Tag: جیمز کیمرون

  • اوتار 3 کیسی فلم ہوگی؟ جیمز کیمرون نے سب کی غلط فہمی دور کردی

    اوتار 3 کیسی فلم ہوگی؟ جیمز کیمرون نے سب کی غلط فہمی دور کردی

    ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اوتار 3 کے بارے میں اہم اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید یہ وہ فلم نہ ہو جس کا شائقین انتظار کررہے ہیں۔

    فلمساز جیمز کیمرون نے اوتار 3: فائر اینڈ ایش جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے اس کے بارے میں نئے انکشافات کیے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اوتار فرنچائز میں اب تک کی سب سے زیادہ حیران کن اور انوکھے مناظر والی فلم ہو سکتی ہے۔

    حالیہ انٹرویو میں جیمز نے اشارہ دیا ہے کہ یہ فلم سامعین کی توقعات کے خلاف بھی ہو سکتی ہے، انھوں نے خبردار کیا کہ شاید یہ وہ نہیں ہو جس کے لیے ناظرین نے ’سائن اپ کیا‘ ہو۔

    اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر نے اوتار 3 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک مشکل چیز ہے، ہم یہاں خود اپنی پراڈکٹ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اور شاید ہر وہ شخص جو اس فلم کو دیکھے وہ سوچے میں نے اس کی امید تو نہیں کی تھی۔

    جیمز کیمرون نے کہا کہ اگر آپ بہادری اور ہمت کے ساتھ انتخاب نہیں کر رہے ہیں، تو آپ سب کا وقت اور پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ یہ اکیلے کامیابی کے لئے کافی نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس واقعی کچھ بہترین ایکشن سیٹ پیسز ہیں، اس فلم میں آپ اپنا بہترین دے سکتے ہیں۔ میں ایک فنکار کے طور پر پرجوش ہوں حالاں کے 70 سال کا ہو گیا ہوں۔

  • ٹائٹن اور ٹائی ٹینک کو پیش آنے والے حادثے میں مماثلت پر جیمز کیمرون حیرت زدہ

    ٹائٹن اور ٹائی ٹینک کو پیش آنے والے حادثے میں مماثلت پر جیمز کیمرون حیرت زدہ

    مشہور زمانہ فلم  ’ٹائی ٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمس کیمرون ٹائٹن اور ٹائی ٹینک کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں مماثلت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔

    ہالی وڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے تائٹن کے سانحے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹائی ٹینک جہاز اور ٹائٹن کو پیش آئے حادثے میں مماثلت سے حیرت زدہ ہوں۔

    ہالی وڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے کہا کہ ٹائی ٹینک کپتان کو بار ہا خبر دار کیا گیا تھا آگے برف کا تودہ ہے، لیکن ٹائی ٹینک کے کپتان نے اندھیری رات میں پوری رفتار سے جہاز چلا دیا تھا۔

    جیمز کیمرون نے کہا کہ کئی بارٹائی ٹینک کی باقیات جا کر دیکھ چکا ہوں، آبدوزنما ٹائتن کی تیاری میں حائل انجینئرنگ مشکلات اور سیفٹی پروٹوکول جانتا ہوں۔

    امریکی بحریہ کا سمندر میں تباہ ہونیوالی ٹائٹن آبدوز سے متعلق نیا انکشاف

    ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا آبدوز حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ آبدوز کی تیاری میں کئی بنیادی خرابیاں تھیں، آبدوز کی تیاری میں جو مٹیریل استعمال ہوا وہ اندورنی دباؤ سے بچاؤ کیلئے تھا اس میں بیرونی دباؤ سے مدافعت کا مٹیریل استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹائٹین آبدورز کے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، لوگوں کو چاہیئے وہ اس واقعے سے سبق سیکھیں۔

    کیا سمپسنز نے 2006 میں ٹائٹن آبدوز واقعے کی پیش گوئی کی تھی؟

    اس سے قبل سوشل میڈیا پر کارٹون سیریز دی سمپسنز کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں 2006 کے ایک ایپی سوڈ میں حادثے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی۔

    جس میں کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش، دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    خیال رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی گئی تھی۔

  • جیمز کیمرون کا اواتار سیریز کو 3 فلموں کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ

    جیمز کیمرون کا اواتار سیریز کو 3 فلموں کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ

    جیمز کیمرون نے عندیہ دیا ہے کہ اواتار 3 اس سیریز کی آخری فلم ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 13 سال پہلے کے مقابلے میں اب دنیا مختلف ہے، وبا اور اسٹریمنگ نے کافی کچھ بدل دیا ہے۔

    جیمز کیمرون نے کہا کہ اواتار سیریز کی فلموں پر بہت زیادہ خرچہ ہوا ہے اور اگر دوسرے حصے سے منافع نہیں ہوا تو وہ اس سیریز کو اواتار 3 پر ختم کرسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اواتار 2 : دی وے آف واٹر 3 گھنٹے 10 منٹ طویل فلم ہے اور جیمز کیمرون کے مطابق زیادہ کرداروں اور کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے فلم کا دورانیہ طویل رکھا گیا ہے۔

    اواتار 2 کو 16 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جس میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے جبکہ کیٹ ونسلیٹ سمیت کئی نئے اداکاروں کی آمد بھی ہوگی۔

    موجودہ شیڈول کے مطابق اواتار 3 کو 2024، اواتار 4 کو 2026 اور اواتار 5 کو 2028 میں ریلیز کیا جانا ہے۔

    خیال رہے کہ لگ بھگ 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اواتار کے نام رہا تھا جو 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔

    مگر مارچ 2021 میں اواتار کو چین میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور اس نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

  • اوتار 2 کا اسکرپٹ ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگیا

    اوتار 2 کا اسکرپٹ ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگیا

    بے شمار ایوارڈز جیتنے والی ہالی ووڈ فلم اوتار کے فلم ساز جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سال لگا کر فلم کا دوسرا حصہ لکھا، لیکن پھر اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

    برطانوی جریدے ٹائمز یو کے کو ایک انٹرویو میں کیمرون نے بتایا کہ 2009 میں اوتار اور 2022 کی دی وے آف واٹر فلم کے درمیان 13 سال کے وقفے کے دوران انہوں نے اوتار 2 کی کہانی لکھنے پر کم از کم ایک پورا سال لگایا تھا تاہم یہ کبھی پردے کی زینت نہیں بن سکی۔

    کیمرون نے بتایا کہ جب وہ اوتار 2 شروع کرنے کے لیے اپنے مصنفین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک اگلا پروجیکٹ شروع نہیں کر سکتے جب تک ہم یہ نہ سمجھ لیں کہ پہلی فلم کی اس قدر کامیابی کی کیا وجوہات تھیں۔ ہمیں اس راز کو کھوجنا ہوگا کہ کیا ہوا ہے۔

    کیمرون نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ تمام فلمیں مختلف سطح پر ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ پہلی سطح فلم کا کردار ہوتا ہے۔ یہ ایک مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی۔

    دوسرا فلم کا موضوع ہے، فلم کیا کہنا چاہ رہی ہے؟ لیکن اوتار نے تیسری سطح پر بھی کام کیا اور وہ ہے لاشعور۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے سیکوئل کے لیے ایک مکمل اسکرپٹ لکھا، اسے پڑھا لیکن میں نے محسوس کیا کہ یہ لیول تھری تک نہیں پہنچ سکتی۔ یہ پھر سے شروع کرنا پڑے گا۔ اس میں ایک سال لگا۔

    گزشتہ سال ایک نمائش کے دوران کیمرون نے اس تیسری سطح کی مزید وضاحت کی کہ ان کے خیال میں یہی اوتار کو دنیا بھر میں باکس آفس پر اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنانے کی وجہ بنی۔

    کیمرون نے کہا کہ ایک تیسرے درجے کا لیول بھی تھا۔ یہ ایک خواب جیسا احساس تھا کہ اس الگ دنیا میں رہنا، اس جگہ جانا کیسا احساس ہے جو ایسی جگہ ہے جو محفوظ ہو اور جہاں آپ رہنا چاہتے ہوں۔

    کیمرون نے مزید کہا کہ وہ اڑ سکتے تھے، وہاں آزادی اور خوشی کا احساس تھا یا چاہے وہ جنگل میں ہو جہاں آپ زمین کو سونگھ سکتے ہوں۔ یہ ایک احساس پر مبنی چیز تھی جس نے اتنی گہری سطح پر بات کی۔ یہ پہلی فلم کی روحانیت تھی۔

    کیمرون نے اسی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اوتار کے سیکوئل کے مصنفین کو تقریباً برطرف کر دیا کیونکہ وہ ابتدائی طور پر نئی کہانیاں تخلیق کرنے کے لیے تو تیار تھے لیکن وہ پہلی فلم کی کامیابی کا ڈی این اے کا پتہ لگانے میں ناکام رہے۔

    ان کے بقول جب میں سیکوئل لکھنے بیٹھا تو مجھے معلوم تھا کہ اس وقت ٹیم میں تین سکرپٹ رائٹرز ہوں گے اور آخر کار یہ ٹیم چار میں بدل گئی۔ میں نے لکھاریوں کے اس گروپ کو اکٹھا کیا اور کہا کہ میں کسی کے نئے خیالات یا نئی پچز نہیں سننا چاہتا جب تک کہ ہم یہ جاننے میں کچھ وقت نہیں لگا لیتے کہ پہلی فلم میں کیا کام ہوا؟ اس سے کیا منسلک ہے اور وہ کیوں اتنی کامیاب ہوئی۔