جہلم سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا، انہیں اب جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو بھی سیل کردیا۔
انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف مذہبی جماعتوں نے درخواست دائر کی تھی، علما کے وفود نے آج ضلعی انتظامیہ سے خصوصی ملاقات کی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے زلفی بخاری، فیاض چوہان، صداقت عباسی اور دیگر کے ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات موصول ہوئے ہیں، اعجاز خان، چوہدری ساجد محمود اور دیگر کو بھی شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق دوسری جانب سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماؤں کو بھی اڈیالہ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شرجیل میمن سمیت اسپتالوں میں موجود تمام قیدیوں کو واپس جیل میں ڈالا جائے اگر سب کو واپس نہ بھیجا گیا تو متعلقہ افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت شرجیل میمن کی اسپتال منتقلی ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن بھی پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے شرجیل میمن کو آج ہی واپس جیل بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی ہے کہ دیگر قیدیوں کو بھی اسپتال سے چار سے پانچ دن میں واپس بھیجیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔
چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کو مخاطب کرتے ہوئے حکم دیا کہ کون سے ملزمان اب تک جیل سے اسپتال منتقل ہوئے؟ سب کو واپس جیل میں ڈالیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ بھر کی جیلوں سے اسپتال منتقل کیے جانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں ان بااثر ملزمان کو رکھا گیا ہے وہاں مقامات نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں، خار دار باڑھ لگا کر راستے بند کر رکھے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت کو بتایا کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو ڈاکٹروں کی سفارش پر جیل منتقل کیا گیا ہے۔ نیب کورٹ نے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت دی تھی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب نے کہاں لکھا ہے کہ انہیں اسپتال منتقل کریں؟ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کو ملزم کو اسپتال بھیجنے کی اتھارٹی کہاں سے ملی؟ نیب کورٹ نے صرف ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا، جس کا آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کوئی جواب نہ دے سکے اور کہا کہ میں غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ اب کوئی معافی نہیں ہوگی، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ شرجیل میمن کو آج ہی واپس جیل بھیجا جائے، جتنے ملزمان اسپتال میں رہ رہے ہیں چار سے پانچ دن میں ان کو بھی واپس جیل بھیجیں ورنہ سخت کارروائی کرینگے۔
لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمرکزی کردار گلو بٹ چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
پولیس نے گیارہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ وہ گلوبٹ سے تفتیش مکمل کرچکے ہیں، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے گلو بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ایس پی سیکیورٹی علی سلمان کی عبوری ضمانت میں چھبیس جولائی تک توسیع کردی، پولیس نے موقف اختیارکیا کہ ایس پی سیکیورٹی علی سلمان اور محافظ عابد سے تفتیش جاری ہے، عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں ایس ایچ او عامر سلیم، اے ایس آئی حافظ اظہر، کانسٹیبل کاشف، نوید اور خرم کے جسمانی ریمانڈ میں چھبیس جولائی تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پرمکمل تفتیشی رپورٹ کی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔