Tag: جیپ ریلی

  • زین محمود نے چولستان جیپ ریلی جیت لی

    زین محمود نے چولستان جیپ ریلی جیت لی

    بہاولپور میں 19ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں 19ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی، انہوں نے مجموعی طور 3 گھنٹے 51 میں ٹریک عبور کیا۔

    جعفر مگسی نے 4 گھنٹے اور 6 منٹ میں ٹریک عبور کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ سلطان 4 گھنٹے اور 9 منٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

    گزشتہ سال کے فاتح فیصل شادی خیل گاڑی خراب ہونے پر ریس سے آؤٹ ہوگئے  تھے جبکہ نادر مگسی دوسرے مرحلے کی ریس میں حادثے کا شکار ہونے پر ریس سے باہر ہوگئے  تھے۔

  • نادر مگسی 10ویں بار چولستان جیب ریلی کے چیمپئن بن گئے

    نادر مگسی 10ویں بار چولستان جیب ریلی کے چیمپئن بن گئے

    بہاولپور: چولستان جیپ ریلی کا سہرا ایک بار پھر نادرمگسی کے سرسج گیا، نادرمگسی نے دسویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرمگسی نے سب سے کم وقت میں مقرر کردہ فاصلہ طے کیا، زین محمود دوسری اور صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اس سے قبل خواتین کیٹگری میں سابق چیمپیئن تُشنا پٹیل فاتح قرار پائیں، اسٹاک کیٹگری میں منصور کنور نے معرکہ مار لیا۔

    چولستان میں منعقد ہونے والی اس جیپ ریلی کے انعقاد کا سہرا ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو جاتا ہے، یہ جیپ ریلی گزشتہ 14 سال سے مسلسل منعقد ہورہی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لے رہے تھے۔