Tag: جیجی حدید

  • جیجی حدید نے شدید دباؤ کے بعد اسرائیل مخالف پوسٹ ڈیلیٹ کردی

    جیجی حدید نے شدید دباؤ کے بعد اسرائیل مخالف پوسٹ ڈیلیٹ کردی

    فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے شدید دباؤ اور دھمکیوں کے بعد اسرائیل کے خلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    جیجی حدید نے حال ہی میں ایک  سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اسرائیل کو دنیا کا ’’واحد ملک‘‘ قرار دیا تھا جو بچوں کو جنگی قیدی بناتا ہے۔

     فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل پر سال ہا سال سے فلسطینیوں کے اغوا، زیادتی، قتل، تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

    ماڈل کی اس پوسٹ کے بعد اسرائیل کے حامی بھڑک اٹھے تھے اور انہوں نے جیجی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں، صیہونی گروپوں نے ماڈل کو جھوٹا اور یہود دشمن قرار دیا۔

    اسرائیل کے حامی گروپوں کی دھمکیوں اور شدید دباؤ کے بعد جیجی حدید نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے ایک نئی پوسٹ کی جس میں انہوں نے حقائق کی جانچ پڑتال میں ناکامی پر معذرت کی ہے۔

    امریکی ماڈل جیجی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’انسان ہونے کے ناطے مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے اور ان غلطیوں پر میں خود کو جوابدہ بھی سمجھتی ہوں، میں غلط معلومات پھیلانے کے حق میں نہیں، میں نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی کی تحریک کو یہود دشمنی کے جواز کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے‘‘۔

    انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ فلسطینی نژاد ہونے کے ناطے غزہ سے آنے والی خبریں میرے لیے دردناک ہیں، فلسطینیوں نے جو مشکلات برداشت کیں اس کے بارے میں حقیقی کہانیاں شیئر کرنا میرے لیے اہم ہے لیکن اس ہفتے کے آخر میں مجھ سے جو پوسٹ شیئر ہوئی اُس سے پہلے میں نے حقیقت کی جانچ نہیں کی جس پر مجھے افسوس ہے‘‘۔

    جیجی حدید کا کہنا تھا کہ یہودی سمیت کسی بھی انسان پر حملہ کرنا یا بے گناہ لوگوں کو یرغمال بنانے کے حق میں نہیں ہوں، فلسطینیوں کے لیے آزادی اور انسانی سلوک کے ساتھ یہودیوں کا تحفظ بھی اہم ہے۔

    جیجی حدید نے مزید لکھا کہ میں تمام یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی اور غزہ اور اسرائیل کے لوگوں کی امن و سلامتی کے لیے دعا کرتی رہوں گی۔

    واضح رہے کہ جیجی حدید نے اپنی پوسٹ میں جس فلسطینی احمد منصرہ کی تصویر پوسٹ کی تھی اُسے 2015 میں 13 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو بعد میں کم کر کے نو سال کر دی گئی تھی۔

  • جیجی حدید نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر خاموشی توڑ دی

    جیجی حدید نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر خاموشی توڑ دی

    معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر خاموشی توڑ دی۔

    معروف امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ  میں ملوث دونوں ممالک سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    فلسطینیوں کی سرگرم حامی سپر ماڈل نے جاری بیان میں کہا کہ  معصوم لوگوں کو دہشت زدہ کرنا ’ آزاد فلسطین‘ تحریک کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس جنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے انتقامی کارروائیوں کو ہوا دی ہے، اس جنگ میں بے گناہ شہری وہ فلسطینی ہو یا اسرائیلی، کوئی بھی جانی نقصان کا مستحق نہیں ہے۔

    جیجی حدید کا فلسطینی اور یوکرینی عوام کیلیے بڑا اعلان

    جیجی حدید کا کہنا تھا کہ ’’میں آج اپنے پیاروں، فلسطینی اور یہودی دونوں کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کر رہی ہوں، آپ جو بھی ہیں جہاں بھی ہیں میں آپ کو اپنا پیار بھیج رہی ہوں‘‘۔

    ماڈل کا کہنا تھا کہ بہت سارے پیچیدہ، ذاتی اور درست احساسات ہیں، لیکن ہر انسان بنیادی حقوق علاج اور تحفظ کا مستحق ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

    انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میرے الفاظ ان لوگوں کے لیے کافی نہیں ہوں گے کہ ان کے گہرے زخموں کو بھر دیں لیکن میں ہمیشہ معصوم جانوں کی حفاظت کے لئے دعا کرتی ہوں۔

  • جیجی حدید کا رہائی کے بعد پہلا بیان آگیا

    جیجی حدید کا رہائی کے بعد پہلا بیان آگیا

    لاس ایجنلس: معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے گرفتاری اور رہائی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیجی حدید کے نمائندے  نے ماڈل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ انہیں کیمن جزائز میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ منشیات قانونی طور پر طبی استعمال کے لیے خریدی گئی تھیں، جیجی قانونی طریقے سے  بھنگ لائسنس کے ساتھ نیو یارک میں سفر کررہی تھی۔

    جیجی حدید سے منشیات برآمد، گرفتار کرلیا گیا

    نمائندہ نے بتایا کہ 2017 میں گرینڈ کیمن جزائز میں بھنگ کو استعمال کرنے کا قانون بھی موجود ہے، جیجی کا ریکارڈ کلیئر ہے انہوں نے جزیرے پر اچھا وقت گزارا ہے۔

    واضح رہے کہ جی جی حدید اور ان کی دوست 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ماڈل جیجی حدید کو 12 جولائی کو  مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدلات نے ماڈل اور اس کی دوست پر جرمانہ رائد کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا تھا۔