Tag: جیل پر حملہ

  • میکسیکو میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، اہل کاروں سمیت 14 ہلاک، متعدد قیدی فرار

    میکسیکو: مسلح افراد نے میکسیکو میں ایک جیل پر حملہ کر کے پولیس اہل کاروں سمیت 14 کو ہلاک کر دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں چودہ افراد ہلاک اور 24 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔

    جیل پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہل کار اور 4 قیدی شامل ہیں، جب کہ 13 اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

    چیہواہوا ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کئی بکتر بند گاڑیوں میں جیل پہنچے اور محافظوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جیل کے اندر کچھ فسادی قیدیوں نے مختلف اشیا کو آگ بھی لگائی اور جیل کے محافظوں سے جھڑپ کی، پولیس کے مطابق 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ حملہ آور تھے یا قیدی۔

    ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے اتوار کو بعد میں جیل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔

    یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فرار ہونے والے 24 قیدی کیسے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اور فوری طور پر یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا۔

    واضح رہے کہ میکسیکو کی جیلوں میں تشدد کے واقعات کثرت سے رونما ہوتے ہیں، ان جیلوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جہاں حکام صرف برائے نام کنٹرول رکھتے ہیں۔ حریف گروہوں کے قیدیوں کے درمیان باقاعدگی سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جو واریز جیسی جگہوں پر منشیات کے کارٹلز کے لیے پراکسی کا کام کرتے ہیں۔

  • فلپائن میں جیل پرحملہ،داعش کے آٹھ دہشت گرد فرار

    فلپائن میں جیل پرحملہ،داعش کے آٹھ دہشت گرد فرار

    منیلا : فلپائن کے جنوبی شہر مروائی میں جیل پر حملہ کرکے دولت اسلامیہ سے منسلک آٹھ دہشت گردوں کورہا کرولیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موتے گروپ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 جنگجوؤں نے جنوبی شہر مروائی میں لناؤ ڈیل سور جیل پر حملہ کیا اور داعش کے آٹھ دہشت کو رہا کروالیاتاہم اس موقع پر کوئی گولی نہیں چلی.

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل اور منشیات کے الزام میں گرفتار دیگر 15 قیدی بھی فرار ہوگئے ہیں تاہم اس بارے میں واضح نہیں ہے انھیں بھی فرار کروایا گیا ہے.

    خیال رہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گذشتہ ہفتےمارٹر گولوں کے ساتھ گرفتار کیاگیا تھا.

    دولت اسلامیہ سے منسلک موتے گروپ جنوبی خطے منڈاناؤ میں گئی بم دھماکوں اور اغوا کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے.

    موتے گروپ نے رواں سال کے آغاز پر فوج پر حملہ کر کے ایک فوجی کا سر قلم اور دو مقامی مزدوروں کا قتل کیا تھا.

    مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کرنے سے قبل انھیں نارنجی رنگ کے کپڑے پہنائے گئے جیسے عموما دولت اسلامیہ کے شدت پسند کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ فلپائن کا مسلمان اکثریتی علاقے منڈاناؤ میں کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند تحریک جاری ہے جبکہ ملک کی بیشتر آبادی کیتھولک عیسائیوں پر مشتمل ہے.