Tag: جیسن رائے

  • ویڈیو: اسٹارک کی ’ان سوئنگ گیند‘ نے آفریدی کی یاد تازہ کردی

    ویڈیو: اسٹارک کی ’ان سوئنگ گیند‘ نے آفریدی کی یاد تازہ کردی

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا مطلوبہ ہدف کینگروز نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    مچل اسٹارک نے دس اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ ملان کو شاندار 134 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ڈیوڈ وارنر نے 86 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ٹریسو ہیڈ نے بھی 69 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جیسن رائے کو ان سوئنگ گیند پر بولڈ کیا جس نے شاہین شاہین آفریدی کے بولڈ کی یاد تازہ کردی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچل اسٹارک نے جیسن روئے کو بالکل اسی انداز میں پویلین کی راہ دکھائی جیسے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ہیلز کی وکٹیں اڑائی تھیں۔

  • جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلا دیش کو 106 رنز سے شکست

    جیسن رائے کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلا دیش کو 106 رنز سے شکست

    کارڈف: ورلڈکپ 2019 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے جیسن رائے کی 153 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کا بارہواں میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کارڈف کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی برسٹو نے کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلے ہی وکٹ پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی اور 128 رنز جوڑے، بعد ازاں برسٹو 51 رنز اسکور کر کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 205 رنز پر اُس وقت گری جب جوروٹ 21 کے انفرادی اسکور پر سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہوئے، اوپنز جیسن رائے نے 5 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ 235 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    بعد ازاں 46ویں اوور میں بٹلر 64 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس روانہ ہوئے، مورگن 340 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، بین اسٹروکس 341 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ جیسن رائے 153 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بٹلر نے 64 اور برسٹو نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بنگلادیش کے باؤلرمحمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے مل کر شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی البتہ 63 کے مجموعی اسکور پر تمیم کو بھی آؤٹ ہوکر پویلین کی راہ دیکھنا پڑی، نئے آنے والے بیٹسمین مشفق الرحیم نے اچھا ساتھ نبھایا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بھی کی۔

    اننگز کا 29واں اوور بنگلا دیش کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ مشفق الرحیم کو 44 کے انفرادی جبکہ 169 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں ایک رن اضافے کے بعد ہی نئے آنے والے بلے باز متھن بھی آؤٹ ہوگئے، اننگز کے چالیسویں اوور میں بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو بڑی کامیابی دلواتے ہوئے شکیب الحسن کو 121 کے انفرادی جبکہ 219 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا۔

    بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 254، ساتویں 261، آٹھویں 264، نویں اور دسویں 280 کے مجموعی اسکور پر گریں۔مشرفی الیون ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 280 رنز بنا سکی یوں اُسے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکیب الحسن 121 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ انگلش باؤلرز آرچر اور بین اسٹوکس نے تین تین ، ایم اے ووڈ نے دو، پلنکٹ ، اے یو راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • انگلینڈ کے جیسن رائے فیلڈ میں رکاوٹ بننے پرآؤٹ قرار

    انگلینڈ کے جیسن رائے فیلڈ میں رکاوٹ بننے پرآؤٹ قرار

    ٹاؤنٹن: انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر آؤٹ دے دیا گیا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی کا تھرو رائے کے پاؤں پرلگا جنوبی افریقہ نےاپیل کی، تھرڈ امپائر نےآؤٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاؤٹن میں کھیلے جارہے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران انگلینڈ کے لیم لیونگ اسٹون کا شاٹ سیدھا فیلڈر کے پاس گیا۔

    نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جیسن رائے رن لینے کیلئے بھاگے تو ساتھی کھلاڑی نے انکار کردیا۔ جیسن رائے نے واپسی کیلئے دوڑ لگائی تو جنوبی افریقہ کھلاڑی کا تھرو رائے کے پاؤں پر لگ گیا۔

    فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر جنوبی افریقی پلیئرز نے اپیل کردی۔ فیلڈ امپائر نے گیند کو ڈیڈ قرار دیا، لیکن جنوبی افریقی ٹیم کی اپیل پر فیصلہ تھرڈ امپائر کو دیا گیا۔ تھرڈ امپائر نے جان بوجھ کر تھرو کےسامنے آنے پر جیسن رائے کو آؤٹ دیا۔

    رائے کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی جنوبی افریقہ ہارا ہوا میچ جیت گیا۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے جیسن رائے کےمتنازع رن آؤٹ کو شرمناک قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل فیلڈ میں رکاوٹ بننے پربین اسٹوکس کو بھی آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی کا تھرو رائے کےپاؤں پرلگا جنوبی افریقہ نےاپیل کی، تھرڈ امپائر نےآؤٹ دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔