Tag: جیسن گلسپی

  • جیسن گلیسپی دو پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران

    جیسن گلیسپی دو پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران

    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی دو پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران ہوگئے۔

    سابق ہیڈ کوچ جیسی گلیسپی کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ عرفان خان نیازی اور سفیان مقیم کی شمولیت سے دفاعی چیمپئنز کو جاری چیمپئنز ٹرافی میں خاطر خواہ فائدہ ہوسکتا تھا۔

    حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے دونوں کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا اور خاص طور پر عرفان نیازی کی ہارڈ ہٹنگ اور فیلڈنگ کی تعریف کی۔

    جیسن گلیسپی نے کہا کہ عرفان نیازی پاکستان میں ہارڈ ہٹر اور کلین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں، وہ بہترین فیلڈر بھی ہیں میں یقین نہیں کرسکتا کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

    سابق آسٹریلوی لیجنڈ نے اسپنر سفیان مقیم کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان ٹیم کے لیے اہم اثاثہ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہت باصلاحیت کرکٹر ہے جسے اگر صحیح مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں کل نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت سے بھی شکست ہوئی۔

  • جیسن گلسپی پاکستان کی کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ بتادی

    جیسن گلسپی پاکستان کی کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ بتادی

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلسپی نے پاکستان کی کوچنگ سے مستعفی ہونے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    جیسن گلسپی نے آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بے خبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ رکھنے کے باعث مجھے یہ ایسا سوچنے پر مجبور کیا۔

    سابق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میرا کام صرف میچ کی صبح پلیئرز کو کیچنگ پریکٹس کرانا رہ گیا تھا۔ میرا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے۔ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے مکمل رابطہ ضروری ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر موصول ہوئی۔

    خاتون کے بمراہ سے متعلق حساس کمنٹ پر شائقین بھڑک اٹھے

    سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ٹم نیلسن کے معاملے کے بعد لگا کہ میرا کام اب مشکل ہو گیا ہے۔ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ بھی نئی سلیکشن کمیٹی نے کیا تھا۔

  • جیسن گلسپی نے بنگلا دیش سے ہار کی وجہ بتادی؟

    جیسن گلسپی نے بنگلا دیش سے ہار کی وجہ بتادی؟

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پلیئرز کی فٹنس کا معاملہ کنٹرول ہوسکتا ہے، کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا اور ان کو اعتماد دینا بہت اہم ہے۔

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی کا چیمپئنز کپ کے دوران کمنٹری میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نتائج ہمارے حق میں نہ تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بری سیریز کے بعد جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم نے انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کو بنگلا دیش سیریز سے زیادہ مختلف نہیں رکھا،

    ریڈ بال ٹیم کے کوچ نے کہا کہ کامران غلام کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت موجودہ پلیئرز کو اعتماد دیا گیا تھا، کامران غلام کی فارم اور پرفارمنس سے واقف ہوں، وہ ہماری پلاننگ میں ہے۔

    ریڈ بال ٹیم کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ شاہین آفریدی پہلا ٹیسٹ چھوڑ کر فیملی کو وقت دیتے، مستقبل کی مصروفیات دیکھ کر پلیئرز کو چیمپینز کپ کے بقیہ میچز سے منع کیا۔

    ارجن ٹنڈولکر کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

    کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ پر گیری کرسٹن سے بھی بات ہوئی ہے، ہمیں 11 کھلاڑیوں سے بالاتر ہوکر ایک اسکواڈ کی سوچ اپنانا ہوگی۔