Tag: جیولر شاپ

  • خانیوال: ڈاکوجیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار

    خانیوال: ڈاکوجیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں تین نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکو جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں پرانی سبزی منڈی چوک کے قریب نصیر جیولرز پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو سوزکی مہران کارپر آئے اور اسلحہ کے زور پر زیورات لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے جیولرز شاپ کے شیشے توٹ گئے۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی فائر لگنے سے زخمی ہوگیا تام اس دوران مسلح کار سوار ڈاکو 5 سیٹ چاندی اور نقدی نقصان کی کل مالیت اڑھائی لاکھ بنتی ہے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ڈپی پی او خانیوال اسد سرفراز خان واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ تاجروں نے پولیس کے بروقت پہنچنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھرو روہڑی میں دو پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا، گرفتار ڈاکو سکھر، حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

  • لاہور : چورجیولر شاپ سے کروڑ روپے مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی لے کر فرار

    لاہور : چورجیولر شاپ سے کروڑ روپے مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی لے کر فرار

    لاہور : رنگ محل صرافہ بازار میں جیولری شاپ میں نقب زنی کی واردات میں چور2کروڑ روپےسے زائد مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی لے اڑے، ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑدیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف کاروباری علاقے رنگ محل صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چوروں نے دکان میں گھس کر پہلے کنکشن کاٹ کر سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑا اور پھر واردات کی، جس میں چور دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

    دکان مالک محمد آصف کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے باعث جیولری شاپ بند تھی، ملزمان 70 تولہ سونا،7 کلو چاندی چوری کر کے لے گئے۔

    اس کے علاوہ دکان سے ایک کروڑ60لاکھ روپے اور بانڈز بھی چوری ہوئے ہیں، لاہور پولیس نے دکان مالک کی درخواست وصول کر لی جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا، پولیس کے مطابق چور دکان کی چھت کی جانب سے گرل کاٹ کر سیڑھی سے اندر داخل ہوئے۔