Tag: جینا ہیسپل

  • شکست خوردہ امریکی صدر اہم اداروں کے سربراہان ہٹانے لگے

    شکست خوردہ امریکی صدر اہم اداروں کے سربراہان ہٹانے لگے

    واشنگٹن: سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن سے صدارتی انتخابات میں واضح شکست کے بعد گزشتہ روز امریکی سیکریٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے اہم ملاقات کی ہے، جینا ہیسپل نے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔

    ان ملاقاتوں میں جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ اب صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ نہ صرف اپنی ٹیم پر نکال رہے ہیں بلکہ وہ کسی نہ کسی سطح پر اہم اداروں کو بھی اپنی شکست کا ذمہ دار سمجھ رہے ہیں۔

    مخالفین جلد مان لیں گے میں امریکا کا صدر ہوں: جوبائیڈن کی صحافیوں سے گفتگو

    ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا عجیب و غریب بیان بھی سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا کہ دنیا اعتماد رکھے الیکشن کے بعد اقتدار کی منتقلی بہ آسانی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری انتظامی مدت کی منتقلی ہم وار ہوگی، ہم تمام ووٹوں کی گنتی کر رہے ہیں، دنیا کو اعتماد ہونا چاہیے۔

    امریکی میڈیا میں اسٹیٹ سیکریٹری کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ جب پومپیو ’دوسری ٹرمپ انتظامیہ‘ کے الفاظ ادا کر رہے تھے تو وہ ہلکا سا مسکرائے تھے، تو کیا وہ مذاق کرنے کے موڈ میں تھے۔

    ادھر نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مخالفین جلد مان لیں گے میں امریکا کا صدر ہوں، اقتدار کی ہمیں منتقلی کے لیے ہماری جانب سے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہوگیا، انتظامیہ کا اس کو تسلیم نہ کرنا ہم پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

  • سی آئی اے سربراہ آج کانگریس کوسعودی صحافی کے قتل پربریفنگ دیں گی

    سی آئی اے سربراہ آج کانگریس کوسعودی صحافی کے قتل پربریفنگ دیں گی

    واشنگٹن : سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پرسی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل امریکی کانگریس کو بریفنگ دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ جینا ہیسپل آج کانگریس کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق بریفنگ دیں گی۔

    سی آئی اے سربراہ جینا ہیسپل گزشتہ بفتے وزارت خارجہ اور دفاع کو دی جانے والی بریفنگ میں موجود نہیں تھیں جس پر کانگریس کے اراکین نے ناراضی ظاہر کی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے پاس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعود القحطانی سے رابطے کے شواہد موجود ہیں۔

    جمال خاشقجی قتل کے وقت سعودی ولی عہد نے پیغامات بھیجے، سی آئی اے کا دعویٰ


    خیال رہے کہ تین روز قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی قتل کے وقت اسکواڈ اور اپنے مشیر کو 11 میسجز کیے۔

    جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث نہیں، امریکی وزیر خارجہ


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں، ایسے ثبوت نہیں ملے کہ سعودی ولی عہد واقعے میں براہ راست ملوث ہوں۔

  • امریکی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کے لیے پہلی بار خاتون نامزد

    امریکی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کے لیے پہلی بار خاتون نامزد

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہی کے لیے انٹیلی جنس افسر جینا ہیسپل کو نامزد کردیا۔ وہ اس عہدے پر براجمان ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپی کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مائیک پومپی کی جگہ ان کی نائب جینا ہیسپل کو سی آئی اے کی نئی سربراہ نامزد کردیا گیا۔ وہ اس عہدے کے لیے نامزد کی جانے والی پہلی خاتون ہیں۔

    جینا ہیسپل گزشتہ 30 برس سے سی آئی اے سے وابستہ ہیں۔ 61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ملک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی اسٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔

    جینا کی بطور سی آئی اے سربراہ کی تعیناتی سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔ امکان ہے کہ ٹرمپ کی مخالف پارٹی ڈیموکریٹس کے تمام ارکان سینیٹ میں ان کی تعیناتی کے خلاف فیصلہ دے دیں جس کے بعد صدر ٹرمپ کو نیا سربراہ نامزد کرنا ہوگا۔

    جینا ہیسپل پر تھائی لینڈ میں سی آئی اے کی ایک خفیہ جیل اور اس میں قیدیوں پر لرزہ خیز مظالم کے حوالے سے کافی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز کے کئی ارکان بھی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔