Tag: جیک کیلس

  • دو ہزار تیرہ:دنیا کے عظیم کرکٹرز نے کنارہ کشی اختیار کرلی

    دو ہزار تیرہ:دنیا کے عظیم کرکٹرز نے کنارہ کشی اختیار کرلی

    سال دو ہزار تیرہ میں دنیائے کرکٹ کے چند عظیم کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکیں۔ کرکٹ میں کھلاڑی آتے اور جاتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن سال دوہزار تیرہ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں ہوسکے گا۔ اس سال دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا۔

      کئی برسوں تک کرکٹ میں بادشاہت قائم رکھنے والے ٹنڈولکر نے شاہی تخت چھوڑ دیا۔ ٹنڈولکر جاتے جاتے دوہزار تیرہ کے سال کو ریکارڈ بک میں ہمیشہ کے لئے زندہ کرگئے۔  بات صرف ٹنڈولکر تک ہی ختم نہیں ہوتی۔ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین تلکرتنے دلشان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

    دلشان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تن وتنہا اپنی ٹیم کو کئی فتوحات دلائیں۔ اب ایسے کھلاڑی کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہی نظر آتا ہے۔ دو ہزار تیرہ میں کرکٹ لورز کو بری خبر اس وقت سننے کو ملی جب دنیا کے بہترین آل رؤانڈر جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

    بھارت کے خلاف کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں سینچری بناکر کیلس ٹنڈولکر ، پونٹنگ، ڈریوڈ سب ہی سے بازی لے گئے۔ ریٹائرمنٹ کی ہوا انگلینڈ میں بھی چلی۔

    انگلینڈ کے کامیاب آف اسپنر گریم سوان نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ایشیز سیریز میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ کھلاڑی چلے جاتے ہیں لیکن کھیل کے لئے ان کی بے مثال خدمات یاد گار بن جاتی ہیں۔

     

  • جیک کیلس کی کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری

    جیک کیلس کی کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری

    جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بیٹسمین جیک کیلس نے بھارت کیخلاف کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میچ کو شاندار سنچری اسکور کرکے یادگار بنا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بیٹسمین جیک کیلس بھارت کیخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کو بھی انھوں نے یادگار بنایا ہے۔

    ڈربن ٹیسٹ کے چوتھے روز جیک کیلس نے شاندار سنچری اسکور کی ۔یہ انکےکیرئیر کی پینتالیسویں اور بھارت کیخلاف اب تک وہ سات سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ شاندار کارکردگی اور آخری ٹیسٹ میچ کی وجہ سے بھارتی ٹیم کیساتھ شائقین نے بھی ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔