Tag: جیسن گلیسپی

  • جیسن گلیسپی کے الزام پر پی سی بی کی وضاحت

    جیسن گلیسپی کے الزام پر پی سی بی کی وضاحت

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وضاحت پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جیسن گلیسپی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے الزام پر پی سی بی کا جواب سامنے آگیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ معاہدے کے برخلاف 4ماہ نوٹس پیریڈ کے بغیر اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ  نے اچانک مستعفی ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے میں دونوں فریقین کے لیے نوٹس پیریڈ پر عمل درآمد کی شق واضح تھی، اور وہ معاہدے کی شقوں سے اچھی طرح واقف بھی تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں، واجبات کے لیے ان کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نے تفصیلی آگاہ کیا تھا کہ وہ پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ  نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں ملا تاہم میرے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویب سائٹ پر باضابطہ اشتہار شائع کرکے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو گزشتہ سال نومبر میں عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جب گیری کرسٹن نے دورہ آسٹریلیا سے عین قبل عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

    عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ترقی دی گئی کیونکہ جیسن گلیسپی نے بھی کرکٹ بورڈ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

     

  • جیسن گلیسپی کو صائم ایوب میں سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی

    جیسن گلیسپی کو صائم ایوب میں سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو نوجوان جارح مزاج بلے باز صائم ایوب میں پاکستانی ٹیم کے سابق بہترین بلے باز سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی۔

    پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکا سابق لیجنڈری اوپنر سعید انور سے موازنہ کیا۔

    گلیسپی کا کہنا تھا کہ سعید انور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، میں انکی جھلک کو صائم میں دیکھ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ سابق کرکٹ تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی صائم سے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کے کیرئیر کی شروعات ہی اسٹار بلے باز سعید انور کی طرح ہے وہ اگر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں گے تو پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوجوان بلے باز صائم نے دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 2023 میں 6 میچز میں 360 رنز اسکور کئے تھے۔

    محمد عامر نے میچ کے دوران گھورتے ہوئے کیا کہا؟ صائم ایوب نے بتادیا

    دورہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل صائم انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم 3 ماہ بعد اُنہوں نے دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا

    جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا

    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے پاکستان کی ٹیم سے متعلق بیان کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔

    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے اس بیان کو بکواس قرار دیا ہے جس میں گواسکر نے کہا تھا کہ بھارت کی بی اور سی ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہیں۔

    سنیل گواسکر کا یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔

    تاہم اب گواسکر کے اس بیان پر گلیسپی نے کہا کہ کسی کے لیے یہ سوچنا بالکل ’بکواس‘ ہے کہ بھارت کی بی ٹیم پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے سنیل گواسکر کے کچھ تبصرے دیکھے جن میں سنیل گواسکر نے کہا بھارت کی بی ٹیم یا بھارت کی سی ٹیم پاکستان کی ٹاپ ٹیم کو ہرائے گی یہ بکواس ہے، بالکل بکواس ہے، اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے اور انہیں گروم کرے تو وہ کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحیح ٹیلنٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    گلیسپی نے کہا کہ انتظامیہ کو باقاعدہ مثبت نتائج دیکھنے کے لیے صحیح کھلاڑیوں کو چننے اور ان کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

    جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کوچز کو موقع دینا چاہیے تاکہ اچھے نتائج آسکیں نہیں تو نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جیسن گلیسپی نے ایک بیان میں پاکستان کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

  • جیسن گلیسپی عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ پی سی بی کا اہم بیان

    جیسن گلیسپی عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ پی سی بی کا اہم بیان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نیہں اس حوالے سے پی سی بی نے واضح کردیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسن گلیسپی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا، سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے، جنوبی افریقہ سے سیریز میں بھی جیسن گلیسپی کوچ ہوں گے۔

    آج ہی سلیکشن کمیٹی کے موجودہ سربراہ اور سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ بننےکی پیشکش قبول کی تھی۔

    گیری کرسٹن کے منظرنامے سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار تھے، عاقب دورہ زمبابوے میں ون ڈے ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان جلد کرے گا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز 24 نومبر سےشروع ہوگی۔

  • جیسن گلیسپی نے حارث رؤف کی تعریف میں کیا کہا؟

    جیسن گلیسپی نے حارث رؤف کی تعریف میں کیا کہا؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کرکے رکھ دیا۔

    جیسن گلیسپی نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہ جانتے تھے کہ آخری میچ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے ذہن میں ہمیشہ یہ بات ہوتی ہے کہ پرتھ میں وہ اپنے بڑے فاسٹ باؤلرز میدان میں اتاریں گے۔

    پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ لیکن یہ سلیکٹرز اور کوچز پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کیسے استعمال میں لاتے ہیں، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف یہی کچھ کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ حارث رؤف کے پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا، حقیقت یہی ہے کہ ہمیں پہلا میچ بھی جیتنا چاہیے تھا۔

    پاکستانی کوچ نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کو صرف ہرایا نہیں بلکہ بڑے واضح مارجن سے شکست دی، ہم یہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہو ان کے خلاف اچھا کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بڑی غیر حقیقی بات ہے کہ آپ ہر میچ میں ہر ایک کھلاڑی کو کھلائیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو اپنے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ فٹ رکھنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔

    گلیسپی کا کہنا تھا کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھیں، ایمانداری سے کہوں تو کرکٹ آسٹریلیا نے ہمارے ون ڈے سیریز کی اتنی پروموشن نہیں کی جو کہ حیران کن تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ان خامیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، اچھے کھلاڑی اور ٹیمیں ایسا ہی کرتی ہیں، آپ سیکھتے ہیں اور نئے چیلنج کیلیے تیاری کرتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان آئی سی سی کو ڈرا سکتا ہے، مؤقف تبدیل نہیں کرسکتا، وکرانت گپتا

    پاکستانی کوچ نے کہا کہ اس سیریز میں ہماری بولنگ آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو سامنے لے کر آئی، ہر میچ میں ہر کھلاڑی کو کھلانا قابل عمل نہیں، اس سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

  • ’’پاکستان وہ ٹیم بنے گی جس پر مداحوں کو فخر ہوگا‘‘

    ’’پاکستان وہ ٹیم بنے گی جس پر مداحوں کو فخر ہوگا‘‘

    ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان وہ ٹیم بنے گی جس پر مداحوں کو فخر ہوگا۔

    سابق آسٹریلوی پیسر نے کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں اور اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں توقعات کا بوجھ ہوتا ہے۔ میرا کام راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔ ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکٹر کے رول کےلیے بھی تیار ہوں یہ میرے لیے نیا تجربہ ہوگا۔

    انھوں کہا کہ فینز کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کو زبردست توانائی ملتی ہے کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ فینز ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی کی طرح ہوتے ہیں۔

    جیسن گلیسپی نے کہا کہ کسی پلیئر کی بہتری اس بات میں ہے کہ اسے آرام دیا جائے تو پھر ایسا ہی ہوگا۔ میری موجودگی میں پاکستان ٹیم میں تسلسل اور نظم و ضبط اہم ہوگا۔

    ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلتی ہے، کھلاڑیوں سے بات کروں گا کہ ہمیں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے۔ ٹیم سے یہ نہیں کہوں گا کہ آسٹریلیا کی طرح کھیلیں، ہم ہر ٹیم سے مثبت چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اسکواڈ کا انتخاب کنڈیشنز اور حریف کو دیکھ کر کریں۔ ڈومیسٹک پلیئرز پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان میں وقت گزاروں گا، بہت جلد ایک کیمپ لگایا جارہا جس میں فٹنس اور اسکلز پر کام ہوگا۔

    گلیسپی نے زور دیا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ہر فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔

    کرکٹ آج کل بہت زیادہ ہورہی ہے، پلیئرز کو آرام دینا اہم ہے۔ کرکٹ میں صرف میچ والا دن ہی نہی ہوتا بلکہ ٹریننگ کا وقت، سفر کا وقت، یہ سب اہم ہے۔ یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جو بھی میدان میں اترے، 100 فیصد تازہ دم ہو۔

    کوچ نے بتایا کہ پاکستانی پلیئرز کا ورک لوڈ مینج کرنے کے لیے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن سے بھی رابطے میں ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ میرا کام پاکستانی کرکٹرز کے کھیل میں مزید نکھار لانا اور اس کو بہترین ٹیم بنانا ہے۔ ٹیم میں ہر فرد کا مشترکہ ہدف پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب بنانا ہے۔