Tag: جیت

  • زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ‘ سری لنکا کو سیریز میں شکست

    زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ‘ سری لنکا کو سیریز میں شکست

    ہمبنٹوٹا:سری لنکا میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین دو سے جیت لی۔

    تفصیلات کےمطابق ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن ٹیم 50 اوورزمیں 8وکٹ کے نقصان پر203رنز بناسکی۔

    سری لنکا کی طرف گونا رتنے59 اور گونا تھلاکا 52 رنز بناکر نمایاں رہے،زمبابوے کے سکندر رضا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    دوسری جانب ہملٹن مساکاڈزا اور سولومون میر نے 92 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، میر 43 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

    مائز43رنز بناکرآؤٹ ہوئے،موساکندا نے37،اوڑسولومن مائر نے73رنزبناکرپویلین لوٹے،سکندررضا نے27رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی تو زمبابوےنے38اووزمیں 7وکٹ کے نقصان پر204رنزبنالٰٰٰٰیے۔

    سکندر رضا کو میچ کا بہترین اور ہملٹن مسکذادہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہےکہ یہ زمبابوے کی سنہ 2009 کے بعد ملک سے باہر ون ڈے سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی جیت پرایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی‘ میرواعظ عمر فاروق

    پاکستان کی جیت پرایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی‘ میرواعظ عمر فاروق

    سرینگر: کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق کا کہناہےکہ پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر عید سے پہلے عید محسوس ہورہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نےکہاہےکہ آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر کشمیر میں عید کا سماں ہےاورہرطرف آتش بازی ہورہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی ہے۔ انہوں نےبھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستان ٹیم کومبارکباد دی۔


    پاکستان کی فتح، سری نگرمیں جشن، بھارتی فوج نے کرفیولگا دیا


    یاد رہےکہ گزشتہ روز : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت پر سری نگر کی فضا بھی پاکستان زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھی تھی۔


    بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیاتھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستان نے آسٹریلیا میں جونیئرہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    پاکستان نے آسٹریلیا میں جونیئرہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

    میلبرن : پاکستان نے آسٹریلیا کے نیشنل جونیئرہاکی چمپیئن شپ کے فائنل میں نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کرٹورنامنٹ جیت لیا۔

    تفصیلات کےمطابق چمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی منصوبہ بندی کے تحت کھیلا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی نوید عالم نے 13 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

    احمد ندیم نے 24 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری کو ہاف ٹائم تک 2-0 کردیا۔

    پاکستانی نوجوانوں نے ہاف ٹائم کے بعد گول کرنے کے عزم کو جاری رکھا اور 44 منٹ میں ایک بار پھراحمد ندیم نے گول کرکے برتری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے 3-0 کردیا۔

    دوسری جانب نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم نے 3 گول کے خسارے میں جانے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور میچ کے اختتام سے 5 منٹ قبل ایہرین ہیزل نے پنالٹی اسٹروک پر گول کیا۔


    یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ


    نیوساؤتھ ویلز کی جانب سے پہلے گول کےچند لمحوں بعد ڈین رچرڈز نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو مزید کم کرتےہوئے 3-2 کردیا۔

    واضح رہےکہ نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم میچ کےآخری لمحات میں بہترین کھیل کے باوجود میچ کو برابر نہ کرپائی اور یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 8 میچوں میں سے 7 میں کامیابی حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    گیانا: پاکستان نےویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیزکو چھ وکٹوں سےشکست دے کرسیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی اچھا نہ رہا،کامران اکمل اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    احمد شہزاد تین اور بابراعظم سولہ رنز بناسکے،چھتیس رنزپر تین وکٹیں گرجانےکےبعد محمدحفیظ اور شعیب ملک نےشاندار بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شعیب ملک نےناقابل شکست 101 اورمحمد حفیظ نے81 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلےبازوں نےچوتھی وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنائے۔

    شعیب ملک نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ محمد حفیظ کی نصف سنچری میں آٹھ چوکےاوردو چھکے شامل رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے تھے۔

    میزبان ٹیم ویسٹ انڈیزکی جانب سے ہوپ نے 71 اور جیسن محمد 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


    دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی


    پاکستان کی طرف سےجنید خان،محمد عامراور شاداب خان نےدو،دوجبکہ حسن علی اورعماد وسیم نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہےکہ پاکستان اورویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آغاز21 اپریل سے کنگسٹن میں کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ سےہوگا۔

  • یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ

    یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ

    ویلنگٹن: پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2سے شکست دے پانچ میچوں کی سیریزاپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 1-1 گول سے برابر رہاجس کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرار کر سیریز جیت لی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔

    انہوں نےمزید کہاکہ بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،یقین ہےکہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکےاچھا پرفارم کریں گے۔

    یاد رہےکہ اس سےقبل گزشتہ میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان عبدالحسیم خان نے پہلے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں گول کرکےٹیم کو برتری دلائی تھی۔


    مزید پڑھیں:جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی


    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نےبہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئےدوسرے کوارٹر کےپہلے ہی منٹ میں جونٹی کینی کی مدد سےگیند کو جال میں پھینک کرمقابلہ برابرکردیاتھا۔

    پاکستان نےمیچ کےدوران نیوزی لینڈ پراٹیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے کوارٹر کےآٹھویں منٹ میں کپتان حسیم نےایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتےہوئےگول اسکور کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی تھی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے اس فتح کے ساتھ ہی ہاکی ٹیم نے پانچ مچوں کی سیریز میں1-2 سے اپنے نام کرلی۔

  • تیسراٹیسٹ میچ :پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

    تیسراٹیسٹ میچ :پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

    شارجہ : پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شارجہ کے تاریخی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتررہی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں راحت علی اور سہیل خان کی جگہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناتھا کہ فاسٹ بالر سہیل خان اور راحت علی کو اس میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

    مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی کپتانی کرنے والے لیجنڈ کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا.انہوں نے 48میجز میں کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج ویسٹ انڈیز کے خلاف49ویں ٹیسٹ میچ میں کپتانی کررہے ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستان نے 24ٹیسٹ میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ قوم کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-2 کی شاندرار برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

  • جرمنی میں ریاستی انتخابات : انجیلامرکل کی جماعت کو دھچکا

    جرمنی میں ریاستی انتخابات : انجیلامرکل کی جماعت کو دھچکا

    برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کو تارکین وطن کی مخالف جماعت اے ایف ڈی نے ریاست میکلن کے انتخابات میں شکست دے دے دی.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایگزٹ پولز میں بتایا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت سی ڈی یو پارٹی کو تارکینِ وطن کی مخالف جماعت نے ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ہونے والے انتخابات میں شکست دے کر تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے.

    اتوار کو ہونے والے انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ریاست میکلن برگ ویسٹ پومرانیا میں پناہ گزین مخالف اور اسلام مخالف جماعت الٹرنیٹیو فوئر ڈوئچے لینڈ (اے ایف ڈی) کو 21 فیصد ووٹ جبکہ انجیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی نے19فیصد ووٹ حاصل کیے.

    یاد رہے کہ انجیلا مرکل کی جماعت کے لیے اس ریاست میں یہ اب تک کے بد ترین انتخابی نتائج ہیں.

    *جرمن چانسلرتارکینِ وطن کی حمایت میں اپنے شہریوں کے خلاف صف آراء

    اس سے قبل رواں سال جرمنی میں تارکین وطن کے خلاف بڑھتے ہوئےنفرت انگیز رویے کےخلاف جرمن چانسلرمیدان میں آگئیں تھی اور قدامت پسندوں کےمہاجرین مخالف رویے اوراقدامات کوشرمناک قراردے دیا تھا.

    واضح رہے کہ جرمنی کے سنہ 2017 میں متوقع پارلیمانی انتخابات کے لیے ان انتخابات کو ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے.

  • پاکستان نےایشین اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

    پاکستان نےایشین اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

    کراچی: پاکستان نے ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ فائنل میں ہانگ کانگ کو دو صفرسے شکست دے دی۔

    ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کاٹائٹل پندرہویں مرتبہ پاکستان کےنام ہوگیا، ایشین اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی فرحان محبوب، فرحان زمان اور طیب اسلم کررہے تھے جن کا مقابلہ ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ کی ٹیم سے تھا۔

    بیسٹ آف تھری فائنل کے پہلے میچ میں فرحان زمان نے حریف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، دوسرے میچ میں فرحان محبوب نےہانگ کانگ کےحریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ہرا کر مسلسل چوتھی بار ایشین اسکواش چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔

  • پہلہ ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 11 رن سے شکست دے دی

    پہلہ ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 11 رن سے شکست دے دی

    پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں باآسانی 11 رنز سے شکست دے دی، شاندار سنچری پر پاکستان کے محمد حفیظ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

    شارجہ کے تاریخی میدان میں پاکستانی بلے باز سری لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے، ٹاس جیت کر مصباح نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلا میچ کھیلنے والے شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی پہلی ففٹی بنائی،شرجیل خان اکسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نوجوان صہیب مقصود اور محمد حفیظ سری لنکن بولرز کے سامنے ڈٹے رہے، صہیب مقصود اکہتر رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، پروفیسر نے پروفیسری دکھاتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔

    بوم بوم آفریدی نے بھی لنکن ٹائیگرز پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے جم کر پٹائی کی اور صرف بارہ گیندوں پر برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے چونتیس رنز بنائے، تین سو تئیس رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز کو پر اعتماد رہا، لیکن دلشان کے آؤٹ ہوتے ہوئے پاکستانی بولرز نے سری لنکا کے گرد گھیرا تنگ کردیا، یکے بعد دیگر ے وکٹیں گرنے سے مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، محمد حفیظ کو آل راؤنڈ کھیل پیش کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔