Tag: جیت کا جشن

  • چاکیواڑہ میں کامیابی کا جشن، سول اسپتال جھگڑے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    چاکیواڑہ میں کامیابی کا جشن، سول اسپتال جھگڑے کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: سول اسپتال میں سیاسی جماعت کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں کامیابی کا جشن منانے پر مبینہ تشدد سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے، جنھیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا، تاہم سول اسپتال کے اندر بھی سیاسی جماعت کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے تھے۔

    اس لڑائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد نے سول اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، اور ایک مسلح شخص کو براہ راست فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں مسلح افراد اور جھگڑے میں ملوث افراد کے چہرے واضح نظر آتے ہیں، اس جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے تاحال فائرنگ اور توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

  • کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں فتح ، متحدہ کارکنان کا دھوم دھام سے جیت کا جشن

    کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں فتح ، متحدہ کارکنان کا دھوم دھام سے جیت کا جشن

    کراچی : بلدیاتی انتخابات کا میدان ایم کیوایم کے نام رہا، متحدہ کارکنان نے دھوم دھام سے جیت کا جشن منایا۔

    منی پاکستان کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا چرچا پورے ملک میں جاری رہا معرکے میں پتنگ نے ایسی اڑان بھری، تیر، ترازو بلا اورشیر، سب کے سب ڈھیر ہوگئے۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آغازکے ساتھ ہی ایم کیوایم کارکنان جناح گراؤنڈ پہنچے تو جشن کا سماں بندھ گیا۔

    انتخابی نتائج آنا شروع ہوئے تو ایم کیوایم کی کامیابی پر کارکنان جوق درجو ق جناح گراؤنڈ پہنچے،جہاں جشن کا سماں تھا، جیت کی خوشی میں چاچا ایم کیوایم نے ایسا ناگن ڈانس پیش کیا کہ چھو ٹے بڑے سب جھوم اٹھے۔

    ایم کیوایم کی خواتین بھی کسی سے کم نہ تھیں، ہاتھوں میں متحدہ کی میچنگ چوڑیاں،چہروں پر ایم کیوایم کے جھنڈے اور بیجز سے جیت کے رنگ چھلک رہے تھے ۔

    انتخابات میں جیت کے بعد کارکنوں کاجوش دیدنی رہا، آتشبازی سے آسماں روشن ہو گیا شب بھر کارکن پارٹی کے نغموں پر جھومتے رہے اور پرجوش کارکنوں کےنعروں سےفضا صبح تک گونجتی رہی۔

    امریکی ریاست ورجینیا میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان نے ایم کیو ایم کے مقامی دفتر میں جمع ہو کر کراچی کے بلدیاتی معرکہ کی فتح کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔

    ایم کیوایم کے مرکزی عہدیدران نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی کی عوام نے ثابت کردیا کہ کراچی کل بھی ایم کیوایم کا تھا اور آج بھی ایم کیوایم کا ہے۔