Tag: جیل بھرو تحریک

  • عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم شروع کا اعلان

    عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم شروع کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم شروع کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے آئین کو برقرار رکھنےکی ذمہ داری پوری کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہوگی۔

    پنجاب اور کے پی انتخابات پر ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں، ہم اب کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم دے دیا ہے۔

     

  • کپتان کی ایک کال پر پورا کراچی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوگا، پی ٹی آئی رہنما

    کپتان کی ایک کال پر پورا کراچی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوگا، پی ٹی آئی رہنما

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمال صدیقی نے کہا ہے کہ کپتان کی ایک کال پر پورا کراچی گرفتاری دینےکیلئے تیار ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمال صدیقی نے پنے بیان میں کہا کہ گرفتار رہنماوں کو انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، جیل بھرو تحریک اب قومی بیانیہ بن چکا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کپتان کی ایک کال پر پورا کراچی گرفتاری دینےکیلئے تیار ہو گا، خواہش ہے کپتان مجھے کراچی سے اوپننگ کا موقع دیں۔

    جیل بھرو تحریک، آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی جائیں گی

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک جاری ہے آج پانچویں روز گوجرانوالہ میں پارٹی رہنما اور کارکنان گرفتاریاں پیش کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کے لیڈرز سمیت کتنے لوگوں نے گرفتاریاں دیں؟

    پی ٹی آئی کے لیڈرز سمیت کتنے لوگوں نے گرفتاریاں دیں؟

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت لیڈرز سمیت 80 سے 90 کارکنان نے گرفتاریاں دے دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کمیٹی چوک سے سب سے پہلے سابق ایم پی اے فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دی جبکہ گرفتاری دینے والوں زلفی بخاری، صداقت عباسی، اور سابق رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لال حویلی سے کمیٹی چوک آئے لیکن گرفتاری نہیں دی۔

    ذرائع کے مطابق غلام سرور خان اور عامر محمود کیانی بھی کمیٹی چوک پہنچے لیکن گرفتاری نہیں دی جبکہ پولیس نے پانچ وینز میں گرفتاری دینے والوں کو کمیٹی چوک سے منتقل کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد تاحال کمیٹی چوک پر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلے خود پولیس وین پر چڑھ کر بیٹھے،اب عدالتوں پر بوجھ ڈالنے آگئے، عدالت پی‌ ٹی آئی رہنماؤں پر برہم

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی بازیابی کی درخواست پر ریمارکس دیئے تھے کہ پہلے خود ملزموں کی وین میں بیٹھے اب عدالتوں پر بوجھ  ڈالنے آگئے ہیں۔

  • جیل بھرو تحریک: شاہ محمود نے بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

    جیل بھرو تحریک: شاہ محمود نے بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور:جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگررہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواستوں پرسماعت کرینگے۔

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین سمیت دیگر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    ادھر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پارٹی رہنماؤں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب ،سی سی پی او فریق بنایا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور کےعہدے پر بحال ہوگئے

    اعجازچوہدری نے اپنی درخواست میں حبس بے جا میں رکھے گئے افراد کی بازیابی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کو مختلف کیسز میں پھنسانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے کھانا تک فراہم نہیں کیا جا رہا ، ایسی صورت میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کےبنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو گرفتار افراد کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روکے اور تمام کارکنوں کی بازیابی کاحکم دے۔

  • جیل بھرو تحریک : پی ٹٰی آئی کے گرفتار رہنما  اور کارکنان دور دراز جیلوں میں منتقل

    جیل بھرو تحریک : پی ٹٰی آئی کے گرفتار رہنما اور کارکنان دور دراز جیلوں میں منتقل

    لاہور : پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو صوبے کی دوردرازجیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو صوبے کی دوردرازجیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے 24 رہنما اور کارکن ڈسٹرکٹ جیل لیہ ، 24 کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر اور 25 کوراجن پور جیل منتقل کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل،اعظم سواتی کورحیم یار خان جیل منتقل کیا جبکہ مراد راس کو ڈی جی خان،سینیٹر ولید اقبل لیہ،عمر سرفراز چیمہ بھکر جیل منتقل کیا گیا۔

    گذشتہ روز وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں گرفتاری دی، شاہ محمود کے علاوہ اسد عمر،اعظم سواتی اور عمرسرفراز چیمہ نے بھی گرفتاری دی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں نے دفعہ 144 اور ایم پی او کی خلاف ورزی کی، پابندی کے باوجود احتجاج اور ریلی نکالی اور قانون کو ہاتھ میں لیا گیا۔

  • جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کا بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع

    جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کا بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شاہ محمودقریشی سمیت دیگررہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواست کی سماعت کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین سمیت دیگر نے بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجازچوہدری نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ، درخواست میں سیکرٹری داخلہ،آئی جی پنجاب اورسی سی پی اوکوفریق بنایاگیا ہے۔

    درخواست میں حبس بے جا میں رکھےگئے افراد کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کومختلف کیسز میں پھنسانا چاہتی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کوکھانا تک فراہم نہیں کیا جا رہا ،گرفتار ہونے والے کارکنوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کوگرفتار افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائی سےروکے اور تمام کارکنوں کی بازیابی کا حکم دے۔

  • پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک : خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک : خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پشاور : تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کردیا گیا ، پشاور، صوابی، سوات، مہمند اور ملاکنڈ میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر میں پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور دفعہ 188کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

    مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے ساتھ اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور وال چاکنگ بھی ممنوع ہے۔

  • جیل بھرو تحریک :  لاہور کے بعد آج پشاور میں گرفتاریاں دی جائیں گی

    جیل بھرو تحریک : لاہور کے بعد آج پشاور میں گرفتاریاں دی جائیں گی

    پشاور : تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں لاہور کے بعد آج پشاورمیں گرفتاریاں دی جائیں گی، سیاسی قائدین و کارکن گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں آج سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہورہا ہے۔

    ہزاروں کارکنان کی گرفتاریاں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، آج صدر پی ٹی آئی کے پی پرویز خٹک، اسد قیصر ، شاہ فرمان،عاطف خان،اشتیاق ارمڑ سمیت دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے۔

    اسدقیصر کارکنان کی بڑی تعداد کیساتھ صوابی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، اسدقیصرصوابی انٹرچینج سےنکلنےوالی گاڑیوں کےقافلےکی قیادت کررہےہیں۔

    اسد قیصرہزاروں کارکنان کے ہمراہ پشاورمیں جیل بھروتحریک کاحصہ بنیں گے۔

    سابق ایم این اے فضل محمدخان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریاں دینےجلوس کی شکل میں پشاور جائیں گے، گرفتاریاں دینے کیلئے7100 کارکنان نےرجسٹریشن کروائی ہے۔

    اسد قیصر نے جیل بھرو تحریک پرخصوصی پیغام میں کہا کہ لاہور سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ، قائدین اور کارکنان کوگرفتاری دینےپرخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

    پشاور میں جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن ہوگا ، میں اور دیگر قائدین کل اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے ، جیل بھرو تحریک قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن کرنےکی ضمانت ہے، امید ہےقوم جیل بھرو تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔

  • جیل بھرو تحریک : کراچی سے کونسے رہنما  گرفتاریاں دیں گے ؟ نام طلب

    جیل بھرو تحریک : کراچی سے کونسے رہنما گرفتاریاں دیں گے ؟ نام طلب

    کراچی : جیل بھرو تحریک کیلئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کراچی سے گرفتاری دینے والوں کےنام طلب کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے جیل بھرو تحریک کیلئے کراچی سے گرفتاری دینے والوں کےنام طلب کرلیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مقامی قیادت نے دو سو افراد کی فہرست مرتب کرلی ہے ، سینئر قیادت ،سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور دیگر عہدیداران گرفتاری دینے کو تیار ہیں ۔

    ذرائع نے کہا کہ پہلے مرحلےمیں کون سےرہنما اور عہدیداران گرفتاری دیں فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کارکنان اور سپورٹرز گرفتاریاں پیش کریں گے، اب تک جیل بھروتحریک کیلئے چھ ہزار سے زائد کارکنان نے فارم جمع کرائے۔

  • تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پولیس حکام کا اہم بیان آگیا

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پولیس حکام کا اہم بیان آگیا

    لاہور : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے کسی جرم کا ہونا ضروری ہے ، کسی کی خواہش پر اسے گرفتار یا رہا کرنا قانون کے دائرہ اختیارمیں نہیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے لیے کسی جرم کا ہونا ضروری ہے ، قانون کی خلاف ورزی کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پر اسے گرفتار یا رہا کرنا قانون کے دائرہ اختیارمیں نہیں، پولیس مجوزہ قانون کےتحت ہی کارروائی کی پابندہے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کے لیے چیئرنگ کراس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔