Tag: جیکب آباد

  • ویڈیو: جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، خوفزدہ معلمات نے اسکول جانا چھوڑ دیا

    ویڈیو: جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، خوفزدہ معلمات نے اسکول جانا چھوڑ دیا

    جیکب آباد میں بدنام ڈاکوؤں نے 9 معلمات کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس سے خوفزدہ خواتین ٹیچرز نے اسکول جانا چھوڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے جیکب آباد میں نمائندے موسیٰ بلوچ کے مطابق گزشتہ دنوں بدنام ڈاکو مچھو بنگلانی گینگ نے خواتین اساتذہ کی وین روک کر اس میں سوار 9 معلمات کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

    اغوا کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں کی جانب سے خواتین اساتذہ کی گاڑی روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ڈاکوؤں کی اس حرکت کے بعد وین میں چیخ وپکار مچ گئی اور معلمات نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر قرآنی آیات کا ورد شروع کر دیا تھا۔

    بعد ازاں علاقہ مکین ڈنڈے، لاٹھیاں لے کر وہاں پہنچ گئے اور ان کی مزاحمت پر ڈاکو اپنی اس قبیحہ کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

    پولیس نے خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں مچھ بنگلانی سمیت 8 ڈاکوؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تاہم اس واقعہ کے بعد خواتین اساتذہ میں اتنا خوف پھیل گیا ہے کہ انہوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے جب کہ اسکولوں میں پرائمری اور مڈل کلاسز کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سسرالیوں نے داماد  پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    جیکب آباد : سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سسرالیوں نے داماد  پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعہ گاؤں گڑھی حسن میں پیش آیا، شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی تاہم جھلسے ہوئے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اہلخانہ نے الزام لگایا کہ علی محمدسر کی کو سسر اور اس کے ساتھیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    پنجاب کے ضلع خانیوال میں سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ، پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اس قبل بھی جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگادی تھی ، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان تھیں۔

  • جیکب آباد میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

    جیکب آباد میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

    جیکب آباد میں فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پہلا واقعہ تھانہ دودا پور کی حدود میں کار اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، اس واقعے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت رحم علی اور امین کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود میں پیش آیا، جس کے بتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    جیکب آباد کے ایس ایس پی خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے، ایس ایس پی نے ہدایت جاری کی کہ خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

     ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں کسی قسم کی غفلت کی گئی تو پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، سرکاری گندم میں مٹی ملانے والا افسر معطل

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن، سرکاری گندم میں مٹی ملانے والا افسر معطل

    جیکب آباد: اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سیشن کورٹ جیکب آباد نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو طلب کرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اے آر وائی نیوز نے صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کی خبر نشر کی تھی جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرجیکب آباد کی سرپرستی میں سرکاری گندم میں مٹی ملائی جارہی تھی۔

    محکمہ خوراک کی جانب سے جیکب آباد کے گودام میں چھاپہ مارا گیا تھا جہاں فوڈ سپروائزرغلام مصطفی گندم میں مٹی ملاتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق گندم میں بڑی مقدار میں مٹی ملانے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ واقعے کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں،واقعے میں ملوث فوڈ سپر وائزرغلام مصطفی انڑ کو سرکاری گندم میں مٹی ملانے کے الزام میں معطل کیا جاچکا ہے۔

    تاہم اب جیکب آباد کی مقامی عدالت نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوطلب کرلیاہے، سیشن کورٹ نے حکم دیا ہے کہ فوڈ کنٹرولر جیکب آباد خادم شر 29 مئی کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

    ڈی جی فوڈ سندھ سید امداد شاہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ متعلقہ کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ لاڑکانہ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے رپورٹ کے بعد پر فوڈ سپروائزرغلام مصطفی انڑ کیخلاف مزید کارروائی ہوگی۔

  • جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کا رکشا ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

    جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کا رکشا ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

    جیکب آباد : پولیس اہلکاروں نے رکشا ڈرائیور کی سر بازار دھلائی کردی۔ اہلکاروں نے رکشے والے کو مار مار کراس کے کپڑے تک پھاڑ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس گردی کی انتہا ہوگئی۔ مطابق جیکب آباد کے بانو بازار کے اندر رکشا کو جانے کی اجازت نہیں ہے لیکن بعض بدمعاش اہلکار بازار میں رکشے کے داخلے کے عوض ڈرائیوروں سے رقم لیتے ہیں۔


    NEWS@6 – 17th June 2016 by arynews

    اس رکشا ڈرائیور نے ان کی جیب نہ بھری جس پر مشتعل ہوکر ان پولیس اہلکاروں نے دن دہاڑے ایک غریب رکشا ڈرائیور کی دھلائی کردی، وردی والوں نے بھر ے بازار میں نہتے رکشے والے کو مار مار کر بے حال کردیا۔

    ڈنڈے چلائے۔ کپڑے پھاڑ دیئے۔ اپنے ہتھیار سے بھی رکشے والے پر تشدد کیا۔ شہری خاموش تماشائی بنے پولیس اہلکاروں کو تشدد کرتے دیکھتے رہے۔ پولیس اہلکاروں کا تعلق جیکب آباد سٹی تھانے سے ہے۔

  • امریکی تعاون سےجیکب آباد میں قائم کئےجانےوالےاسپتال کاافتتاح

    امریکی تعاون سےجیکب آباد میں قائم کئےجانےوالےاسپتال کاافتتاح

    جیکب آباد : پاکستان میں متعین امریکی سفیرڈیوڈہیل اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےامریکی ادارہ برائےبین الاقوامی ترقی (USAID) کی معاونت اورایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکی لاگت سےجیکب آباد میں تعمیر کئے جانے والے133 بسترکےجدیداسپتال جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکاافتتاح کیا۔

    اس موقع پرمنعقد ہونےوالی تقریب میں وزیرصحت سندھ جام مہتاب ڈہر،کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اورحکومت سندھ کےاعلیٰ عہدیداروں نےشرکت کی۔

    تقریب سےخطاب کرتےہوئےامریکی سفیرڈیوڈہیل نےکہاکہ اس اسپتال کی تعمیرمیں حکومتِ سندھ کےمحکمہ صحت نےبےانتہامعاونت فراہم کی ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ یہ اسپتال ہرسال 10لاکھافراد کوصحت کی معیاری سہولیات فراہم کرےگا۔ ڈیوڈ ہیل نےکہاکہ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزریسرچ اورتربیت کے ادارےکےطورپربھی کام کرےگا۔

    اسپتال میں اوپی ڈی،ان پیشنٹ ڈپارٹمنٹ،حادثات اورزچہ وبچہ کی دیکھ بھال کےشعبےقائم کیےگئےہیں، جبکہ اسپتال میں جسمانی مشکلات کاشکارافراد کی رسائی ممکن بنانےکیلئےخصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔

    USAIDنےطبی آلات اورشمسی توانائی کےنظام سمیت اسپتال کی مکمل تعمیرکیلئےرقم فراہم کی ہے۔نامورڈاکٹرزاورعوامی نمائندوں پرمشتمل ایک آزادبورڈا ٓف گورنرزاسپتال کےانتظامی امورکی نگرانی کرےگا۔

  • جیکب آباد: وزیراعلٰیٰ سندھ وکلاء کی تقریب میں پھرسوگئے

    جیکب آباد: وزیراعلٰیٰ سندھ وکلاء کی تقریب میں پھرسوگئے

    جیکب آباد : وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی پھرایک تقریب میں آنکھ لگ گئی،میزبان گذارشات پیش کرتا رہا اورسائیں میٹھی نیندکےمزے لیتےرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی قائم علی شاہ کی شاید نیند پوری نہیں ہورہی۔ آئے دن تقریبات میں آنکھ لگ جاتی ہے۔

    جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بارکی تقریب میں میزبان کی تقریرجاری تھی،لمبی اوربورنگ تقریرپرسائیں کو نیند آگئی اورمزے سے سوگئے.

    ابھی چند دن پہلے ہی کراچی میں ملیربار کی تقریب میں بھی وزیراعلٰی اسٹیج پربیٹھے بیٹھے سوگئےتھے، ملیربار کے صدر سائیں کی خدمات میں گذارشات کررہے تھے۔

    سائیں نے ایک بات بھی نہیں سنی ، وزیراعلٰی قائم علی شاہ پروزارت اعلٰی کے علاوہ بھی کئی وزارتوں کا بوجھ ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ تقریبات سوتےنظرآتےہیں۔

  • حکومت کی یقین دہانی، لواحقین نے دھرنا ختم کردیا

    حکومت کی یقین دہانی، لواحقین نے دھرنا ختم کردیا

    جیکب آباد : حکومتی یقین دہانی پر جیکب آباد خودکش حملےمیں جاں بحق افراد کےلواحقین نے دھرناختم کردیا ،وزیرعلیٰ سندھ نے لواحقین کیلئےبیس بیس لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔

    سانحہ جیکب آباد میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے حکومتی عہدیداروں سے مزاکرات اور یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا دھرنا ختم ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی اُن کاکہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کیس فوجی عدالت میں چلے ادھربم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم دھماکے کی رپورٹ مرتب کرلی ہے جبکہ وزیرعلیٰ سندھ نے لواحقین کیلئے20،20لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا، جس میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد اوربڑی تعداد میں بال بیرنگ استعمال ہوئے۔