف سپورٹ جیکٹس متاثرین کو دے رہے ہیں۔

    ہیلی کاپٹر دارا پور کے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، نکہ خلاص پور اور رجروڑ کے علاقے میں درجنوں جانور پانی میں بہہ گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکوال میں ریکارڈ بارش کلاؤڈ برسٹ کے باعث ہوئی، چکوال میں 423 ملی میٹر بارش ہوئی، کلر کہار، وہالی زیر میں 325 اور چو آسیدن شاہ میں 310 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    چکوال کے نواحی علاقے کھیوال میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ میں جاں بحق شخص کی اہلیہ اور ایک بیٹی زخمی ہے۔

    چکوال میں کلاؤڈ برسٹ ، 425 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،نظام زندگی مفلوج

  • 6 بہنوں کے  اکلوتے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    جہلم : چھ بہنوں کے19 سالہ اکلوتے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا، مقتول کے والدین کا مطالبہ کیا قاتلوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ قادریہ آباد کا رہائشی 19 سالہ داؤد علی کو قتل کردیا گیا ، علی چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

    پولیس نے کہا کہ 19 سالہ علی نے روزگار کیلئے عید کے بعد بیرون ملک جانا تھا ، کچھ روز قبل نماز تراویح پڑھنے کے بعد گھر آیا، تو دوستوں نے فون کرکے بلایا اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر ویرانوں کھیتوں میں لے گئے جہاں چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جبکہ مقتول کے موبائل ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور چھاپہ مار کر ملزمان حسیب اور شیراز کو گرفتار کر لیا۔

    طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، مقتول کے والدین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے بیٹے کو بے بنیاد الزام لگا کر قتل کیا گیا ہے اسکے قاتلوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے۔

  • 20 سالہ لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر بھائیوں کے ہاتھوں قتل

    20 سالہ لڑکی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر بھائیوں کے ہاتھوں قتل

    جہلم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں پیش آیا، جہاں 20 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے اسے ٹک ٹاک بنانے پر طیش میں آکر قتل کیا، محلے داروں نے بھائیوں سے مقتولہ کے ویڈیو بنانے پر اعتراض کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزمان نے جائے وقوعہ پر ثبوتوں کو ختم کرنےکی کوشش کی، پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے بنارس بکرا پیڑی کے قریب بھائی نے نام نہاد غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی 18سالہ لڑکی کو بڑے بھائی نے قتل کیا تھا۔

  • پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا

    پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا

    لاہور: پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو تلاش کرلیا، لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جہلم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی داتا دربار کے قریب ڈھونڈ نکالی ، لاپتہ لڑکی کے والد نے داتاد ربار میں لڑکی کی موجودگی پر مدد کیلئے 15 پر کال کی تھی۔

    جس پر ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ لڑکی کی فوری تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذہنی معذور لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں سمیت جدیدٹیکنالوجی کو بروئےکارلایاگیا اور لڑکی کو تلاش کرکے فوری ورثا سے رابطہ کیا گیا ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ لاپتہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

  • خاندانی تنازعہ نے 12 سال کے بچے کی جان لے لی

    خاندانی تنازعہ نے 12 سال کے بچے کی جان لے لی

    جہلم : خاندانی تنازعہ نے بارہ سال کے بچے کی جان لے لی، بچے کومبینہ طور پر پھندہ لگا کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں دینہ کے گاؤں ہڈالہ میں 12 سالہ بچے کو مبینہ طورپرقتل کردیاگیا ، پولیس نے بتایا کہ مزمل کی تشددزدہ لاش اپنےہی گھرکی چھت سے برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کومبینہ طورپر گلے میں پھندہ لگا کر قتل کیا گیا تاہم بچے کی لاش قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزمل کو خاندانی تنازعہ پر دشمنی پر قتل کیا گیا۔

  • ایکسائز انسپکٹر کو منشیات پکڑ کر آپس میں بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    ایکسائز انسپکٹر کو منشیات پکڑ کر آپس میں بانٹنا مہنگا پڑ گیا

    جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں ایکسائز انسپکٹر کو منشیات پکڑ کر آپس میں بانٹنا مہنگا پڑ گیا، چار اہلکاروں پر مقدمہ درج ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروش میاں بیوی کو چھوڑ کر 18 کلو منشیات آپس میں بانٹنے والے ایکسائز کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایکسائز انسپکٹر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ دینا میں درج کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان نے ترکی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی روک کر اس میں موجود ملزمان کو چھوڑ کر منشیات آپس میں تقیسم کر لی تھی۔

    ایکسائز انسپکٹر جنید کے قبضے سے چار کلو منشیات کے 15 پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس دیگر ایکسائز ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

  • جہلم :  پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    جہلم : پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    جہلم : پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے قتل کے ملزم فیصل پہلوان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں کریانہ اسٹور پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراداورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ کاواقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف پہلوان نے ناصر محمود اور محمد یامین کو قتل کیا جبکہ احسان نامی زخمی کوتشویشناک حالت میں راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزم نے باپ بیٹے کو غلہ منڈی میں دکان پر نشانہ بنایا جبکہ احسان کو محلہ سیلمان پارس میں گھر جا کرنشانہ بنایا، واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔

    دہرے قتل کا ملزم فیصل عرف پہلوان واردات کےبعد فرار ہوگیا تھا تاہم ایلیٹ فورس سوہاوہ نے قتل کے ملزم فیصل پہلوان کو گرفتارکرلیا ، گرفتارملزم کو مزید تفتیش کیلئےتھانہ سٹی جہلم منتقل کیا جائے گا۔

  • جہلم میں ہوٹل کس طرح ایک دہشت ناک دھماکے سے تباہ ہوا، فوٹیج سامنے آ گئی

    جہلم میں ہوٹل کس طرح ایک دہشت ناک دھماکے سے تباہ ہوا، فوٹیج سامنے آ گئی

    جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں ایک ہوٹل ایک لمحے میں دہشت ناک دھماکے سے تباہ ہو گیا، جس کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ داڑھیاں کے قریب سلنڈر پھٹنے سے 2 منزلہ ہوٹل منہدم ہو گئی ہے، واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن کی آن میں ہوٹل اس طرح دھماکے سے تباہ ہو گیا جیسے اسے کسی طاقت ور دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہو۔ اس حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اور کئی زخمی نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ہوٹل کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور بھاری مشینری سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، جب کہ پچھلے 3 گھنٹوں سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔