Tag: جیو نیوز

  • لاہور : جیو نیوز کے رپورٹر کی غنڈہ گردی، ٹریفک وارڈن پر تشدد، مقدمہ درج

    لاہور : جیو نیوز کے رپورٹر کی غنڈہ گردی، ٹریفک وارڈن پر تشدد، مقدمہ درج

    لاہور : کرپشن میں ملوث وارڈن کی معطلی پر جیو نیوز کے رپورٹر کی غنڈہ گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، احمد فراز نے الحمرا ہال لاہور میں چیف ٹریفک آفیسر لیاقت ملک سے نہایت ہتک آمیز سلوک کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے شادمان سیکٹر میں جیو نیوز کے کیمرہ مین کی ٹریفک وارڈن سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد صحافت کی آڑ میں جیو کے رپورٹر نے آتے ہی ٹریفک وارڈن کو مغلظات بکیں اور تھپڑوں کی بارش کردی.

    واقعے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج  اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، اطلاعات کے مطابق سی ٹی او  لاہور نے اشفاق نامی وارڈن کو ارفع کریم لائسنسنگ سینٹر میں چار لاکھ روپے کے ساتھ پکڑا تھا،۔

    سٹی ٹریفک آفیسر لاہور لیاقت ملک کے مطابق رپورٹر احمد فراز کرپٹ وارڈن کو بحال کرنے کی سفارش کررہا تھا جو لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، انکار کرنے پر رپورٹر نے کیمرہ مین کے ہمراہ مجھ سے بھی بدتمیزی کی۔

  • غلط رپورٹنگ پر پی ٹی آئی کا جیو نیوز کے خلاف پیمرا کو خط

    غلط رپورٹنگ پر پی ٹی آئی کا جیو نیوز کے خلاف پیمرا کو خط

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا ہے کہ نجی چینل جیو نیوز نے رائے ونڈ جلسے کی غلط رپورٹنگ کی ، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ادارے کے خلاف سنسنی پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے پر فوری کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں ہونے والے جلسے میں کسی خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کی غلط خبر نشر کرنے پر جیو نیوز کے خلاف چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی، جیو نیوز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ جیو نے اپنی رپورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں حقائق کے بر عکس خواتین سے بد تمیزی کے واقعہ کا ذکر کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جلسے کے دوران بارہا کلپ چلایا جا رہا تھا کہ کسی خاتون کے ساتھ کارکنان نے بد تمیزی کی ہے، جس خاتون کا ذکر کرتے ہوئے جیو نے کلپ چلایا اسی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کوئی بد تمیزی نہیں ہوئی۔

    مزید کہا گیا ہے کہ جیو نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اور نہ ہی اس حوالے سے جیو نے معاملے کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا،جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے لہٰذا جیو نیوز کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی ہے وہ عمل میں لائی جائے۔

    مذکورہ خط پی ٹی آئی کے میڈیا آفیسر کی جانب سے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو لکھا گیا ہے۔

  • جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    کراچی : جیو نیوز کے پروگرام میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو الگ کرنے پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے پاکستان کےبجائے بھارت سے وابستگی رکھتے ہیں۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جیو نیوز سے اس معاملے پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی وابستگی پاکستان کےبجائےبھارت سےہے۔

    کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے الگ کرنا سازش ہی ہوسکتی ہے وہاں کچھ ایسے لوگ ہیں جو سیکولر ذہن کے ہیں ان کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں۔

    ذاتی اغراض کی وجہ سے وہ پاکستان کے وجودکو برداشت نہیں کرتے، جس مقصد کیلئے پاکستان وجودمیں آیا،اس سےبھی انھیں کوئی دلچسپی نہیں، کشمیر کے لوگ67سال سے ایک عذاب میں مبتلا ہیں، قابض بھارت نے ان سے سب کچھ چھین رہا ہے، ان لوگوں کو کشمیریوں سےکوئی محبت یا وابستگی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد  الطاف حسین نے اس معاملے پر جیو نیوز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے یقیناً دیگر پاکستانیوں کو بھی دکھ ہوا ہوگا، کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد موجود ہے اس قرارداد کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں کشمیریوں کا خون شامل ہے، جیونیوز اپنے اس عمل کی فوری معافی مانگے یہ ایک نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔

  • جیو نیوز کی ملک دشمنی جاری،  پاکستان کے نقشے سے کشمیر خا رج

    جیو نیوز کی ملک دشمنی جاری، پاکستان کے نقشے سے کشمیر خا رج

    کراچی : جیو نیوز جو ملک دشمنی کی اپنی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے ، گذشتہ روز اس کے پروگرام آج شاہزیب خا نزادہ کے ساتھ میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو خا رج کر دیا گیا۔

    ایک جا نب مجا ہدین مقبو ضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگا ف نعرے اور پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستانی نیوز چینل جیو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈا لنے کی اپنی سی کا وشوں میں مصروف ہے۔

    گذشتہ روز جیو نیوز کے پر وگرام آج شاہزیب خا نزادہ کےساتھ میں پاکستان کا جو نقشہ پیش کیا گیا اس میں پاکستان کی شہ رگ کشمیر مو جود نہیں تھا۔

    جیو نیوز جو ما ضی میں مقتدرہ قومی ادارے کے سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانے اور تو ہین اہل بیت جیسی شرمنا ک حرکتوں میں ملو ث رہا ،اب کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے خا رج کر نے کی سازش کر رہا ہے ۔

    ما ضی میں جیو کی جانب پھیلا یا جا نا والا شر انگیز پر وپیگنڈہ اوراب شا ہ زیب خا نزادہ کے پروگرام میں کشمیر کی پاکستانی نقشے سے علیحدگی اس سازش کا تسلسل معلوم ہو تی ہے۔

    لیکن نہ ما ضی میں عوام جیو نیوز کے مذموم پر وپیگنڈے سے متاثر ہو ئے تھے اور نہ ہی اب، عوام اس جھانسے میں آئیں گے۔


    Geo again creates controversy with "anti… by arynews

     

  • پیمرا کا جیو نیوز کو فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے پر نوٹس جاری

    پیمرا کا جیو نیوز کو فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے پر نوٹس جاری

    اسلام آباد: جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے، عوام کی شکایت پر پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنےپرجیوچینل کو نوٹس جاری ہوگیا۔

    بائیس فروری کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر پرسن طلعت حسین نے جو مواد پیش کیا، وہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنا جس پر مختلف شہروں میں عوامی ردعمل بھی سامنے آیا اور پیمرا کو شکایت موصول ہوئیں۔

    ترجمان پیمرا کا کہنا ہے کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر جیو چینل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جیو کا پروگرام نیا پاکستان ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کا باعث ہے۔

    پیمرا قوانین کے مطابق جیو چینل کی جانب سے نشر کئے جانے والے مواد کو مدنظر رکھتےہوئے پیمرا مزید کارروائی کرے گا۔

  • چیف جسٹس گلگت جیو نیوزپر برہم ،کارروائی کی وارننگ

    چیف جسٹس گلگت جیو نیوزپر برہم ،کارروائی کی وارننگ

    گلگت : یہاں اگر جنگل کا قانون ہے تو جیو نے اپیل کیوں کی؟ چیف جسٹس گلگت نےجیونیوزکی عدلیہ مخالف زہریلی مہم پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق جیو نیوز گلگت بلتستان کی عدالتوں کا ٹرائل بند کرے، گلگت میں جنگل کا قانون ہے تو جیو نے اپیل کیوں کی؟؟ جیو نیوز عدالتوں کی توہین کررہاہے۔

    میر شکیل الرحمان کو سزا ہونے پر گلگت بلتستان کی عدلیہ یاد آئی ہے، چیف جج گلگت نے یہ ریمارکس جیو نیوز کی انسداد دہشت گردی عدالت کےفیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران دئیے۔

    چیف جسٹس گلگت صاحب خان نے جیو کی عدلیہ مخالف زہریلی مہم پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عدالتیں ملک کی دیگر عدالتوں سے بہتر انصاف فراہم کررہی ہیں، اگر عدلیہ کی توہین بند نہیں کی گئی تو قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • گلگت کی عدالت کا جیو نیوز کے نمائندے کو توہینِ عدالت کا نوٹس

    گلگت کی عدالت کا جیو نیوز کے نمائندے کو توہینِ عدالت کا نوٹس

    گلگت: انسدادِ دہشت گردی کے جج نے جیو نیوز کے نمائندے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    جیو نیوز کے نمائندے کو توہین عدالت کا نوٹس غلط بیانی کرنے پر جاری کیا گیا، جیو نیوز کا نمائندہ گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چیف کورٹ میں غلط بیان حلفی جمع کرانے سے معزز عدالت کی بدنامی ہوئی۔

    جیو نیوز کے نمائندے کا بیان حلفی میں کہنا تھا کہ انسدادِ دہشتگردی کے جج نے مفرور ملزمان کے خلاف درخواست لینے اور سماعت کر نے سے انکار کیا۔

    دوران سماعت جیو نیوز کےنما ئندے نے زبا نی طو رپر جج سے معافی مانگی۔ جس کے بعد عدالت نے جیو نیوز کے نمائندے کو نو دسمبر کو تحریری جواب جمع کر انے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔