Tag: جہلم

  • پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرامید ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرامید ہیں: فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سیاحت کے فروغ میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں، پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پُر امید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو جنوبی ایشیا کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پر امید ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم میں خوب صورت سیاحتی مقامات موجود ہیں، قلعہ روہتاس جنوبی ایشیا میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جہلم ایک تاریخی حیثیت کا حامل شہر ہے، ہماری حکومت کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا مستقبل سیاحت میں ہے: وزیر اعظم

    یاد رہے کہ 3 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹور اِزم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سیاحت میں ہے، پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پوری دنیا میں سیاحتی مقامات دیکھ چکے ہیں، جو خوب صورتی پاکستان میں پائی ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں پائی، شمالی علاقے دنیا میں سب سے زیادہ پرکشش ہیں۔

    عمران خان نے کہا ’دہشت گردی کی وجہ سے کچھ سال پہلے سیاحت ختم ہوچکی تھی، اب حالات بہتر ہیں، پاکستان میں نتھیا گلی جیسے 100 مقامات ہیں، کسی کو اندازہ ہی نہیں۔‘

  • جہلم میں آج 50 ایکڑپر26 ہزارپودے لگائے جائیں گے‘ فواد چوہدری

    جہلم میں آج 50 ایکڑپر26 ہزارپودے لگائے جائیں گے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت یہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ جہلم میں آج 50 ایکڑپر26 ہزارپودے لگائے جائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پودے لگانے کے لیے زمین کوقبضہ مافیا سے واگزارکرایا گیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت یہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ کسی ملک میں صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کے لیے اس کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شہر میں جنگلات کی موجودگی اس شہر کی خوشحالی، خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کرسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑے اور پرہجوم شہروں میں درختوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحول کی آلودگی میں کمی آئے۔

  • ووٹرز نے عمران خان کو عزت دی، آج قوم کو عزت مل رہی ہے: فواد چوہدری

    ووٹرز نے عمران خان کو عزت دی، آج قوم کو عزت مل رہی ہے: فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے قوم نے ووٹ دے کر عمران خان کو عزت دی، آج قوم کو عزت ملی رہی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ آج پاکستانیوں کو دنیا بھر میں عمران خان کی وجہ سے عزت مل رہی ہے۔

    فواد چوہدری نے بھارت کو للکار کر کہا کہ پاکستان میں گھسنا آپ کی خام خیالی ہے، بھارتی سورما پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا بھارت پاکستان میں گھسنے کی جرأت بھی نہیں کر سکتا، پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی عمران خان نے بھارت کو امن کی دعوت دی، آج بھارت کا دنیا میں مذاق اڑایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور اپوزیشن میں صرف ایک جھگڑا ہے، ہم کہتے ہیں پاکستان کے لوگوں کو ان کے پیسوں کا حساب دیں، اپوزیشن کا صرف اتنا ایجنڈا ہے کہ جو پیسے دبا لیے ہیں ان کا حساب نہ لو۔

    یہ بھی پڑھیں:  سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی کون ہیں

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام نے اس لیے مینڈیٹ نہیں دیا کہ احتساب پر سمجھوتا کریں، ہم نے احتساب پر سمجھوتا کیا تو آپ کا ہاتھ اور ہمارا گریبان ہوگا، حساب لیا جا رہا ہے اس میں کسی جماعت یا گروہ کا کوئی تعلق نہیں ہے، احتساب کا عمل بھی جاری رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست احتساب پر ہونی چاہیے نہ صحت پر، نواز شریف بیمار ہیں تو وزیر اعظم نے کہا جس اسپتال میں جانا ہے بتائیں، اللہ نے آپ کو وسائل دیے ہیں باہر سے ڈاکٹر بلا لیں ہم تعاون کریں گے، یہ کیا بات ہوئی کہ آپ نے صرف لندن علاج کے لیے جانا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پر بھی تنقید کی، کہا خورشید شاہ کو نواز شریف کی صحت کی فکر نہیں بلکہ اپنے جیل جانے کی فکر ہے۔

  • 5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    جہلم : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ 5سال میں ایک کروڑسےبھی زیادہ نوکریاں دیں گے ، عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصور نہیں کیاجاسکتاتھا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سےآج حساب مانگا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ایک خوبصور ت جگہ ہے، سمندر پار پاکستانی کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، منگلا سمندر پار پاکستانیوں کاگڑھ ہے، عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ  ان کی 7 نسلوں میں کسی نےکام نہیں کیا، ہل میٹل،العزیزیہ کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک لےگئے، حسن اور حسین نواز نے اربوں کی پراپرٹی بیرون ملک بنائی ہوئی ہیں ، حسن اورحسین نواز پاکستان آکر کہتے ہیں ہم تو یہاں کے شہری ہی نہیں، یہ کہتے ہیں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، کوٹ لکھپت جیل کے باہر15 سے20 لوگ نہیں تھے۔

    عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصورنہیں کیا جاسکتا تھا

    فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورن لیگ ایک نئی تحریک شروع کرنےجارہے ہیں، کہتے ہیں ہم نےاربوں روپے غیرقانونی کمائے، اب عمران خان واپس لے رہا ہے، عوام سے کہتے ہیں ان پیسوں کو بچانے کیلئے ہمارے لیے باہر نکلیں،  روزانہ باہر نکل کر نئی منطق پیش کی جارہی ہے، ہم نے ہر بات پر سمجھوتہ کرنا تھا تو عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں۔

    معصوم بنےکہتےہیں پاکستانی نہیں تو باہرپیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا

    ان کا کہنا تھا کہ  معصوم بنےکہتے ہیں پاکستانی نہیں تو باہر پیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا، احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچےگا، اسی لیے ان کی چیخیں آسمان تک جاتی ہیں، کبھی طبیعت توکبھی کہتے ہیں جیل میں ہیٹرخراب ہوگیا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سے آج حساب مانگا جارہا ہے۔

    وزیراطلاعات نے کہا آج ہمارے پاس اسکول،ٹیچر نہیں،اس کی وجہ کرپشن ہے، کرپشن کی وجہ سے یہ لوگ سارا پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے، 7 مہینے ہو گئے کرپشن کا کسی وزیر کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، قومی خزانہ بھی پریشان ہے یہ کون سےلوگ آگئے کسی نے لوٹا نہیں۔

    قومی خزانہ بھی پریشان ہےیہ کون سےلوگ آگئےکسی نےلوٹانہیں

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیرسےلےکربلوچستان تک ہرشخص ہرمسئلےپربات کی، تمام مسائل کوایڈریس کیاجارہاہے،کچھ حل بھی کررہےہیں، معاشی صورتحال بہترکرنےکیلئےدن رات کام کررہےہیں، وعدہ کیا تھاپاکستان میں ایک کروڑنوکریاں دیں گے، 5سال میں ایک کروڑسےبھی زیادہ نوکریاں دیں گے، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا وہ بھی پورا کریں گے۔

    پاکستان میں   2019 معاشی تکمیل کا سال  ہوگا

    انھوں نے کہا کہ غریب طبقے کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں، سرمایہ داروں پر بوجھ ڈالیں گے، ہماری کوشش ہے انڈسٹری بڑھے، تمام مسائل کاحل نکال رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے، لیگل طریقے سے پاکستان رقم بھیجیں، حوالہ ہنڈی کے بجائے بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔

    وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں نے پہلے بھی پاکستان کی بہت مدد کی ہے، 2018 پاکستان میں سیاسی تکمیل کا اور   2019 معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔

  • پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسہ خرچ کیا جائے، فواد چوہدری

    پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسہ خرچ کیا جائے، فواد چوہدری

    جہلم: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسا خرچ کیا جائے۔

    وزیرِ اطلاعات نے ڈومیلی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتا ہے لیکن اس پر اس حساب سے پیسا نہیں خرچ کیا جا رہا۔

    [bs-quote quote=”میں جب کہتا ہوں کہ ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ اربوں کھربوں کا روپیا جو دس سال میں آیا وہ کہاں گیا، ہمیں یہاں دو اہم چیزیں سوچنی ہیں، اربوں روپے کہاں گئے، اور یہ کہ سرکار کا خزانہ عام آدمی تک پہنچ جائے گا؟

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کی بات کرتے ہیں، ہمیں ایسا نظام بنانا ہے جس میں پیسا عام آدمی کے لیے لگ سکے، ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کو انگریزی پڑھانے والے استاد موجود نہیں، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور گزشتہ حکمران میٹرو بناتے رہے۔


    یہ بھی پڑھیں:   معافی کے بغیر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ختم


    فواد چوہدری نے کہا ’میں جب کہتا ہوں کہ ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے، جب کرپشن کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔ جب ہم ان سے سوال کرتے ہیں تو یہ سر پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں، کہتے ہیں میں پارلیمنٹ نہیں چلنے دے رہا، اگر اس طرح پارلیمنٹ چلائی تو ملک نہیں چلے گا۔‘

    وزیرِ اطلاعات نے کہا ’جہلم اور چکوال کے لوگ پاکستان کی سرحدوں پر پہرا دیتے ہیں، ہم اپنا حق لاہور اور اسلام آباد سے لے کر آئیں گے، چوروں اور ڈاکوؤں سے پاکستان کا پیسا واپس لیں گے، عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے۔‘

  • پنڈ دادن خان کے مزدوروں کا ڈیمز فنڈ کے لیے عطیہ: وزیرِ اعظم نے شکریہ ادا کیا

    پنڈ دادن خان کے مزدوروں کا ڈیمز فنڈ کے لیے عطیہ: وزیرِ اعظم نے شکریہ ادا کیا

    پنڈ دادن خان: پنجاب کے ضلع جہلم کے شہر پنڈ دادن خان میں فیکٹری کے مزدوروں نے قومی جذبے کے تحت وزیرِ اعظم کے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے محنت کشوں نے قومی جذبے کے تحت ایک نئی مثال قائم کر دی، اپنی تنخواہوں میں سے ایک لاکھ روپے جمع کرکے ڈیمز فنڈ میں دے دیے۔

    وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مزدوروں کے اس بے مثال جذبے پر خود ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے محنت کشوں کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

    قبل ازیں پنڈ دادن خان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں نے اپنی ایک دن کی تنخواہ جمع کر کے چیک وزیرِ اطلاعات کو ملاقات میں پیش کیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ’غریب وال سیمنٹ فیکٹری ایمپلائز یونین کے مزدوروں کا جذبہ قابل تحسین ہے، ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے پر شکریہ۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیم فنڈ: 3 ارب روپے کی رقم جمع ہونے کے قریب


    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ قوم کا مستقبل سنوارنے کے لیے مزدوروں کا جذبہ لائقِ تحسین ہے، ڈیمزکی تعمیر ملک میں تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، تعمیرِ وطن کے لیے فراخ دلی کے مظاہرے پر پاکستانی قوم کو سلام ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیم فنڈ میں 3 ارب روپے کی رقم جمع ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے، اب تک سرکاری فنڈ میں دو ارب اکیانوے کروڑ چھیاسٹھ لاکھ اکہتر ہزار ایک سو باون روپے جمع ہو چکے ہیں۔

  • جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

    جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

    جہلم : انتہائی قدیم ہاتھی کا ایک جبڑا جہلم کے نواحی علاقے سے دریافت ہوا ہے، فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے یہ جبڑا دریافت کیا ہے، اس سے قبل دسمبر میں تینتیس لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کی ٹیم نے جہلم کے نواحی علاقے حسنوٹ سے ایک انتہائی قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت کیا ہے جس کا وزن سترہ کلو، لمبائی ستائیس انچ اور اس کی چوڑائی تین انچ ہے۔

    جہلم میں اے آوائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ نے بتایا ہے کہ جہلم کے قدیم علاقوں حسنوٹ، تتروٹ اور رسول میں قدیم اور ناپید ہوجانے والے جانوروں کی باقیات کے دریافت ہونے کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے، اس سے قبل بیس قسم کے ہاتھیوں کی باقیات مل چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جہلم : 33لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت

    یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب کے شہر جہلم سے محققین نے تقریباً 30 لاکھ سال پرانے انانکس نسل کے دانت کی جوڑی دریافت کی تھی ، 6 فٹ سے زائد لمبے یہ دانت لاکھوں سال پرانے ہاتھی کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

    تاہم گجرات کھاریاں کے علاقے سے 11 لاکھ سال پرانا ایک ہاتھی دانت دریافت کیا گیا تھا۔

  • جہلم، ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق 4 زخمی

    جہلم، ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق 4 زخمی

    جہلم : جی ٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 13 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر ایک کار اور مسافر وین کی تصادم کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ مسافر وین کے الٹنے کے سبب جانی نقصان زیادہ ہوا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • ڈاکٹرعظمیٰ قتل کیس : شوہر کے ساتھ اس کا دوست بھی ملوث نکلا

    ڈاکٹرعظمیٰ قتل کیس : شوہر کے ساتھ اس کا دوست بھی ملوث نکلا

    جہلم : شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹرعظمیٰ کے پر اسرار قتل کی گتھیاں سلجھنے لگیں۔ خاتون کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    مقتولہ کے گرفتار شوہر اور اس کے دوست ایک نجی کالج کے مالک نے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزمان کاچھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں اٹھائیس دسمبر کو پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹرعظمیٰ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،مقتولہ کے گرفتار شوہر شہباز علی اور نجی کالج کے مالک نوید گل نے اعتراف جرم کرلیا، ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    عدالت نے ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ پولیس کےمطابق موبائل ڈیٹا کی مدد سےمرکزی ملزم شہباز کےایک اور دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے قبضے سے مقتولہ عظمیٰ کے زیر استعمال اشیاء برآمد ہوئیں۔

    مزید پڑھیں : جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

     

  • جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جہلم : پولیس نے بیوی کو جرمنی سے جہلم لا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، بیٹے کے بیان پرپولیس نے ملزم شہبازعلی کوحراست میں لیا، ملزم نے گارڈ سے بندو ق لے کر بیوی کو گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعظمی نامی خاتون اٹھارہ سال سے جرمنی میں مقیم تھیں،انہیں جرمنی کی شہریت بھی ملی ہوئی تھی، دوہفتے قبل شوہر بچوں کے ساتھ انہیں آبائی علاقے جہلم لایا اورمنگل کو وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔

    ملزم نے کہا کہ موت حادثاتی ہے، ڈاکٹرعظمیٰ سیڑھیوں سے گرکر ہلاک ہوئیں، لیکن بعد میں معاملہ کچھ اورنکلا، تفتیش کرنے پرملزم کے بیٹے نے راز سے پردہ اٹھادیا۔

    ملزم شہبازعلی کے بیٹے عمار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی فیملی والد کے ایک دوست کے لاء کالج دعوت پر گئے تھے۔ والد نے کالج کے گارڈ سے اس کی بندوق لی اور والدہ پر فائرنگ کردی۔ بیٹے عمار کے بیان کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی گولی لگنے کا ثبوت مل گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، بیوی سے جوائنٹ اکاؤنٹ ختم کرنے پرجھگڑا ہوا۔

    اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس سے پہلے بھی یہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا ہے، جرمن سفارت خانے نے ڈاکٹرعظمیٰ کے گھر والوں سے رابطہ کر کے بچوں کے تحفظ اور ہرطرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔