Tag: جیٹ سوٹ کے خالق نے تین عالمی ریکارڈ توڑ دئیے

  • جیٹ سوٹ کے خالق نے تین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

    جیٹ سوٹ کے خالق نے تین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

    لندن : جیٹ سوٹ تیار کرنے والے برطانوی شہری نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے سمیت تین عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

    غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریکارڈ بنانے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے نے انگلینڈ میں رفتار چیک کرنے سے متعلق ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں جیٹ سوٹ کے خالق برطانوی رچرڈ براؤننگ نے تین عالمی ریکارڈ توڑ دئیے۔

    رچرڈ براؤننگ نے پہلا ریکارڈ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا توڑا جو انہوں نے 100 میٹر دوڑ کو 9.58 سیکنڈ میں مکمل کرکے بنایا تھا۔

    برطانوی شہری نے یوسین بولٹ کا 9.58 سیکنڈ میں سو میٹر دوڑ مکمل کرنے کا ریکارڈ جیٹ سوٹ پہن کر 7.69 سیکنڈ میں اپنے نام کرلیا۔

    دوسرا ریکارڈ جیٹ سوٹ خالق نے 400 میٹر کی رکاوٹیں عبور کرنے والی دوڑ کو 42.06 سیکنڈ میں مکمل کرکے 46.87 سیکنڈ میں توڑا۔

    رچرڈ براؤننگ نے اونچی چھلانگ (ہائی جمپ) لگانے کا ریکارڈ 13.09 سیکنڈ میں 20.3 فٹ بلند پول سے چھلانگ (ہائی جمپ) لگاکر بنایا جو سابقہ ریکارڈ سے اعشاریہ 39 فٹ اونچا تھا۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری کی جانب سے بنائے گئے تینوں ریکارڈ ابھی غیرحتمی ہیں کیوں کہ یہ تینوں ریکارڈ جیٹ سوٹ کی مدد سے بنائے ہیں۔