Tag: جیل

  • قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، بھارتی انتہا پسند رہنما زہر اگلنے لگے

    قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے، بھارتی انتہا پسند رہنما زہر اگلنے لگے

    بھارتی انتہا پسند رہنما اور وشو ہندو پریشد کے رکن نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کرنے والے مسلمانوں کو جیل میں ڈالنا چاہیے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے وشو ہندو پریشد کے رکن ڈاکٹر راج کمل گپتا نے عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا ہے، وہ مسلمانوں کو انتباہ کرنے والے انداز میں کہتے نظر آئے کہ مسلمان جانوروں کی قربانی نہ کریں۔

    انہتاپسند رہنما راج کمل گپتا نے کہا کہ جانوروں کا قتل کرنا ایک گناہ ہے اور اس ملک میں جانوروں کا قتل نہیں ہونا چاہیے اور ایسا کرنے والے سبھی مسلمانوں کے خلاف حکومت کاروائی کرے اور سب کو اٹھا کر جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

    راج کمل کے اس بیان کو علما سیاسی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں، مرکزی جمعیت اہل سنت مرادآباد کے نائب صدر مفتی دانش القادری نے جانوروں کو ذبح کرنے سے متعلق بتایا کہ مذہب اسلام میں جانوروں کو ذبح کرتے وقت اس طرح سے چھری چلائی جاتی ہے کہ ان کا دماغ سن ہو جاتا ہے۔

    مفتی دانش القادری نے کہا کہ دماغ سن ہونے کے باعث جانوروں کو تکلیف کا احساس نہیں ہوتا ان کا چھٹپٹانا جسم سے خون نکلنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر ہی اس طرح کی بیان بازی کیوں کی جاتی ہے، پورے سال سبھی مذہب کے ماننے والے لوگ نان ویج کا استعمال کرتے ہیں تو یقینا جانوروں کو ذبح بھی کیا جاتا ہوگا، اس طرح کی بیان بازی قابل مذمت ہے،

    مفتی دانش القادری نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ ایسے لوگوں کے بیانات پر زیادہ توجہ نہیں دیں، کسی کے بھی مذہبی معاملات میں مداخلت کرنا درست نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کبھی مسلمان مندروں میں دی جانے والی بلی کا نہ تو ذکر کرتے ہیں اور نہ ہی اس کی مخالفت کرتے ہیں تو پھر عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی بیان بازی کیوں کی جاتی ہے۔

    بھارت کے آئین نے سبھی کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی آزادی دی ہے اس لیے ہمیں ایسے لوگوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/extremist-hindus-muslim-boy-killed/

  • جیل میں خطرناک قیدیوں کی موجودگی کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    جیل میں خطرناک قیدیوں کی موجودگی کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    کراچی: جیل میں خطرناک قیدیوں کی موجودگی کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خطرناک قیدیوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، وزیر جیل علی حسن زرداری کی جانب سے 200 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

    ملیر جیل سے فرار قیدیوں میں سے 126 واپس آگئے

    100 اہلکار سینٹرل جیل اور 100 اہلکار ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں تعینات کیے جائیں گے، اہلکاروں کی تعیناتی رپیڈ ریسپانس فورس سے 6 ماہ کے لیے کی جائےگی۔

    ملیر جیل چلانے والے سپاہی راشد چنگاری کی گرفتاری کا حکم

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں صرف 172 اہلکار تعینات ہیں جبکہ اس جیل میں ضرورت 221 اہلکاروں کی تعیناتی کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/cm-sindh-murad-ali-shah-on-malir-jail-incident/

  • فرانس کا ایمیزون کے جنگل میں ہائی سیکیورٹی جیل کھولنے کا اعلان

    فرانس کا ایمیزون کے جنگل میں ہائی سیکیورٹی جیل کھولنے کا اعلان

    پیرس: فرانس منشیات کے اسمگلروں اور بنیاد پرست پرستوں کو رکھنے کے لیے شمال مغربی علاقے میں ایک نئی ہائی سکیورٹی جیل تعمیر کرے گا، ملک کے وزیر انصاف نے علاقے کے دورے کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ جیل شمال مغربی علاقے میں ایمیزون کے جنگل میں ایک الگ تھلگ مقام پر تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے کا اعلان مجرمانہ گروہوں سے منسلک متعدد پرتشدد واقعات کے بعد کیا گیا جس میں حالیہ مہینوں میں فرانس بھر میں جیلوں اور عملے کو نشانہ بنایا گیا۔

    اس جیل میں 500 افراد کو رکھا جائے گا، ایک علیحدہ ونگ انتہائی خطرناک مجرموں کو رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    جے ڈی ڈی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ نئی جیل ایک ”انتہائی سخت حکومت” کے تحت چلائی جائے گی جو ”انتہائی خطرناک منشیات کے اسمگلروں کے لئے ہوگی۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی گیانا جنوبی امریکہ کے شمال مشرقی ساحل پر فرانس کا ایک علاقہ ہے۔ اس کے باشندے فرانسیسی انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہیں اور انہیں فرانسیسی سماجی تحفظ کے نظام کے ساتھ ساتھ دیگر سبسڈیز تک رسائی حاصل ہے۔

    فرانسیسی سرزمین سے اس کی دوری کا مطلب ہے کہ منشیات فروشوں کے سرپرست ”اب اپنے مجرمانہ نیٹ ورکس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھ سکیں گے۔”

    فرانسیسی حکام طویل عرصے سے جیلوں کے نیٹ ورک میں موبائل فون کی دراندازی کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ فرانس کی جیلوں میں دسیوں ہزار افراد موجود ہیں۔

    اس سال کے شروع میں، فرانسیسی حکومت نے جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے نئی قانون سازی کا اعلان کیا۔

    بس بہت ہو گیا! برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے غزہ پر اسرائیل کو دھمکی دیدی

    فرانس نے حالیہ مہینوں میں جیلوں پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ دیکھا ہے، جنہیں ”دہشت گردی” کے واقعات قرار دیا گیا ہے جو حکومت کی نئی قانون سازی کے ردعمل میں سامنے آئے ہیں۔

  • پہلگام حملے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے والے رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا

    پہلگام حملے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے والے رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا

    پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنے اور اس کو مودی حکومت کی سازش بتانے والے رکن اسمبلی امین الاسلام کو جیل بھیج دیا گیا۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت کا بیانیہ صرف دنیا نہیں بلکہ خود ان کے ملک بھارت کے باشعور عوام مسترد کر رہے ہیں اور اس حملے پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں جس پر انہیں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ڈھنگ اسمبلی حلقہ سے منتخب رکن اسمبلی امین الاسلام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دو روز بعد ہی اس ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے ببانگ دہل اس کو مودی حکومت کی سازش قرار دے دیا تھا۔

    تاہم ہندو انتہا پسندی اور جنگی جنون کا شکار مودی سرکار کو یہ سچ برداشت نہ ہوا اور امین الاسلام کو اسبیان کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا، جنہیں چار دن پولیس حراست کے بعد آج جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایل اے کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 152، 196، 197 (1)، 113 (3)، 352 اور 353 نمبر 347/25 کے تحت ناگون صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایم ایل اے کو ناگوں ڈسٹرکٹ اینڈ سترا جج کی عدالت میں پیش کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔

    عدالت نے ناگون عدالت میں امین الاسلام کی پہلی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ وہ مستقبل میں ناگون عدالت یا گوہاٹی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم ایل اے کو 24 اپریل کو پیرامیوٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ ان کا پنچایت انتخابی مہم کی ریلی میں شرکت کے دوران پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو مودی حکومت کی سازش قرار دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/international-media-indian-muslims/

  • عدالت کا صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیج دیا

    عدالت کا صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیج دیا

    کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی فرحان ملک اور دیگر کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں آج اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پیشی کے موقع پر ایف آئی کی جانب سے کال سینٹر کیس میں فرحان ملک اور محمد اطیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرحان ملک اور محمد اطیر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ملیر جیل روانہ کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں ملیر جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان ملک کے وکیل نے کہا کہ فرحان ملک کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ بنایا گیا اُس کے ملزم نے کہا کہ وہ فرحان ملک سے پہلی بار ایف آئی اے آفس میں ملا ہے۔ ان کے موکل نے جو جرم کیا ہے، ایف آئی اے وہ بتانے سے قاصر ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 20 مارچ کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں ان کی کال سینٹر کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈا) اور پی ایف یوجے نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aemend-and-pfuj-condemn-journalist-farhan-malik-arrest/

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا، ڈی آئی جی

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا، ڈی آئی جی

    ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک لاہور اطہر وحید کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکیں بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج ہونگے، ڈی آئی جی نے ایسے لوگوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی سڑک جو بند کرےگا اسے خود گرفتار کرنے آؤں گا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ 2 سے 4 ماہ کے اندر لاہور کی سڑکوں کو بدل دیں گے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر سڑکیں بند کرنے والوں کو سوچنا چاہیے تھا کیوں راستہ بند کیا۔

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، موٹر سائیکل سوار پر 1 لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد

    دریں اثنا لاہور میں ایس ایچ اوز سمیت 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف کرپشن کے 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں، سابق ایس ایچ او ڈیفنس سجاد نے ملزمان سے 17لاکھ 75 ہزاررشوت لی تھی۔

    ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کو رشوت لےکر چھوڑا، تھانہ فیصل ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او سلیمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

  • جیل سے فرار کی کوشش کرنے والے 5 قیدی ہلاک

    جیل سے فرار کی کوشش کرنے والے 5 قیدی ہلاک

    تاجکستان میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے کے دوران 5 قیدیوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجکستان میں سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قیدیوں کا تعلق داعش سے تھا، جنہوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    سیکیورٹی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق تاجک وزارتِ انصاف کا کہنا ہے کہ 9 قیدیوں نے چاقو سے جیل کے گارڈز پر حملہ کیا تھا۔ واقعے میں 5 قیدی ہلاک اور 3 جیل کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں قیدیوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ قید کے دوران انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    رہا فلسطینی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہت تکلیف سے گزرے، روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اسرائیلی فوجیوں کی کوشش ہوتی تھی کہ ہم جیل میں ہی مرجائیں، کھانے کیلئے تین دن بعد سوکھی روٹی دی جاتی تھی، روزانہ مارا پیٹا جاتا تھا۔

    اسرائیلی فوجیوں کے بہیمانہ تشدد کے حوالے سے رہا فلسطینی قیدی نے بتایا کہ تشدد کے دوران زخمی فلسطینیوں کا علاج نہیں کیا جاتا تھا۔

    غزہ جنگ بندی کے بعد حماس نے 183 فلسطینیوں کے بدلے 3 اسرائیلی اسیران کو رہا کردیا ہے، فلسطینیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے کے تحت چوتھے تبادلے میں ہوئی، رہافلسطینیوں میں 73 طویل عرصے سے قید اور عمرقید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

    رہا 183 فلسطینیوں میں سے 111 کو 7 اکتوبر 2023 کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، رہا فلسطینیوں میں 7 ایسے بھی شامل ہیں جنھیں مصر کے راستے ملک بدر کیا گیا ہے۔

    افغانستان میں 60 لاکھ افراد کو صرف ’’چائے، روٹی‘‘ پر گزارا کرنا پڑے گا؟

    فلسطینی قیدی گروپ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 4 ہزار 500 قیدی موجود ہیں، فلسطینی قیدی گروپ نے بتایا کہ رہا فلسطینیوں میں بھوک، بیماری کے آثار اور تشدد کے نشانات ہیں، بدترین اسرائیلی تشدد کا شکار رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کس ملک میں ویلنٹائن ڈے پر پرپورز کرنے پر جیل ہوگی؟

    کس ملک میں ویلنٹائن ڈے پر پرپورز کرنے پر جیل ہوگی؟

    ہر سال دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کا دن ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ منایا جاتا ہے تاہم ایک ملک میں اس دن شادی کے لیے پرپوز کرنے پر جیل ہو سکتی ہے۔

    قمری سال کا دوسرا مہینہ فروری شروع ہوچکا ہے۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے ’’محبت کا دن‘‘ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بالخصوص نوجوان جوڑے ایک دوسرے کو سرخ گلاب اور دیگر تحائف دیتے ہیں اور کئی منچلے پرپوز کر کے نئی زندگی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔

    اسلامی اقدار کے خلاف ہونے کے باعث بیشتر اسلامی ممالک سمیت قدامت پسند حلقوں میں بھی اس دن کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ تاہم ایک ملک ایسا ہے جہاں حکومت نے سرکاری طور پر اس دن کے منانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری طور پر اس دن کے منانے پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کو برباد کر کے اخلاقی پستی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    ملائیشیا میں 14 فروری کے دن اگر کوئی کسی کو عوامی جگہ پر پرپوز کرتا ہے، تو اس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

    سال 2010 میں حکومت ایران نے بھی سرکاری طور پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ایرانی حکومت نے کہا کہ یہ مغربی ثقافت ہے اور ناجائز تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن اگر کوئی غیر شادی شدہ جوڑا ڈانس کرتا نظر آئے تو انہیں ایران میں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 میں پاکستسان میں ایک شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر اور عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب، ازبکستان سمیت دیگر کچھ ممالک میں بھی ویلنٹائن ڈے سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا۔

    https://urdu.arynews.tv/7-exciting-days-immediately-after-valentines-day/

  • ہم نے جیلوں سے چیخیں نہیں ماریں، احسن اقبال

    ہم نے جیلوں سے چیخیں نہیں ماریں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل گئے لیکن ہم نے وہاں سے چیخیں نہیں ماریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی جیل گئے تھے لیکن ہم نے وہاں سے چیخیں نہیں ماریں، لیکن ان کی روز جیلوں سے چیخوں کی آوازیں آتی ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ایک شخص نے مجھے جھوٹے کیس میں جیل میں ڈالا تھا۔ مجھے تو عدالت نے باعزت بری کر دیا لیکن وہ شخص آج مکافات عمل کا شکار ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ان لوگوں کے چہرے پہچانیں۔ 4 سال ان کی حکومت رہی اور عثمان بزدار وزیر اعلیٰ رہا مگر اس دور میں ترقی کا ایک منصوبہ شروع نہ ہوا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں ترقی کا سفر پڑھایا ہے۔ ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے اور اڑان پاکستان پروگرام پاکستان کی ترقی کا سفر ہے، جو شروع ہو گیا ہے۔ اس منصوبے سے غربت اور بے روزگاری ختم کرینگے۔ مضبوط معیشت ہوگی تو عوام بھی خوشحال ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ہی مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کے بجائے تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ انہیں بہترین تعلیم اور کمپیوٹر دیں گے۔ نوجوانوں کو بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ضرور ادا کرنا ہوگا۔

  • ٹالکم پاؤڈر نے شہری کو جیل پہنچا دیا!

    ٹالکم پاؤڈر نے شہری کو جیل پہنچا دیا!

    انسان کے گمان میں بھی نہیں ہوتا اور بے ضرر چیزیں اسے مشکل میں ڈال دیتی ہیں جیسا کہ ایک شخص کو ٹالکم پاؤڈر نے جیل کی ہوا کھلا دی۔

    اس کو پولیس کی بے عقلی کہیں یا لا علمی کہ وہ جسم پر لگانے والے خوشبو دار ٹالکم پاؤڈر کو منشیات سمجھے اور اس کے مالک کو جیل بھیج دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے میکسیمیلیانو نامی شخص کی تلاشی کے دوران اس کے پاس موجود ٹالکم پاؤڈر کو غلط فہمی میں کوکین سمجھ لیا اور بغیر اس کا موقف جانے شہری کو جیل بھیج دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہری اکوسٹا مینڈوزا کے قصبے سے دارالحکومت بیونس آئرس جانے کے لیے بس میں سوار ہوا تھا کہ کچھ دیر بعد ہی بس کو پولیس نے روکا اور مسافروں کی تلاشی لی جس میں میکسیمیلیانو کے پاس سے ٹالکم پاؤڈر کے 18 ڈبے برآمد ہوئے۔

    پولیس نے شہری کی جانب سے یہ بتائے جانے کے باوجود کہ یہ منشیات نہیں بلکہ ٹالکم پاؤڈر ہے، اس کی ایک نہ سنی اور حراست میں لے کر اسے جیل بھیج دیا جب کہ پاؤڈر کو تحقیقات کے لیے لیبارٹری۔

    یہ سفید سفوف منشیات (کوکین) نہیں بلکہ جسم پر لگایا جانے والا ٹالکم پاؤڈر تھا، یہ حقیقت جاننے کے لیے پولیس کو تین ہفتے لگے اور جب تک وہ شخص بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید رہا۔

    ٹیسٹ کا نتیجہ آیا تو پولیس حکام کو پتہ چلا کہ شہری درست کہہ رہا تھا کہ یہ منشیات نہیں بلکہ ٹالکم پاؤڈر تھا جس کے بعد اس کو رہا کر دیا گیا۔