Tag: جیل روانہ

  • دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ایک ویلا میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ویلا میں مصری شخص نے 35 سالہ فلپائی خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہی تھی، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

    پبلک پراسیکیوٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال 21 ستمبر کو پیش آیا جب 23 سالہ مصری نوجوان نے دبئی کے علاقے البادا کے ویلا میں فلپائنی خاتون کو صبح 4 بجکر 30 منٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    فلپائنی 35 سالہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں اور مذکورہ نوجوان دبئی کے ویلا کے علیحدہ علیحدہ کمروں میں ٹھہرے ہوئے تھے، میں اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، جب آنکھ کھلی تو وہ کمرے سے جاچکا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت: بی جے پی کا ایک اوررہنما خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

    دبئی پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے کرایا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آںے کے بعد ملزم کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ملزم مصری نوجوان اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دوسری عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل دبئی کی عدالت نے کینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی جبکہ دو ملزمان زیادتی میں تعاون کے مرتکب پائے گئے تھے۔

  • قندیل قتل کیس : مفتی عبدالقوی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    قندیل قتل کیس : مفتی عبدالقوی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبدالقوی کو عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی سیشن عدالت میں قندیل بلوچ کیس کی سماعت ہوئی، ملزم مفتی عبدالقوی کو سخت سیکیورٹی میں جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

    سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے لہٰذا مفتی عبدالقوی کو جیل منتقل کیا جائے۔

    دوسری جانب مفتی عبدالقوی کے وکیل نے کہا کہ ملزم کا قتل کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دوران تفتیش پولیس بھی کچھ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے لہٰذا انہیں رہا کیا جائے۔

    عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد مفتی عبدالقوی کو14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا، بعد ازاں پولیس نے ملزم عبدالقوی کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔


    مزید پڑھیں: مفتی قوی کی چمڑی ادھیڑی جائے، والد قندیل بلوچ


    دوسری جانب پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والی مشین) سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ میں بھی مفتی قوی کے بیان میں تضاد پایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: قندیل کیس: مفتی قوی 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب مفتی عبدالقوی سے قتل سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس الزام کو مسترد کیا جبکہ مشین نے اُن کے اس دعوے میں نقص کی نشاندہی کی۔

  • گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    کوئٹہ: نواب زادہ گزین مری کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفی خان ترین نے بتایا کہ نواب زادہ گزین مری کو بیرون ملک سے 18 سال بعد کوئٹہ آمد پر کوہلو فائرنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، آج ہی ضمانت کے فوری بعد انہیں پھر گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق سبی میں درج اس کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ہی 40 لاکھ روپے کے مچلکوں کے تحت ان کی ضمانت منظور کی تھی، ان کے خلاف قتل کا یہ مقدمہ 2004ء میں درج کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

    ضمانت کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے اعلامیہ جاری ہوا ہے کہ گزین مری کو دوبارہ گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھی دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتار ی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں آئی ہے۔

    یاد رہے گزین مرین مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے ہیں جو ملک سے باہر خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

  • کے پی کے، کےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان سا تھیوں سمیت جیل روانہ

    کے پی کے، کےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان سا تھیوں سمیت جیل روانہ

    خیبر پختونخواکےرکن اسمبلی بیرسٹرسلطان پانچ سا تھیوں سمیت جیل بھیجوادیئےگئے۔انھیں دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ چارسدہ پولیس نے قومی وطن پارٹی ۔پی کے۔ اٹھارہ کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کو کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دینےکے الزام میں پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کو اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنھوں نے ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈی پی او چارسدہ نے بتایا رجڑکے علاقے میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار کئے جنھیں چھڑانے کیلئے سلطان خان نے زبردستی کی اور پولیس پراسلحہ تھان کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق ان ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئےہیں۔

    دوسری جانب سلطان خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس نےغیر قانونی گرفتاریاں کیں جس پر وہ تھانے پہنچے تو اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جس کے خلاف انھوں نے احتجاج بھی کیا۔ واقعے پرقومی وطن پارٹی کے کارکنوں نےسٹی تھانے پرشدیداحتجاج کیاجس سےٹریفک درہم برہم ہوکررہ گیا۔