Tag: جیوانی

  • طوفانی بارشوں اور سمندری ہواؤں سے جیونی میں ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان

    طوفانی بارشوں اور سمندری ہواؤں سے جیونی میں ماہی گیروں کو کروڑوں کا نقصان

    جیوانی: بارش اور سمندری طوفان کے باعث ماہی گیر 400 کشتیوں سے محروم ہوگئے ، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جیونی کےماہی گیروں کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، بڑی تعداد میں کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ کئی سمندر برد ہوگئیں، بھاری نقصان سے ماہی گیرشدید پریشان ہیں۔

    یو سی چئیرمین ج چیئرمین جیونی نے کہا کہ سیلابی ریلےاورسمندری ہواؤں سے400کشتیاں تباہ ہوئی ہیں اور 200کےلگ بگ کشتیاں آپس میں ٹکراکرناکارہ ہوچکی ہیں۔

    چیئرمین جیونی کا کہنا تھا کہ تقریباْ200مزید کشتیاں سمندر میں ڈوب چکی ہیں، تباہ ہونےوالی فی کشتی کی مالیت 20 سے 30 لاکھ روپے ہے۔

    دوسری جانب پاک بحریہ کی گوادراورساحلی علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے، گوادرضلع کے سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات اور گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی۔

    امدادی آپریشن کےدوران ضلع گوادرکےعلاقوں جیوانی، گنز،پشوکان اورکپرمیں امدادی سامان ترسیل کیا گیا۔

    مسلح افواج خصوصی امدادی ٹیموں کےذریعے سیلاب متاثرین کےگھروں اورگلیوں سےپانی کےمکمل اخراج کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہی ہے اور مسلح افواج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امدادیقینی بنائیں گی۔

  • جیوانی: ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی شکار کر لی

    جیوانی: ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی شکار کر لی

    جیوانی: ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی کروکر شکار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق جیوانی بلوچستان کے سمندر میں ماہی گیروں نے 18 کروکر مچھلیاں جسے بلوچی میں کِر اور سندھ میں سوا کہا جاتا ہے، شکار کر لی ہے۔

    ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق ان 18 کروکر مچھلیوں سے ماہی گیروں کو کل 8 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

    معظم خان نے بتایا کہ کروکر مچھلی بہت قیمتی ہوتی ہے جس کی ایک بہت بڑی مارکیٹ چین بھی ہے، اس مچھلی کا گوشت بھی قیمتی ہوتا ہے، اور اس کے قیمتی ہونے کی اصل وجہ اس کا ایئر بلیڈر ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ چین میں اس ایئر بلیڈر کو بہترین کھانوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مچھلی کے ایئر بلیڈر کو سُکھا کر چین کو بیچا جاتا ہے۔

    قسمت مہربان، ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گیا

    معظم خان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم سرمایہ کاری کے طور پر گھر میں سونا خرید کر رکھتے ہیں، چین میں لوگ اس کروکر مچھلی کے خشک ایئر بلیڈر کو رکھتے ہیں۔

  • قسمت مہربان، گوادر کا ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گیا

    قسمت مہربان، گوادر کا ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گیا

    گوادر: جیونی میں ایک مچھیرے پر قسمت مہربان ہو گئی اور وہ ایک خاص مچھلی پکڑ کر راتوں رات لکھ پتی بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر کے ماہی گیر پر قسمت مہربان ہو گئی، غریب مچھیرے کے جال میں قیمتی سوا مچھلی پھنس کر اسے لکھ پتی بنا گئی، تحصیل جیونی میں یہ 48 کلو وزنی سوا مچھلی 86 لاکھ 40 ہزار میں نیلام ہو گئی۔

    پکڑی گئی سوا مچھلی کا وزن اڑتالیس کلو تھا جب کہ فی کلو بولی ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے تھی۔

    چند دن قبل بھی جیونی سے ایک سوا مچھلی پکڑی گئی تھی جو 7 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی تھی، خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔

    ماہرین آبی حیات کا کہنا ہے کہ سوا نامی مچھلی گرمیوں میں جیونی اور ملحقہ سمندر میں ساحل کے قریب آتی ہیں، جہاں یہ افزائش نسل کے لیے انڈے دیتی ہے، اس مچھلی کی تجارتی اہمیت بہت زیادہ ہے، بعض ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس کی بڑی طلب ہے۔

    اس مچھلی کا ایک مخصوص حصّہ طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک دھاگا بھی تیار کیا جاتا ہے جو آپریشن کے دوران سرجری میں استعمال ہوتا ہے۔

    سوّا مچھلی کو انگریزی میں کروکر (Croaker) اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے، مقامی مچھیروں کو کہنا ہے کہ اس مچھلی کے شکار کے دو مہینے ہوتے ہیں اس لیے اس کو پکڑنے کے لیے ماہی گیروں کو بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں۔

    گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بائیولوجسٹ عبدالرحیم بلوچ کے مطابق کروکر کی قدر و قیمت دراصل اس کی ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے، جو طبی استعمال میں آتا ہے اور چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ ہے، یہ ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں اسٹچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔

  • گوادر: جیوانی میں سول ایوی ایشن کےریڈار پرحملہ، 2 افسرشہید

    گوادر: جیوانی میں سول ایوی ایشن کےریڈار پرحملہ، 2 افسرشہید

    کوئٹہ: گوادر کے علاقےجیوانی میں واقع سول ایوی ایشن کے ریڈار پردہشت گردوں کے حملے میں انجینئر شہید ہوگیا۔دہشت گردایک افسرکو اغوا کرکےلے گئے جبکہ کچھ ہی دیر بعد مغوی کی لاش برآمد ہوگئی، حملے میں سول ایوی ایشن کے سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    بلوچستان کاامن دشمنوں کوکھٹکنےلگادہشت گردوں نےجیوانی ائرپورٹ پر نصب ریڈارسسٹم پر حملہ کردیا حملہ آوروں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجودانجنئیرخلیل اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ الیکٹرانک سپروائزر الطاف حسین زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردایک افسرکو اغواکرکے ساتھ بھی لے گئے جبکہ کچھ دیر بعد مغوی افسر کی لاش برآمد ہوگئی، ذرائع کے مطابق حملے میں مواصلاتی نظام کو ناقابل تلافی پہنچاہے۔

    سول ایوی ایشن کے بیک اپ سسٹم کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر نہیں ہو گا،واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔