Tag: جیکب آباد

  • نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل،  دوسرا زخمی

    نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل، دوسرا زخمی

    جیکب آباد: نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا ، :دونوں نوجوانوں کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے نوکری دینے کا جھانسہ دیکر 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اغوا کے بعد ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا، مقتول کی شناخت وحید احمد شیخ اور زخمی کی شناخت محمد لیمان کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے، دونوں نوجوانوں کو زنجیروں میں جکڑ کر تیز دھار آلے سے وار کئے گئے۔

    پولیس نے مزید کہا کہ لاش تعلقہ اسپتال ٹھل اورزخمی کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے 3 افراد کو اغوا کرلیا

    یاد رہے چند ماہ قبل ڈاکوؤں نے بچل شاہ میں کچےکےعلاقے سے 3 افراد کو اغوا کیا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب کے علاقے صادق آباد میں چک نمبر 149 کے رہائشی نوجوان علی کو چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود سے اغوا کیا تھا اور اس کو اپنے ساتھ کچے میں لے گئے تھے۔

  • ٹھل میں اغوا ہو کر بازیاب ہونے والے 2 لڑکوں کو کس نے قتل کیا؟ اندوہ ناک واقعہ

    ٹھل میں اغوا ہو کر بازیاب ہونے والے 2 لڑکوں کو کس نے قتل کیا؟ اندوہ ناک واقعہ

    ویڈیو رپورٹ: محمد موسیٰ بلوچ

     جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک سال قبل اغوا ہو کر بازیاب ہونے والے 2 معصوم لڑکوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

    سندھ کے شہر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں اس وقت خوف کی فضا پھیل گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 16 سالہ عبدالصبحان بنگلانی اور 13 سالہ عبدالقدیر بنگلانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ورثا نے بتایا کہ دونوں لڑکوں کو صرف اس شک پر قتل کیا گیا کہ ان کے رشتہ داروں نے پولیس کو بدنام ڈاکو اللہ بخش بنگلانی کے ٹھکانے کی اطلاع دی تھی، جسے کچھ روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔ دراصل ایک سال قبل ان لڑکوں کو ڈاکو اللہ بخش بنگلانی نے اغوا کیا تھا۔


    لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف


    پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔ معصوم بچوں کا قتل، علاقے میں نہ صرف خوف کی فضا پیدا کر گیا بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

    ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

    جیکب آباد : صحافی محمد شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مبینہ ملزم نے محمد شاہ کو گھر سے بلوا کر قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مسلح افراد نےصحافی محمدشاہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ تھانہ گڑھی خیروکی حدودگاؤں الطاف شاہ میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزم عبدالحسین عمرانی نےصحافی محمد شاہ کو گھر سے بلواکر قتل کیا۔۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم عبدالحسین اس سے پہلے مختلف اوقات میں اپنی 2 بیویوں کو قتل کر چکا ہے تاہم محمد شاہ کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    حکام کے مطابق لاش ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو منتقل کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : خیرپور: صحافی کا تشدد کے بعد کلہاڑیوں کے وار سے قتل، لاش کھیت سے برآمد

    گذشتہ ماہ خیرپور کے علاقے ٹھری میر واہ سے صحافی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے بتایاتھا کہ صحافی اے ڈی شر کو کلہاڑیاں مار کر قتل کیاگیا ، لاش کھیتوں سے ملی۔

    نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کام کرنے والے اے ڈی بلوچ کافی عرصے سے لاپتہ تھے، ان کا فون بھی بند تھا، گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

  • اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    جیکب آباد میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ کریم بخش کی حدودگاؤں محمد مراد کھوسو میں پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق لاشیں تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آفتاب، ذوالفقار اور مراد کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے قبل جہلم کے علاقے بھرٹہ میں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نیتجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں ماں، بیٹا، بیٹی اور داماد شامل ہیں، جمیل گجر نے اپنے بھائی ظہیر گجر کے ساتھ مل کر فائرنگ کی، دونوں پارٹیوں میں چند روز قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔

    ڈی پی او نے جائے وقوع کا دورہ کیا جبکہ کرائم سین یونٹ بھی موجود ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    ادھر، آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ڈی پی او جہلم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

  • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون  طالب علم کی جان لے گیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا

    جیکب آباد : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا، طالب علم ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے طالب علم کی جان لے لی۔

    پولیس نے بتایا کہ طالب علم قادر ملغانی پستول سے سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ تھانہ تاجوڈیروکی حدودگاؤں چاکرملغانی میں پیش آیا، گولی لگنے سے زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑگیا۔

    یاد رہے چند ماہ قبل نوجوان سوشل میڈیا ویڈیو بناتے ہوئے پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا تھام گارڈن ٹاؤن کا رہائشی احمد 12ویں کلاس کا طالب علم تھا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں

  • سودخوروں سے تنگ آکر کالج لیکچرار نے انتہائی قدم اٹھالیا

    سودخوروں سے تنگ آکر کالج لیکچرار نے انتہائی قدم اٹھالیا

    جیکب آباد: سودخوروں سے تنگ آکر ٹیکنیکل کالج کے لیکچرار نے خودکشی کرلی، موقت سے قبل پولیس حکام کو خط بھی لکھا تھا۔

    ٹیکنیکل کالج کے لیکچرار انور پنہیار کو سودخوروں نے اتنا تنگ کیا کہ انھوں نے زندگی کا خاتمہ کرنے میں ہی اپنی نجات جانی، پولیس نے بتایا کہ لیکچرار نے سودخوروں کی وجہ سے خودکشی کی جبکہ انورپنہیار نے مرنے سے پہلے ایس ایس پی کے نام خط بھی لکھا ہے۔

    انور پنہیار نے خط میں لکھا کہ مجھے سودخوروں نے خودکشی کرنے پر مجبور کیا، مرحوم کالج لیکچرار نے مزید لکھا کہ لولو پٹھان، یونس اور ممتاز تنگ کررہے تھے۔

    گزشتہ سال سندھ اسمبلی میں سودخوروں کے خلاف قانون منظور کیا گیا تھا، جس کے مطابق کوئی بھی شخص یا گروہ نقد رقم یا گاڑی وغیرہ سود پر نہیں دے سکے گا۔

    قانون کے مسودے میں کہا گیا تھا کہ سودخوری میں ملوث ہونے پر عدالت جائداد ضبط کرنے کا حکم دے سکتی ہے، سودخور کو کم از کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال سزا بھی ہو سکتی ہے۔

    ایکٹ کے سیکشن 3 دفعہ 01 کے تحت سودخور کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ سودخور کے لیے سہولت کاری کرنے والے کو بھی قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

    قانون میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مقروض کو ہراساں کرنے میں ملوث شخص کو 5 سال قید کی سزا، اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • پولیو ورکر کیس : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد معطل

    پولیو ورکر کیس : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد معطل

    جیکب آباد : پولیو ورکر سے ہونے والی زیادتی کے معاملے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدے سے ہٹادیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں پولیو ورکر سے ذیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سختی سے نوٹس لیا۔

    اس حوالے سے سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کا معاملہ سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    polio

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اگر ضلعی انتطامیہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کرے گی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے صوبے بھر کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جو پولیو ورکرز قطرے پلانے کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں بچوں کو پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    بعدازاں خاتون نے خود سے زیادتی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، تاہم اگلے روز مذکورہ خاتون نے ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کو بتایا کہ ایک ملزم اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے گھر لے کر گیا تھا، جہاں 3 نقاب پوش ملزمان پہلے سے موجود تھے، ایک ملزم نے زیادتی اور 3 نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ سیف ہاؤس میں پولیس نے دباؤ ڈال کر بیان تبدیل کرایا، ڈی آئی جی نے کہا کہ بیان تبدیل کرانے والے پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • غیر قانونی بھرتی ملازم کو ایک ارب سے زائد کی گندم خریدنے کا ہدف مل گیا

    غیر قانونی بھرتی ملازم کو ایک ارب سے زائد کی گندم خریدنے کا ہدف مل گیا

    جیکب آباد: غیر قانونی بھرتی قرار دیے گئے سپرز وائزر کو فوڈ سینٹر کا انچارج بنا کر ایک ارب 20 کروڑ روپے کی گندم خریدنے کا ہدف دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ نے غیر قانونی بھرتی قرار دیے گئے سپروائزر عبدالرزاق مگسی کو ٹھل فوڈ سینٹر کا انچارج تعینات کر کے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ایک لاکھ 20 ہزار گندم کی بوریاں خریدنے کا ہدف دے دیا ہے۔

    ڈائریکٹر سندھ محکمہ خوراک ذوالفقار خشک کے سپروائزر عبدالرزاق مگسی کو جاری کردہ آخری شوکاز نوٹس کے مطابق نیب نے سکھر ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ محکمہ خوراک سندھ کے 119 ملامین غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے ہیں۔

    نیب کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ خوراک سندھ سے غیر قانونی بھرتی کیے گئے 119 ملازمین کی رپورٹ طلب کی، عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کو کمیٹی کا چئیرمین اور 3 افسران کو ممبر بنا کر انکوائری کمیٹی تشکیل دی، اس کمیٹی نے محکمانہ انکوائری کر کے سپروائزر عبدلرزاق مگسی سمیت 119 ملازمین کو غیر قانونی بھرتی قرار دے کر رپورٹ حکام کو ارسال کر دی۔

    ڈائریکٹر فوڈ سندھ ذوالفقار خشک نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حکام کو ارسال کرتے ہوئے تحریر کیا کہ انھیں مزید شوکاز نوٹس دینے کی ضرورت نہیں، اب ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ڈائریکٹر سندھ فوڈ نے 9 اپریل 2024 کو سپروائزر عبدالرزاق مگسی کو آخری شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے پہلے ملازمت لی، بعد میں ڈومیسائل حاصل کیا، جس پر آپ کو ملک کے 1973 کے آئین کے مطابق غیر قانونی بھرتی ملازم قرار دیا جاتا ہے۔

    تاہم اب غیر قانونی بھرتی قرار دیے سپروائزر کو ٹھل فوڈ سینٹر کا انچارچ بنا دیا گیا ہے، عبدالرزاق مگسی نے سرکاری گندم خریدنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران سپروائزر عبدالرزاق مگسی رقم خورد برد کر کے بیرون ملک فرار ہو جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

  • گٹکا اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو انوکھی سزا سنادی گئی

    گٹکا اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو انوکھی سزا سنادی گئی

    جیکب آباد : کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے گٹکا اسمگل کرنے کا جرم ثابت پر مجرم کو ایک سال تک نیم کے درخت لگانے کی سزا سناتے ہوئے ان کا خیال رکھنے کے ساتھ دولاکھ روپے جرمانہ کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی عدالت نے گٹکا اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو انوکھی سزا سنادی ۔

    عدالے نے ملزم کو ایک سال تک نیم کے پودے اگانے کی سزا سنائی اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ دولاکھ روپےجرمانے ادا کرنےکا بھی حکم دیا۔

    عدالت نے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور ہر مہینے اپنی رپورٹ دیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کنزیومر کورٹ کے جج کی عدالت نےفیصلہ سنایا، پولیس نے رواں سال مئی کے ماہ میں ملزم کو بلوچستان سے سندھ پچھتر کلو گٹگا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

  • ایک اور بچی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

    ایک اور بچی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

    جیکب آباد: ایک اور بچی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، سفاک ملزمان نے گیارہ سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرکےلاش نہرمیں پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گیارہ سالہ بچی حسینہ کھوسو کا گھر سے باہر نکلناجرم بن گیا، جنسی درندوں نے ایک اور معصوم کلی کو کھلنےسےپہلےمسل دیا۔

    بچی کے والد نےبتایا کہ بیٹی دودھ لینے گھر سے نکلی تھی ، واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی تو اس کی تشدد زدہ لاش نہرسے ملی۔

    والد ملزمان کی عدم گرفتاری پر جے یو آئی کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نےمقدمہ درج کرکے مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا ہے۔

    غم سےنڈھال حسینہ کھوسو کے اہل خانہ کی ایک ہی درخواست ہے کہ ان کی بیٹی کےقاتلوں کو گرفتار کرکےسخت سےسخت سزادی جائے۔