Tag: جیمز بانڈ

  • خواتین کا کٹی پتنگ کے لیے ناقابل یقین جیمز بانڈ ایکشن، ویڈیو وائرل

    خواتین کا کٹی پتنگ کے لیے ناقابل یقین جیمز بانڈ ایکشن، ویڈیو وائرل

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خواتین نے کٹی پتنگ کے لیے ناقابل یقین حد تک جیمز بانڈ ایکشن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدن پورہ میں پتنگ باز خواتین نے کٹی پتنگ کے لیے اپنے ایکشن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، رسی کی مدد سے چھت سے لڑکی کے اترنے اور چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    فوٹیج کے مطابق مدن پورہ کے ایک گھر کی چھت پر کچھ خواتین پتنگ بازی میں مصروف تھیں کہ ایک پتنگ کٹ کر نیچے گلی میں گری، خواتین نے پتنگ اٹھانے کے لیے ایک لڑکی کو رسی کے ذریعے نیچے گلی میں اتارا۔

    فوٹیج میں لڑکی کو چھت سے کٹی پتنگ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ چھت پر موجود 4 خواتین رسی لٹکاتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں، چھت پر موجود خواتین نے لڑکی کو رسی کے سہارے پہلے نیچے اتارا اور اوپر کھینچا۔ ویڈیو میں منڈیر کے قریب خواتین کو خطرناک انداز میں لڑکی کو تھامتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکشن مکمل ہونے پر قریبی چھتوں پر موجود منچلوں نے تالیاں بجا کر پاکستانی جیمز بانڈ خواتین کو داد دی۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، جہاں بھی غفلت ہوئی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    دریں اثنا، فیصل آباد میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 275 پتنگ بازوں اور دکان داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سے 7820 پتنگیں، 1500 چرخی کیمیکل ڈور برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 243 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پاک بنگلا دیش ٹیسٹ میچ کے دوران ایک کٹی پتنگ اڑتی ہوئی آ گری تھی۔

  • ایکشن و بندوقوں سے بھرپور جیمز بانڈ کی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ کا ٹریلر جاری

    ایکشن و بندوقوں سے بھرپور جیمز بانڈ کی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ کا ٹریلر جاری

    واشنگٹن : ہالی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی ٹیم نے فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کا مداحوں کو طویل وقت سے انتطار ہے اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے، دو دن قبل ہی فلم کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے جلد ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ایکشن، لڑائی، رومانس اور سسپینس سے بھرپور سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کا 2 منٹ 35 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    ہالی ووڈ فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ میں ایک بار پھر برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ جاسوس کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی اگلے جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں۔

    فلم کی کہانی

    ٹریلر میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو خطرناک مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین فلم میں سائنس فکشن فلموں جیسی کاریں اور موٹر سائکلیں بھی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

    ٹریلر میں ریمی ملک کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو اس بار فلم میں ولن کے طور پر دکھائی دیں گے اور وہ برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کو انتہائی تنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

    فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ میں بھی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے اہلکار کو جاسوس یا ایجنٹ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے اور ہر فلم کی طرح اس بار بھی جیمز بانڈ کو خطرناک مشن پر بھیجتے وقت ’007‘ کا خفیہ کوڈ دیا جاتا ہے۔

    جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی کہانی کی دلچسپت بات یہ ہے کہ اس بار جاسوس جیمز بانڈ کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے تعلق رکھنے والے ایک دوست سے مدد مانگتے ہوئے دکھایا جائے گا جب کہ اس بار جیمز بانڈ کے کردار کو فلم میں ریٹائر ہوکر عام زندگی کی طرف لوٹتے ہوئے بھی دکھایا جائے گا۔

    جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے‘ میں جاسوس کو اغوا ہونے والے ایک سائنسدان کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا جائے گا اور اس موقع پر انہیں کئی خطرناک لوگوں اور نئی ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فلم کی کہانی کے مطابق آخر میں مشن کی کامیابی کے بعد جیمز بانڈ ریٹائرڈ ہوجائیں گے، جس کے بعد ان کی ذمہ داریاں ممکنہ طور پر ایک خاتون کو دی جائیں گی جو سیریز کی اگلی فلم میں جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    ٹریلر میں ہی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جائے گا، اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کو 8 اپریل 2020 کو ہی ریلیز کیا جائے گا۔

  • معروف جاسوسی کردار جیمز بانڈ کو آنے والی فلم میں کون نبھائے گا؟

    معروف جاسوسی کردار جیمز بانڈ کو آنے والی فلم میں کون نبھائے گا؟

    پچاس کی دہائی سے مخلتلف ناموں سے بننے والی معروف فکشن فلمز میں جاسوس کے کردار جیمز بانڈ نے شہرت کی بلندی کی چھوا اور ہر خاص و عام میں مقبول یہ کردار اب ہر دل کی دھڑکن بن چکا ہے اور شاید یہ واحد کردار ہے جو فلم کا محتاج نہیں بلکہ فلمیں اس کردار کی محتاج ہیں چنانچہ اب تک دو درجن سے زائد ڈرامہ سیریز اور فلمیں اس کردار پر بن چکی ہیں۔

    اس کردار کو 1953 میں معروف ناول نگار ایان فلیمنگ نے تخلیق کیا اور 1964 میں اس کے انتقال کے بعد چھ دیگر ناول نگاروں نے بھی اس پر طبع آزمائی کی۔ اس دلچسپ اور پر اسرار کردار پر اب تک کئی ٹیلی ویژن ڈرامے اور فلمیں بنائی گئیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

     

     

    جیمز بانڈ کا کردار کئی اداکار ادا کرچکے ہیں تاہم یہ تمام ہی کرادر سفید فام مرد اداکار نے ادا کیے ہیں تاہم اب شائقین کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اس بار جیمز بانڈ کا کردار کوئی سیاہ فام مرد یا خاتون بھی ادا کرسکتی ہیں جو اس کردار میں یکسانیت کے خاتمے کا باعث ہوگا۔

    ایان فلیمنگ نے اپنے ناول میں جس جاسوس کا کردار تخلیق کیا وہ ایک سفید فام پُرکشش اور وجیہہ مرد تھا جو ایجنٹ 007 کے نام شہرت پاتا ہے اور جسے کمانڈر رائل نیوی کا خطاب دیا جاتا ہے وہ شادی شدہ اور اپنی اہلیہ ٹریسی بانڈ کے ہمراہ برطانیہ میں رہتا ہے۔

    جیمز بانڈ کا کردار تو مشہور ہوا لیکن ہر فلم میں ان کی شخصیت کے لازمی حصے چشمہ، ہیئر اسٹائل، ٹائی، کوٹ اور مخصوص پستول نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی اور مداحوں نے اپنے پسندیدہ کردار کے گیٹ اپ کو اپنانے کی کوشش میں ان برانڈز کو بھی مقبول بنادیا۔

  • جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز جیمز بانڈ کے مداح خوش ہوجائیں کیونکہ جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر جیمز بانڈ کا کردار ایک بار پھر ڈینیئل کریگ ہی نبھائیں گے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ ڈینیئل ایک بار پھر جیمز بانڈ کے روپ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو سنہ 2019 کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ یہ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ہوگی۔ سیریز کی آخری فلم اسپیکٹر سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی اور نئی فلم اب 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی۔

    جیمز بانڈ فلم کے فیس بک اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ فلم کو 8 نومبر 2019 کو برطانیہ اور پھر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور ڈسٹری بیوٹرز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ایک بار پھر ڈینیئل کریگ کو ہی لیا جائے گا۔

    ڈینیئل کریگ اس سے قبل سیریز کی 5 فلموں میں جیمز بانڈ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    لاس اینجلس : باکس آس پر ایک بار پھر جیمز بانڈ کے ایکشن نے تہلکہ مچادیا۔ فلم نے شائقین کا دل ایسا جیتا کہ بزنس کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر جیمز بانڈ کے ایکشن نے دھوم مچادی۔ فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری ہے۔

    ایکشن، ماردھاڑ اورجمزباونڈ کی بہترین اداکاری نے سنیما گھروں میں ایسی دھاک بٹھائی کہ ٹکٹ تو ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں اور ہر شو ہاؤس فل ہے۔

    فلم اسپیکٹر اب تک ایک سو تیس ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے، جبکہ انیمٹڈ کردار اسنوپی کی فلم پینٹس بھی شائقین کو بھاگئی اور دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

    فلم نے دو ہفتوں میں بیاسی ملین ڈالر کا بزنس کیا، باکس آفس پر کامیڈی سے بھرپور فلم لو دی دی کوپرز (love the coopers) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جس نے باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی آٹھ ملین ڈالر کمائے۔