Remedy کی فرنچائزز میں Max Payneاور Alex Casey کو آواز دینے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف اداکار جیمز میک کیفری کینسر سے بہادری سے جنگ لڑتے ہوئے 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
معروف اداکار جیمز میک کیفری کے انتقال کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ریمیک ورژن میں Max Payne کے لیے ایک نئے صوتی اداکار کو قبول کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میک کیفری یقینی طور پر گیمنگ انڈسٹری کی بہترین آواز اور اداکاروں میں سے ایک تھے، ان کی موت ان کے پرستاروں کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔
TMZ confirms: ‘Max Payne’ Voice Actor James McCaffrey Dead at 65 After Cancer Battle https://t.co/BvNhgwOhqw pic.twitter.com/bCpJUl3F5V
— Wario64 (@Wario64) December 18, 2023
میک کیفری نے گیمنگ کی دنیا میں بہت سے مشہور کرداروں کو آواز دی تھی۔ ایلن ویک 2، میکس پینے، اور کنٹرول جیسے گیمز میں ان کے کرداروں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
18 دسمبر کو میک کیفری کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ان کے قریبی دوست اداکار کیون ڈلن نے انسٹاگرام پریہ افسوسناک خبر شیئر کی۔
میک کیفری خاص طور پر میکس پینے کی آواز کے طور پر مشہور ہوئے، لیکن انہوں نے متعدد ٹی وی اور فلمی کرداروں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔