Tag: جیمز ونس

  • جیمز ونس نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    جیمز ونس نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    کراچی کنگز نے انگلش بیٹر جیمز ونس نے پشاور زلمی کے خلاف 72 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، جیمز ونس نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹی 20 کرکٹ میں 12000 رنز بنانے والے 9ویں کھلاڑی بن گئے۔

    میچ سے قبل جیمز ونس کو 12000 رنز بنانے کے لیے 59 رنز درکار تھے۔

    فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، کیرون پولارڈ، ڈیوڈ وارنر، روہت شرما، ویرات کوہلی، شعیب ملک، جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز شامل ہیں۔

    کرس گیل نے 455 اننگز میں 14562 رنز بنائے ہیں، الیکس ہیلز نے 13610 رنز بنانے کے لیے 490 اننگز کا سہارا لیا، شعیب ملک نے 515 اننگز میں 13571 اور جیمز ونس نے 416 اننگز میں 12013 رنز بنائے ہیں۔

    جیمز ونس نے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ 162 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ڈیوڈ وارنر کو 86 رنز کی اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا

    جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا

    انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا ہے۔

    انگلش کرکٹر جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے اس میں کھیل کر انگلینڈ کی کرکٹ متاثر نہیں ہوگی، آئی پی ایل کی اجازت کیوں ہے اور پی ایس ایل کی کیوں نہیں۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیتی ہے لیکن غیرملکی لیگز میں شرکت سے روکتی ہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس 10 کے لیے جیمز ونس کو برقرار رکھا گیا ہے جس کے بعد ونس نے ای سی بی کی پالیسی میں دوہرے معیارات پر روشنی ڈالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے لہٰذا اگر آپ یہ لیگ کھیلنے جارہے ہیں تو شاید آپ آئی پی ایل کے مقابلے میں کم ڈومیسٹک کرکٹ سے محروم ہوں گے۔

    ونس نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ ای سی بی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات سے کچھ لینا دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ جیمز ونس نے گزشتہ سال ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے اور 2025 کے سیزن کے لیے خصوصی طور پر وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہمپشائر کے کلب کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں شرکت کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی بی کی پالیسی نے کھلاڑیوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

  • پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

    پی ایس ایل کے لیے انگلش کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انگلش کرکٹر فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلش اوپنر جیمز ونس کو این او سی دینے سے انکار کیا تو انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دی۔

    جیمز ونس پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی کے بعد کھلاڑیوں نے احتجاج کیا تھا۔

    ای سی بی نے اس سال ریڈ بال کرکٹرز کو سیزن کے دوران این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    چیمپینز ٹرافی کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل کی تاریخیں انگلش سیزن سے بھی متصادم ہیں۔

     ریڈ بال کرکٹ سے علیحدگی کے بعد جیمز ونس کو پی ایس ایل کا این او سی مل جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور بھی ایسا ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔