Tag: جیکٹ

  • چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو جیکٹ کیوں ملتی ہے؟

    چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو جیکٹ کیوں ملتی ہے؟

    کسی بھی ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات ملتے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ٹیم خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کئی ٹورنامنٹ کراتی ہے جس میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔ ہر ٹورنامنٹ جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی، میڈلز اور نقد انعامات ملتے ہیں، لیکن چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام کے ساتھ خصوصی جیکٹ بھی دی جاتی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے اب تک آئی سی سی فاتح کپتان اور ٹیم کے ارکان کو سفید جیکٹس سے نوازتی ہے۔ سرفراز احمد، رکی پونٹنگ اور ایم ایس دھونی سمیت ماضی کے کئی عظیم کھلاڑی یہ جیکٹ پہن چکے ہیں لیکن یہ خصوصی جیکٹ کیوں دی جاتی ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے، کیا اس بارے آپ جانتے ہیں؟

    آئی سی سی کے مطابق، سفید جیکٹ ایک ‘اعزاز کا بیج’ ہے جو کھلاڑیوں کے لیے تمغے کا کام کرتی ہے۔ یہ جیکٹ کھلاڑیوں کی عظمت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    اس حوالے سے آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ‘آئی سی سی کے سب سے اہم ایونٹ فارمیٹ میں ہر میچ اہمیت رکھتا ہے، جہاں ٹیمیں نہ صرف چیمپئنز ٹرافی بلکہ سفید جیکٹ کے لیے بھی مقابلہ کرتی ہیں، جو عظمت اور عزم کی علامت ہے۔ یہ سفید جیکٹ اعزاز کا بیج ہے جسے چیمپئن نے پہنا ہے۔

    یہ جیکٹ ٹیلنٹ کی دریافت اور ایک وراثت کی علامت ہے جس نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ سفید جیکٹ جیتنے کے لیے سب کچھ خطرے میں ڈالنے کے سفر کی نمائندگی کرتی ہے۔

    جیکٹ دینے کی روایت گولف میں مشہور ہے۔ ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فاتح کو آگسٹا نیشنل گالف کلب کی جانب سے شاندار سبز جیکٹ سے نوازا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل فٹ بال لیگ اپنے ہال آف فیم کے اراکین کو سونے کی جیکٹیں دیتی ہے۔

    تاہم کھیلوں کی انٹرنیشنل تنظیم کی جانب سے ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کو جیکٹ دینے کی روایت صرف کرکٹ میں ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-emerging-mens-cricketer-of-the-year-2024-announced/

  • اندھیرے میں چمکنے والی سولر جیکٹ تیار

    اندھیرے میں چمکنے والی سولر جیکٹ تیار

    برطانوی ماہرین نے ایسی انوکھی جیکٹ تیار کرلی ہے جو سورج کی توانائی سے چارج ہو کر اندھیرے میں چمکتی ہے۔

    ٹائم میگزین کی جانب سے سنہ 2018 کی بہترین ایجاد قرار دی جانے والی یہ جیکٹ سولر تو ہے، تاہم اس کا کام کرنے کا انداز بھی انوکھا ہے۔ یہ پودے کی طرح کام کرتی ہے یعنی سورج سے خودبخود روشنی جذب کر کے توانائی جمع کرتی ہے۔

    اس جیکٹ کا بنیادی کام یہ ہے کہ یہ اندھیرے میں چمکتی ہے جس کی وجہ سے یہ رات میں کام کرنے والے افراد جیسے سرکاری اہلکار یا پولیس اہلکاروں کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے جو اس جیکٹ کو پہن کر دور سے نظر آسکتے ہیں۔

    اس کا ایک اور فیچر یہ بھی ہے کہ اندھیرے میں ٹارچ کی روشنی کی مدد سے اس پر کچھ لکھا بھی جاسکتا ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص رات کے وقت کہیں پھنس جائے تو وہ اس جیکٹ پر ہیلپ کا لفظ لکھ کر دور سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکتا ہے۔

    جیکٹ کی بیرونی تہہ کا مٹیریل فاسفورس سے تیار ایک خاص مرکب سے بنا ہے۔ اس پر روشنی پڑتی ہے تو جیکٹ اسے جذب کرتی ہے اور جگمگا اٹھتی ہے۔

    اپنی نوعیت کی اس منفرد ایجاد کی ابتدائی قیمت 445 ڈالر رکھی گئی ہے۔

  • امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    واشنگٹن:امریکا کی ریاست میزوری میں پولیس نے پپر سٹور ’وال مارٹ ‘کے قریب سے ایک مشتبہ مسلح شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے بلٹ پروف جیکٹ اور پستول برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میزوری میں سپرنگ فیلڈ کے وال مارٹ کے قریب سے مشتبہ شخص کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے،پولیس نے مسلح شخص کی گرفتاری کے دوران کسی بھی قسم کی فائرنگ ہونے کی تردید کی ہے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک مسلح شخص ٹرالی چلاتے ہوئے موبائل فون سے اپنی ویڈیو بنا رہا تھا، یہ دیکھ کر سٹور کے مینیجر نے وہاں موجود دیگر افراد کو خبردار کرنے کےلئے گھنٹی بجا ئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مشتبہ شخص کے عزائم جاننے کیلئے تفتیش کی جائے گی۔

    امریکی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاری وال مارٹ کے قریب ویسٹ رپبلک روڈ پر مارکیٹ سے کی گئی ہے۔

    سپرنگ فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ مائیک لیکوس نے کہا کہ ہے کہ مشتبہ شخص جب سٹور سے باہر آیا تو پولیس کے پہنچنے تک فائر فائٹر عملے نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رکھا۔

    مائیک لیکوس نے کہا کہ مشتبہ شخص کا مقصد افراتفری پھیلانا تھا، جس میں وہ کامیاب رہا۔

  • خود کش حملہ آور کی جیکٹ کڑی محنت کے بعد ناکارہ بنا دی گئی

    خود کش حملہ آور کی جیکٹ کڑی محنت کے بعد ناکارہ بنا دی گئی

    اسلام آباد :  امام بارگاہ میں خود کش حملہ آور کے جسم پر موجود جیکٹ کو کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد پاک فوج کے ماہرین نےناکارہ بنا دیا۔

    پاک فوج کے بم ناکارہ بنانے والے خصوصی دستے نے خود کش حملہ آور کی جیکٹ ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ اس مقصد کیلئے جدید ترین روبوٹ کو استعمال کیا گیا۔

    حملہ آور کی لاش سے لپٹی جیکٹ کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتی تھی جس سے مزید کئی اور افراد کی موت واقع ہو سکتی تھی، پاک فوج کے ماہرین نے پوری ذمہ داری سے کام لیتے ہوئے اس جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

    خود کش جیکٹ میں تین کلو بارود موجود تھا، اس میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ سمیت دیگر دھاتی ٹکڑے بھی پائے گئے ، خود کش جیکٹ ناکارہ بنانے کے بعد جیکٹ اور حملہ آور کی لاش کو امام بارگاہ سے نکال لیا گیا ۔