Tag: جیکی چن

  • اداکاری کے دوران جیکی چن کی مزاحیہ غلطیوں کے بارے میں انکشاف

    اداکاری کے دوران جیکی چن کی مزاحیہ غلطیوں کے بارے میں انکشاف

    جیکی چن کو لگ بھگ دنیا بھر میں فلمیں دیکھنے والے افراد جانتے اور ان کے مداح ہیں، پاکستان میں بھی متعدد افراد جیکی چن کی فلمیں پسند کرتے ہیں۔

    جیکی چن کی لگ بھگ ہر فلم کا اختتام شوٹنگ کے دوران ہونے والی مزاحیہ غلطیوں اور حادثات پر مبنی بلوپر ریل پر ہوتا ہے۔

    فلم کے اینڈ کریڈٹس کے دوران دکھایا جاتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران جیکی چن نے اسٹنٹس کرتے ہوئے کیا غلطیاں کیں اور دیگر مزاحیہ لمحات بھی اس بلوپر ریل کا حصہ ہوتے ہیں۔

    جیکی چن نے اس روایت کو کیوں اپنایا، اس کی وضاحت انہوں نے اپنی سوانح حیات Never Grow Up میں کی۔

    جیکی چن کے مطابق ان کی تمام فلمیں ایک مخصوص فارمولے پر مبنی ہوتی ہیں، میری تمام فلموں میں ایسے مخصوص عناصر کا ہونا ضروری ہوتا ہے جن کو دیکھ کر ناظرین کو احساس ہو کہ وہ میری فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ جیکی چن اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور دل دہلا دینے والے پرتشدد مناظر سے گریز کرتے ہیں۔

    اسی طرح بلوپر ریلز کی وجہ سے بھی جیکی چن کی فلمیں دیگر مارشل آرٹس فلموں سے منفرد ہو جاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 1982 کی فلم ڈریگن لارڈ جیکی چن کی پہلی فلم تھی جس میں ناکام اسٹنٹس اور دیگر غلطیوں کو فلم کے اختتام پر دکھایا گیا جس کے بعد ایشیائی سپر اسٹار کی ہر فلم کا اختتام اس طرح ہونا روایت بن گیا۔

    اس فلم میں ہوا یہ تھا کہ ایک اسٹنٹ کی شوٹنگ کے دوران جیکی چن نے غلطی سے اپنا سر لوہے کی سلاخ پر دے مارا تھا۔

    اس وقت جب اداکار تکلیف کے باعث نیچے گر گئے تھے تو کیمرا مین نے فوٹیج کو ریکارڈ کرلیا اور پھر اسے فلم کے آخر میں بلوپر ریل کی شکل میں چلا دیا گیا، جو اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے بعد اداکار کی دیگر فلموں میں بھی ایسا کیا جانے لگا۔

  • جیکی چن کے لیے آسکر ایوارڈ

    جیکی چن کے لیے آسکر ایوارڈ

    لاس اینجلس: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جیکی چن کو یہ اعزازی آسکر ان کے شاندار ایکٹنگ کیریئر کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

    پانچ دہائیوں تک مارشل آرٹس کی شاندار صلاحیتوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے جیکی چن کو اعزاز ی آسکر ایوارڈ مل گیا۔

    jackie-5

    آسکر کے اعزازی یا گورنرز ایوارڈ کا آغاز 2009 میں ان فنکاروں کے اعزاز میں کیا گیا جو اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے لیکن ان کا کام ہالی ووڈ کے لیے سرمایے کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس سے قبل اوپرا ونفرے اور انجلینا جولی سمیت کئی اداکاروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

    رواں برس جیکی چن کے ساتھ مزید 3 افراد کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے جن میں فلم ایڈیٹر اینی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سلمسٹر اور ڈاکیومنٹری ڈائریکٹر فریڈرک وائس مین شامل ہیں۔

    jackie-3

    اینی کوٹس فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں اپنے کام کے باعث اس سے قبل بھی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اپنے 60 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بطور فلم ایڈیٹر کام کیا۔

    سلمسٹر 200 سے زائد فلموں کے لیے انڈسٹری کی بہترین کاسٹ تخلیق کر چکے ہیں جبکہ فریڈرک وائس مین 1967 سے تقریباً ہر سال ایک ڈاکیومنٹری فلم بنا چکے ہیں۔

    اکیڈمی کے آٹھویں سالانہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں اعزاز وصول کرنے کے بعد جیکی چن کا کہنا تھا کہ 56 سال فلمی صنعت میں گزارنے اور متعدد ہڈیاں تڑوانے کے بعد آخرکار انہیں یہ ایوارڈ مل ہی گیا۔

    jackie-2

    تقریب میں معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون سمیت متعدد اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔

    jackie-4

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مارشل آرٹ اداکار جیکی چن اپنی مارشل آرٹ کی ناقابل یقین مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے بچپن سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

  • جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر ایوارڈ

    جیکی چن کے لیے اعزازی آسکر ایوارڈ

    لاس اینجلس: ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکیڈمی ایوارڈز منتظمین کے مطابق یہ ایوارڈ ان کے شاندار ایکٹنگ کیریئر کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

    ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والے 62 سالہ مارشل آرٹ اداکار جیکی چن اپنی مارشل آرٹ کی ناقابل یقین مہارت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنے بچپن سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 150 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

    jackie-2

    جیکی چن کے ساتھ فلم ایڈیٹر اینی کوٹس، کاسٹنگ ڈائریکٹر لین سلمسٹر اور ڈاکیومنٹری ڈائریکٹر فریڈرک وائس مین کو بھی اعزازی اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    اینی کوٹس فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں اپنے کام کے باعث اس سے قبل بھی آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اپنے 60 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بطور فلم ایڈیٹر کام کیا۔

    سلمسٹر 200 سے زائد فلموں کے لیے انڈسٹری کی بہترین کاسٹ تخلیق کر چکے ہیں جبکہ فریڈرک وائس مین 1967 سے تقریباً ہر سال ایک ڈاکیومنٹری فلم بنا چکے ہیں۔

    ان فنکاروں کو یہ اعزاز نومبر میں ہونے والے اکیڈمی کے آٹھویں سالانہ گورنرز ایوارڈز میں دیا جائے گا۔

    jackie-3

    آسکر کے گورنرز ایوارڈ کا آغاز 2009 میں ان فنکاروں کے اعزاز میں کیا گیا جو اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی فہرست میں اپنی جگہ نہیں بنا پاتے لیکن ان کا کام ہالی ووڈ کے لیے سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اس سے قبل اوپرا ونفرے اور انجلینا جولی سمیت کئی اداکاروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کو بھی اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

  • جیکی چن کی نئی فلم کی شوٹنگ نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

    جیکی چن کی نئی فلم کی شوٹنگ نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

    لندن : جیکی چن اپنے ایکشن کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی نئی فلم کیلئے ایکشن شوٹ کیا گیا جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ، لندن کے بیچوں بیچ برج پر سے جاتے ہوئی بس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔

    جیکی چن اپنی نئی آنیوالی ایکشن فلم دی فارنرکی عکسبندی میں مصروف تھے اور فلم کی ایک منظر میں برطانوی پارلمنٹ کے قریب ہوئے اس دھماکے کو لوگ دہشتگردی کا واقعہ قرار دے ہی رہے تھے کہ اچانک معلوم ہوا کہ یہ تو جیکی چن کی نئی فلم کا سین ہے، جس میں سیاحوں کی بس کو بم دھماکے سے اڑایا جاتا ہے، اس منظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    زور دار دھماکے کی آواز سن کر لوگ سمجھے کہ شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما ہو گیا ہے۔بعد ازاں حقیقت کا علم ہونے پر لوگوں کے حواس بحال ہوئے اور جیکی چن کی فلم کی شوٹنگ کا سن کر سب نے چین کا سانس لیا۔

  • کترینا کیف جیکی چن کی ہیروئن بننے گی

    کترینا کیف جیکی چن کی ہیروئن بننے گی

    ممبئی: بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ کترینا کیف جیکی چن کی نئی فلم میں ہیروئن بننے جارہی ہیں۔

    کنگ فو یوگا پروڈکشن کے تحت فلم بننے جارہی ہے جس کا مرکزی کردار جیکی چن ادا کریں گے، فلم میں کترینہ کیف یونیورسٹی پروفیسر بنیں گی۔

    بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے کیریئر کی پہلی بین الاقوامی فلم سائن کرلی،ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فلمساز سٹینلے ٹانگ اس ایکشن ایڈونچر فلم کے ہدایتکار ہیں ،فلم کا نام ’’کنگ فویوگا‘‘اوراس کے ہیرو جیکی چن ہوں گے ۔

    کترینہ کیف اس فلم میں چینی یونیورسٹی میں پڑھانے والی بھارتی پروفیسر کاکرداراداکریں گی جبکہ جیکی چن ایک چینی ماہر آثار قدیمہ  آرکیالوجسٹ  کا کرداراداکررہے ہیں جو ماگادا دور کے زیر زمین خزانوں کا کھوج لگانے میں پروفیسر کی مدد کرتے ہیں ۔

    فلم میں مارشل آرٹ کے ماہر جیکی چن نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے،اس فلم میں دلچسپ بات یہی ہے کہ کترینہ کیف اس میں بہت سے ایکشن سین کریں گی۔

    فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کر دی جائے گی۔ یہ بالی ووڈ اداکارہ کی پہلی انٹرنیشنل یا ہالی ووڈ فلم ہے۔ ان سے قبل ایشوریا رائے اور ملیکہ شیراوت چند فلموں میں کردار نبھا چکی ہیں۔