Tag: جہلم

  • دریائے چناب اورجہلم میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

    دریائے چناب اورجہلم میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

    لاہور: پنجاب میں دریائے چناب اور جہلم میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرآب آ گئی ہے۔

    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ قادر آباد کے مقام پر 6 لاکھ70 ہزار کیوسک کا ریلا گزررہا ہے جو آج شام چنیوٹ کی حدود میں داخل ہو گا۔ جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

    دریائے جہلم میں ہیڈ رسول کے مقام پر 4 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس سے منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا اور خوشاب کے دیہات بری طرح متاثر ہوں گے۔ 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا کل شام کسی بھی وقت جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پہنچے گا۔

    حکومت نے جھنگ، چنیوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب اور شورکوٹ میں ہائی الرٹ کر دیا ہے اور دریاؤں کے کناروں پر آباد لوگوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے 55 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جس سے آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے

  • پی اے ٹی کوخیابان سہروردی میں دھرنے کی اجازت مل گئی

    پی اے ٹی کوخیابان سہروردی میں دھرنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اورانتظامیہ کے درمیان دھرنے کے مقام پر معاملات طے پاگئے

    پی اے ٹی کے رہنما شیخ زاہد فیاض کےمطابق اسلام آباد کی انتظامیہ اور پی اے ٹی میں دھرنے کے مقام پر معاملات طے پاگئے ہیں ۔ پاکستان عوامی تحریک کو خیابان سہروردی پر دھرنے کی اجازت مل گئی، خیابان سہروردی اور آب پارہ چوک قریب قریب ہیں، شیخ زاہد فیاض کا کہنا ہے دونوں دھرنے ایک ہی جگہ ہوں گے، جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ سیونتھ ایونیومیں کی جائے گی ۔

  • حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان پر امن ہیں ،اور ہم اسی پر امن مارچ کی بدولت انقلاب مارچ کے مقاصد حاصل کرینگے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جہلم پہنچنے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا انقلاب مارچ پر امن تھا پر امن ہے اور رہیگا۔،

    انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب 18 کروڑ عوام کے لئے ہے جو اپنی بنیادی ضروریا ت سے محروم ہیں،ہم اس ظلم کو امن کی قوت سے ختم کریں گے۔انقلاب مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا اوروہ وقت دور نہیں جب عوام کو انصاف ملے گا،کرپشن کا خاتمہ ہوگا  اور اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم مارشل لاء کی شدید مخالفت کرتے ہیں اورہم کسی بھی صورت میں مارشل لاء کے حامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا حکمران اقتدار میں رہنے کے قابل ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انقلاب مارچ کے شرکاء کی تعداد چھ لاکھ کے قریب ہے اور اسلام آباد پہنچنے تک یہ تعداد دس لاکھ تک ہو جائیگی۔