Tag: جیل بھروتحریک

  • جیل بھرو تحریک: شرجیل میمن  نے پی ٹی آئی  والوں کو بڑی آفر کردی

    جیل بھرو تحریک: شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کو بڑی آفر کردی

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کو جیل بھروتحریک میں فری پک اینڈ ڈراپ سروس کی آفر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے، افسوس تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے، ہم ان کی بھرپور مدد کے لئے تیار ہیں، فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتےہیں، پی ٹی آئی صرف نام لکھوائے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر سعیدغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والےایک طرف جیل سےگھبراتےہیں دوسری طرف عمران نیازی سے، عمران نیازی کا جیل بھرواعلان ایک اور ڈرامہ ثابت ہوا، سیاسی تربیت کیلئےعمران خان کوایک دوسال کیلئےجیل جاناہوگا۔

  • تحریک انصاف  کا  آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ

    تحریک انصاف کا آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے آئندہ 24 گھنٹوں میں جیل بھرو تحریک کی کال دینے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کی تیاری مکمل ہوگئی، رہنما پی ٹی اسد عمر نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر تحریک شروع ہوسکتی ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریک میں صرف کارکن نہیں،ہم لیڈربھی جیل جائیں گے،امپورٹڈحکومت کو گھسیٹ کرانتخابات تک لائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین مقدم ہے،آئین وقانون میں کوئی اختلاف ہےتوآئین کودیکھاجائے گا، عدالت نےاسی لیےآئین کی تشریح کی ہے اور آئین کےمطابق فیصلہ دیاہے، آئین کےمطابق گورنریاالیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کااعلان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتی اسی لیےآئین شکنی کررہی ہے، یہ لوگ الیکشن سےبچنےکیلئےآئین بھی توڑنےکیلئےتیارہیں، موجودہ حکومت کوآئین توڑنےمیں عدلیہ کی وجہ سےدشواری ہے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کریں توآرٹیکل6لگتاہے، چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب نےعدالت میں کہاآئین کےمطابق کام کریں گے، آئین کےمطابق الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن آئین کاپابندہےانکارنہیں کرسکتا۔

  • جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں  شناختی کارڈ  جمع کرانا شروع

    جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں شناختی کارڈ جمع کرانا شروع

    سیالکوٹ : جیل بھروتحریک کا حصہ بننے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شناختی کارڈ جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کارکنان سےجیل بھروتحریک کا حصہ بننےکی درخواست کردی۔

    جیل بھروتحریک کا حصہ بننے کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد نے شناختی کارڈ عثمان ڈار کو جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا ہے کہ گرفتاریوں کی دھمکیاں دینے والوں کو کہتا ہوں ہم کشتیاں جلا کرنکلے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کارکنان نے”جیل بھرو تحریک” کا آغازکردیا ہے ، تمہاری جیلیں کم پڑ جائیں گی مگرعمران خان کے چاہنے والے ختم نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا فیصلہ ایک ہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، وقت آیا تو عمران خان کا ہر کارکن اس تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوگا۔