Tag: جینا

  • گوجرانوالا، پلیٹ توڑنا جرم بن گیا، 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

    گوجرانوالا، پلیٹ توڑنا جرم بن گیا، 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

    گوجرانوالا: پنجاب کے علاقے گوجرانوالا میں پلیٹ توڑنا جرم بن گیا، 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو مالکن نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے گوجرانوالا میں دس سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کے بعد مالکن نے بچی پر ابلتا ہوا پانی پھینک دیا اور سر پر آہنی راڈ سے تشدد بھی کیا۔

    دس سالہ بچی جینا کا سارا جسم جھلس گیا، بچی کی حالت غیر ہونے پر مالکن عظمیٰ اسپتال لے جانے کے بجائے بچی کو شاہدرہ چوک میں پھینک کر فرار ہوگئی۔

    متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ مالکان جسم پر گرم پانی اور مرچ ڈالتے تھے، انہوں نے سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا جسم 70 فیصد جھلس چکا ہے، حالت تشویش ناک ہونے پر متاثرہ بچی کو لاہور ریفر کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: کمسن گھریلو ملازمہ پر جان لیوا تشدد، گھر کے مالک اور مالکن فرار

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے غلام فرید کے مطابق غربت کے ہاتھوں مجبور معذور کرامت نے بچوں کے بہتر مستقبل کی غرض سے دونوں بہن بھائیوں کو گوجرانوالا میں عظمیٰ نامی خاتون کو سونپ دیا تھا، دس سالہ بچی جینا گوجرانوالا میں عظمیٰ کے گھر کی صفائی اور برتن وغیرہ دھوتی تھی۔

    جینا کے والدین اور اہل محلہ نے عظمیٰ سے بھائی کو بازیاب کرانے اور مالکن عظمیٰ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    متاثرہ بچی کے والدین نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی کی برطانوی شہزادے کو انوکھی پیشکش

    سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی کی برطانوی شہزادے کو انوکھی پیشکش

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی جینا نے لائیوانٹرویومیں برطانوی شہزادے ہیری کو انوکھی پیشکش کردی .

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش کی بیٹی جینا نےبرطانوی شہزادے ہیری کو لائیو انٹرویو کے دوران اُن کی بہن باربرا سے دوستی کی پیشکش کردی،جس پر برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر انٹرویو کے بعد بات کرسکتے ہیں.

    Jenna-Bush

    جینا برطانوی شہزادے کو اپنی بہن باربرا کا نمبر دینا چاہتی تھی تاکہ ہیری ان سے نیویارک میں ملاقات کرسکے.

    برطانوی شہزادے ہیری کا حال ہی میں کہنا تھا کہ زندگی میں کچھ ایسے خاص لمحات آتے ہیں کہ جب آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،جب میں ان لمحات کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے لگتا ہےمیرے بھی بچے ہونے چاہیے.

    Barbara

    دوسری جانب زندگی میں ایسے بھی لمحات آتے ہیں جب میں سوچتا ہوں کہ مجھے بچے نہیں چاہیے مجھے اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے، لیکن بعض اوقات جب میں اپنے دوستوں کے بچوں کو دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے بھی بچے ہونے چاہیے.

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری جارج اور شارلٹ کے چچا ہیں.