Tag: جیل بھرو تحریک

  • نگراں حکومت پنجاب نے ‘جیل بھرو تحریک’ سے متعلق حکمت عملی بنالی

    نگراں حکومت پنجاب نے ‘جیل بھرو تحریک’ سے متعلق حکمت عملی بنالی

    لاہور : نگراں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک میں گرفتار رہنماؤں کو دور دراز جیلوں میں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت پنجاب نے جیل بھروتحریک سے متعلق حکمت عملی بنالی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت پہلے گرفتاریوں سے گریزکرے گی۔

    نگراں پنجاب حکومت گرفتار رہنماؤں کو دور درازجیلوں میں منتقل کرے گی ، زیادہ ترگرفتاررہنماؤں کوجنوبی پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے گا۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

    جیل بھرو تحریک کا آغاز دوپہر دو بجے چیئرنگ کراس، مال روڈ سے ہو گا، یاسمین راشد کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جیل روڈسے چیئرنگ کراس پہنچے گا۔

    دوبجے عمر سرفرازچیمہ، ولید اقبال اورمرادراس دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے ،اگر گرفتارنہ کیا گیا تو چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دیا جائےگا۔

  • پی ٹی آئی کی ‘جیل بھرو تحریک’ کا شیڈول جاری ، روزانہ کتنے کارکنان  گرفتاریاں دیں  گے؟

    پی ٹی آئی کی ‘جیل بھرو تحریک’ کا شیڈول جاری ، روزانہ کتنے کارکنان گرفتاریاں دیں گے؟

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں 22فروری سےیکم مارچ تک روزانہ 200کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا۔

    جس کے تحت 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

    سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا6رکنی گروپ بھی گرفتاری دےگا ، گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان،ارکان مقررہ مقام پردھرنا دیں گے۔

    شیڈول کے مطابق 22 فروری کو شاہراہِ قائداعظم لاہور پر ، 23فروری کو پشاور 24 کو راولپنڈی ، 25فروری کو ملتان اور 26 فروری کو گوجرانوالہ کے کارکنان گرفتاری دیں گے۔

    شیڈول میں بتایا گیا کہ 27 فروری کو سرگودھا ،28 فروری کوساہیوال اور یکم مارچ کو فیصل آباد میں کارکنان کی جانب سے رضاکارانہ گرفتاری دی جائےگی۔

    22 فروری کو لاہورمیں رضاکارانہ گرفتاری کے لیے کارکنان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ، لاہورمیں عمرسرفرازچیمہ،ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان کےناموں پر مشاورت جاری ہے ، رضاکارانہ گرفتاری دینےوالے ارکان کےناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

  • پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک : 20 ہزار کارکنان نے گرفتاریوں کیلئے نام دے دئیے

    پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک : 20 ہزار کارکنان نے گرفتاریوں کیلئے نام دے دئیے

    راولپنڈی : پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لئے 20 ہزار کارکنان نے گرفتاریوں کیلئے نام دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پرجیل بھرو تحریک کی تیاریوں کے معاملے پر فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں شرکت کے لئے کارکنوں و رہنماؤں کی آمد جاری ہے ، غلام سرور،واثق قیوم،مصدق گھمن،عمران حیات شرکت کیلئےپہنچ گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لئے 20 ہزار کارکنان نےگرفتاریوں کیلئےنام دے دئیے جبکہ تحریک کے لئے ضلع تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے۔

    راولپنڈی کےسابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کےنام بھی گرفتاریوں کیلئے تجویز کیے گئے تاہم حتمی فیصلہ سینیٹر اعجازچوہدری کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔

  • خواتین  بھی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور گرفتاریاں دینے کو تیار

    خواتین بھی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور گرفتاریاں دینے کو تیار

    لاہور : خواتین بھی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور گرفتاریاں دینے کو تیار ہے، خواتین قائدین کا کہنا ہے کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائدکے شانہ بشانہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین قائدین و کارکنان کے بڑے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    جس میں خواتین نے جیل بھرو تحریک میں صفِ اوّل میں کردار ادا کرنے اور گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھایا۔

    خواتین قائدین نے کہا کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائدکے شانہ بشانہ ہیں،25مئی کےلانگ مارچ میں خواتین نےریاستی جبر کاہمت سے سامنا کیا، ہمیشہ کیطرح جیل بھرو تحریک میں بھی صف اوّل میں کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

    اس موقع چیئرمین تحریک انصاف نے خواتین کارکنان کے جوش و جذبے کوسراہتے ہوئے کہا پرامن جمہوری جدوجہد سےملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،خواتین کارکنان نے سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر نہایت مؤثر کردار ادا کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر ذہن سازی،مکالمے میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، خواتین کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں، خواتین کارکنان قوم کو قانون کی بالادستی کیلئے تیار کریں۔

  • جیل بھرو تحریک میں روزانہ 200 افراد کی گرفتاری دینگے، پی ٹی آئی رہنما

    جیل بھرو تحریک میں روزانہ 200 افراد کی گرفتاری دینگے، پی ٹی آئی رہنما

    ملتان: پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ شروع میں جیل بھرو تحریک میں روزانہ 200 افراد کی گرفتاری دینگے اور تعداد بڑھتی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر کیساتھ ناروا سلوک رکھا گیا ہے۔

    عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ ہم تو آئے ہیں سنے کہ آخر کیس کیا ہے، لیکن مجھے عدالت کے اندر جانے نہیں دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو پکڑا جاتا ہے تو پھر احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، :پی ٹی آئی کے 100 سے زائدکارکنان پکڑے گئے ہیں اور ن لیگ کے لوگ تو تھانے میں چائے پی رہے ہیں۔

    عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں روزانہ 200 افراد کی گرفتاری دینگے اس کے بعد تعداد بڑھتی جائیگی، ہمارے پاس ایک ہزار سے زیادہ کارکنان رضا کارانہ طور پر اپنے نام درج کرائے ہیں۔

  • عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی جیل بھرو تحریک شروع کرنگے۔

    ایک بیان میں  پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن فری حکومت کی ہے، کسی پر بھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو شرم آنی چائیے، بغیر وارنٹ کے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اس وقت بے شرم لوگوں کی حکومت ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی ٹوٹے 20 دن ہو گئے، آئین کے مطابق الیکشن ہونے ہیں لیکن اعلان نہیں کئے جا رہے، الیکشن روکنے کیلئے کوئی بھی اپنی رائے دے گا تو اس پرآرٹیکل 6  لگے گا۔

  • اگرقائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھرو تحریک چلاؤ، ماروی میمن کا مشورہ

    اگرقائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھرو تحریک چلاؤ، ماروی میمن کا مشورہ

    لاہور : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے کہا اگرقائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں، جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے، میرے خلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے نواز شریف کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں، اگر اپنے قائدسے اتنا لگاؤ ہے توریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں،قائد کے لئے جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے۔میرے کیخلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا پرمہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی پر برس پڑیں تھیں، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے شادی : بس بہت ہوگیا!! ماروی میمن نواز لیگ پر برس پڑیں

    انھوں نے کہا تھا کہ لیگی قیادت کی ساکھ اپنی حماقتوں کی وجہ سے پہلے ہی ڈوب چکی ہے، منہ کھولا تو اخلاقی ساکھ بھی مکمل ڈوب جائے گی، میں برے وقت میں لیگی قیادت کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہیں کرناچاہتی۔