Tag: جیل

  • عبدالقادرگیلانی کاگارڈ شناختی پریڈ کیلئے جیل روانہ

    عبدالقادرگیلانی کاگارڈ شناختی پریڈ کیلئے جیل روانہ

     لاہور:عبدالقادرگیلانی کےگارڈ کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ملزم کی عدالت میں پیشی کے موقع پرشدید احتجاج کیا۔لاہورکی دہشت گردی عدالت نےملزم محمد خان کو شناختی پریڈ کےلئے جیل بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے محافظ کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک نوجوان کےورثاء نے ملزم کی عدالت میں پیشی کے موقع پرشدید احتجاج کیا،جبکہ عبدالقادرگیلانی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔

    تھانہ ڈیفینس اے میں نوجوان کے قتل کی ایف آئی آردرج کی گئی تھی ،جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے گارڈ محمد خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔

    عدالت کے فیصلہ کے بعد عبدالقادر گیلانی کے گارڈ محمد خان کو شناختی پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔عدالت نے ملزم کو چوبیس اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جیل میں ملزم کی شناخت پریڈ کی جائے گی۔

  • سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا :ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے والے قیدی کے ورثاء نے سڑک بلاک کرکےجیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈکیتی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں قید محمدعمران کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایاگیاتھاجہاں کئی گھنٹے موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ جاں بحق ہوگیا۔

    آج قیدی محمدعمران کے ورثاء نے مرحوم کی تدفین کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کرکےروڈبلاک کردیا۔اس موقع پر لواحقین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ محمدعمران اپنی سزامکمل کرچکاتھا لیکن اس کوجیل انتظامیہ نے تشددکرکے ہلاک کیااور اب چھت سے گرنے کا ڈرامہ رچایاجارہاہے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونے والے ظلم پرانصاف فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • گوجرانوالہ جیل میں یوتھ فیسٹیول،قیدی اور پولیس اہلکارکے بھنگڑے

    گوجرانوالہ جیل میں یوتھ فیسٹیول،قیدی اور پولیس اہلکارکے بھنگڑے

    گوجرانوالہ جیل میں یوتھ فیسٹیول کے مقابلے ہوئے، ڈھول کی تھاپ پر قیدی اور پولیس اہلکاربھی بھنگڑےڈالتے رہے۔ کھیلوں کے مقابلے ہوئے اور جیتنے والوں کو انعام بھی ملے۔

    سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں منعقد کیا گیا یوتھ فیسٹیول  قیدیوں اور جیل پولیس کے اہلکاروں نےخوب ہلہ گلہ کیا۔ فیسٹیول کا آغازہوا تو فضا پنجابی گانوں سے گونج اٹھی ،گیتوں کی لے قیدیوں کو لے آئی میدان میں اور قیدیوں نےرقص کےجوہر دکھائے ۔ فیسٹیول میں جب ہوا گانوں پر رقص تو جیل پولیس کے اہلکار بھی لاتعلق نہ رہ سکے اور قیدیوں کے ساتھ رقص میں شریک ہو گئے 

    فیسٹیول میں نو عمر قیدیوں نے ایک ٹانگ کی ریس اور گھوڑی چھڑپ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔ قیدیوں اوربیرک انچارجز کے درمیان والی بال کا میچ رہا بیرک انچارجز کے ہاتھ رسہ کشی کا مقابلہ لانگری ٹیم نے معمر قیدیوں کو شکست دی، فیسٹیول کے اختتام پر اے ڈی سی جی صالحہ سعید نے فاتح ٹیموں میں انعام تقسیم کیے ۔