Tag: جیلر

  • فلم ’جیلر‘ کی کامیابی پر رجنی کانت کو لگژری تحفہ مل گیا

    فلم ’جیلر‘ کی کامیابی پر رجنی کانت کو لگژری تحفہ مل گیا

    بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ان دنوں باکس آفس پر تہلکہ مچایا دیا ہے، 10 اگست کو ریلیز ہونے والی تامل فلم کو سال کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر  نے دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کا  بزنس کرلیا ہے اس فلم میں سپر اسٹار رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

     اس فلم کو تامل فلم انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم قرار دیا جارہا ہے جبکہ رجنی کانت بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کامیابی پر  اداکار رجنی کانت کو  100 کروڑ روپے اور مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا

    رپورٹ کے مطابق جمعہ کو فلم جیلر کی کامیابی کے بعد پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور ایک چمچماتی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے  تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

  • رجنی کانت کی ”جیلر“ 5 دن میں ریکارڈ بزنس کرنے والی تامل فلم

    رجنی کانت کی ”جیلر“ 5 دن میں ریکارڈ بزنس کرنے والی تامل فلم

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رجنی کانت کی نئی تامل فلم ”جیلر“ نے باکس آفس پر پانچ دنوں کے دوران سب سے زیادہ بزنس کر لیا، فلم نے صرف پانچ دنوں کے دوران 350 کروڑ کما لیے۔

    2023 کی اگر بات کی جائے تو یہ پانچ دنوں کے دوران سب سے زیادہ کمانے والی تامل فلم ہے، جس نے دیگر تامل فلموں کو زیادہ کمانے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس فلم کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے، جب کہ فلم ”جیلر“ میں موہن لال، جیکی شروف، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، شیوراج کمار، اور ناگیندر بابو سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔

    فلم ”جیلر“ نے ہندوستان میں تمام زبانوں میں 174.15 کروڑ روپے کمائے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق صرف تامل ورژن نے ہندوستان میں ریلیز کے پانچ دنوں میں 139.05 کروڑ روپے کمائے، تیلگو ورژن نے 32.55 کروڑ روپے کمائے، جب کہ ہندی ورژن نے کل 1.25 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

    ہندوستانی باکس آفس پر اس فلم کے مجموعی بزنس کی بات اگر کی جائے تو 400 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکا ہے، واضح رہے کہ فلم جیلر کے ریلیز ہونے کے ایک دن بعد ہی غدر 2 اور OMG 2 بھی ہندی سنیماؤں میں ریلیز ہوئی تھیں اور ان فلموں نے بھی کھڑکی توڑ رش لیا۔