Tag: جیک فروٹ

  • دنیا کے سب سے بڑے پھل ’کٹھل‘ کی سندھ میں کاشت جاری

    دنیا کے سب سے بڑے پھل ’کٹھل‘ کی سندھ میں کاشت جاری

    کراچی : بے شمار خوبیوں کا حامل پھل ’کٹھل‘ جسے انگریزی میں ’جیک فروٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اسے سبزی کے طور پر پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے امان اللہ کھوکھر کی رپورٹ کے مطابق یہ پھل ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہیار میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جارہا ہے جس سے کاشت کاروں کو بہترین منافع حاصل ہورہا ہے۔

    کٹھل کا وزن دو کلو سے 35 یا 40 کلو گرام تک ہوتا ہے، کیلشیم اور غذائیت سے بھرپور یہ پھل بازاروں میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کیلشیم، پوٹاشیم، فائبر اور وٹامنز سے بھرپور اس پھل کا تعلق جنوب مشرقی ممالک فلپائن تھائی لینڈ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے علاوہ ملائیشیا اور انڈونیشیا سے ہے۔

    Jackfruit

    اس پھل کی افادیت سامنے آنے کے بعد اب اس کی سندھ کے ساحلی علاقوں ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہیار میں بھی باقاعدہ کاشت شروع کر دی گئی ہے۔

  • گوشت جیسا ذائقہ رکھنے والا پھل

    گوشت جیسا ذائقہ رکھنے والا پھل

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک پھل ایسا بھی پایا جاتا ہے جس کا ذائقہ بالکل گوشت کی طرح ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پھل جنوبی ایشیا کا مقامی پھل ہے۔

    جیک فروٹ کہلایا جانے والا یہ پھل ذائقے میں گوشت کی طرح معلوم ہوتا ہے۔

    یہ دنیا کا اب تک کا معلوم سب سے بڑا درخت پر لگنے والا پھل ہے۔ اس کا وزن 100 پاؤنڈز تک ہوسکتا ہے۔

    اس کے 10 سے 12 ٹکڑے کسی کے بھی لیے ایک وقت کے کھانے کے برابر ہوسکتے ہیں۔ بھارت میں اسے گوشت کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    اگر اسے مصالحہ دار سوس کے ساتھ کھایا جائے تو یہ اندازہ لگانا مشکل ہوگا کہ آپ گوشت نہیں بلکہ کچھ اور کھا رہے ہیں۔

    اس پھل کو کاٹنے سے قبل اس کی مہک ذرا سی ناگوار ہوتی ہے تاہم کھاتے ہوئے یہ مہک پریشان نہیں کرتی۔

    یہ پھل اگنے میں بھی بہت آسان ہے اور اس کا درخت قحط، گرم درجہ حرارت، کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کو باآسانی سہہ جاتا ہے۔

    سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پھل جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے، یعنی اسی خطے میں جہاں ہم رہتے ہیں۔