Tag: جیٹ طیاروں کی بمباری

  • خیبر ایجنسی : جیٹ طیاروں کی بمباری،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی : جیٹ طیاروں کی بمباری،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں سات شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی ، جس کے نتیجے میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانے بھی تباہ  ہوئے۔

  • شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری،11سے زائد دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری،11سے زائد دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں گیارہ سے زائد دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دوسری جانب خیبرایجنسی کےعلاقے تیرہ سےآٹھ افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ ان کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے بازار میں غیر معینہ مدت تک کر فیو لگا دیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور انکے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ دیسی بم بنانیوالی ستائیس فیکٹریوں، ایک راکٹ ساز اور ایک اسلحہ تیار کرنیوالے کارخانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

  • وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک

    سوات: وادی تیرہ اورسوات میں فورسزکی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ، تفصیلات کے مطابق وادی تیرہ اورسوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسند ہلاک کردئیے گئے۔

    بمباری سے چارٹھکانے بھی تباہ ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ سوات کے چار باغ کے بالائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے ۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی،جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے ۔ سرچ آپریشن امن کمیٹی کے مقامی رہنما ایوب کے قتل کے بعدشروع کیا تھا۔

  • جیٹ طیاروں کی بمباری، 2شدت پسند ہلاک، 8زخمی

    جیٹ طیاروں کی بمباری، 2شدت پسند ہلاک، 8زخمی

    خیبر ایجنسی: آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، باڑہ کے علاقے ملک دین خیل اور کوہی شیر حیدر میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دو شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

    جون دو ہزار چودہ سے آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل اور کوہی شیر حیدر میں پاکستانی جیٹ طیارورں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں دو شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضربِ عضب میں اب تک نو سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے، متعدد بارودی سرنگیں بنانے کی فیکٹریاں تباہ کر دی گئیں ہیں جبکہ بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی پکڑا جاچکا ہے۔

  • خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری،10شدت پسند ہلاک, متعدد زخمی

    خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری،10شدت پسند ہلاک, متعدد زخمی

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں، جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کےعلاقے دوتویہ، توردرہ اور راجگال سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔

    سکیورٹی فورسز کیجانب سے بمباری کے نتیجےمیں بارودی مواد کی بھاری مقدارکو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے موجود ہیں۔

    رواں ماہ کے دوران وادی تیرہ سمیت خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں شدت ہلاک اورزخمی ہوئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری،15 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری،15 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان: علاقے دتہ خیل سے ملحقہ علاقوں میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ شدت پسند مارے گئے ۔

    دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، ملک دشمن عناصرکے خاتمےکیلئے فوجی جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    تازہ کارروائی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نےدتہ خیل سے ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کامیاب فضائی حملے پندرہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

    پندرہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بارود سرنگ بنانے والی فیکٹریاں برآمد کرلی ہیں۔

    ۔

  • آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    آپریشن ضرب عضب:جیٹ طیاروں کی بمباری، 28دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں بمباری کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت مزید اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے،چھ مزید ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

    آپریشن ضرب عضب کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں کے مزید چھ ٹھکانے تباہ کردیئے، کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت اٹھائیس دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج بویا اور دیگان پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرچکی ہے، جو دہشتگردوں کے اہم مراکز کے طور پر جانے جاتے تھے، میرعلی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری متعدد شدت پسند ہلاک،5ٹھکانے تباہ

    شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری متعدد شدت پسند ہلاک،5ٹھکانے تباہ

       شمالی وزیرستان: تحصیل میرعلی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد شدت پسند مارےگئے۔پانچ ٹھکانے بھی زمیں بوس ہوگئے، بارود سے بھری چھ موٹرسائیکل اور دو گاڑیاں پکڑی گئیں۔

    شمالی وزیرستان میں عضب کی ضربیں تواتر سے ملک دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹارہی ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ کامیابی افواج پاکستان کے قدم چوم رہی ہے، ہفتے کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد صبح سویرے کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے، ہفتہ اتوار کی درمیانی شب تحصیل میرعلی اور اس کے گردونواح میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں نے بمباری کی، ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار میرعلی میں زمینی کارروائی کا آغازعسکریت پسندوں کے تما م ٹھکانے تباہ کرنے کے بعد کریں گے۔

    خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگرد مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں نصب کرگئے ہیں، گزشتہ چھتیس گھنٹے کے دوران کھر وارسک اورزرتنگی کے علاقوں سے چھ موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں میں نصب آئی ای ڈیز، مختلف اقسام کی تین بندوقیں ، تین گاڑیاں، گیارہ خود کش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آپریشن کے تیس روز میں چارسو سے زیادہ دہشتگرد مارے گئےاور لگ بھگ سو ٹھکانے تباہ کیئے جا چکے ہیں۔