Tag: جی آئی ڈی سی

  • ملک  کے کسانوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    ملک کے کسانوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوریاکی بوری پر جی آئی ڈی سی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے یوریا کی قیمت میں 20فیصد تک کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے کسانوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے یوریا کی بوری پر جی آئی ڈی سی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم سے وزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی ملاقات ہوئی تھی۔

    جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے یوریا کی قیمت میں 20فیصد تک کمی آئے گی ، اس سے پہلے یہ اضافی رقم جی آئی ڈی سی کی مدمیں وصول کی جاتی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کوریلیف کے لئے ای سی سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوریا کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

    یاد رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں سستی کھاد کی فراہمی کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے کھاد کی بوری پرعائد400 روپے جی آئی ڈی سی کی چھوٹ دینے کی منظوری دی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گیس انفراسٹر کچرڈ ویلپمنٹ سیس کا خاتمہ کرنے پر ای سی سی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کسان دوست فیصلے سے یوریا فی بوری قیمت میں400روپے تک کمی ہوگی، فیصلہ پاکستان بھر کے کسانوں کے لیے خوشحالی کاباعث بنے گا۔

  • جی آئی ڈی سی معاملہ، کسی  شعبے کو ناجائز رعایت نہیں دی: عمر ایوب کی وضاحت

    جی آئی ڈی سی معاملہ، کسی شعبے کو ناجائز رعایت نہیں دی: عمر ایوب کی وضاحت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج (جی آئی ڈی سی) کوئی نئی چیز نہیں، عدالتی فیصلے کے تحت قدم اٹھایا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ 2011 کی حکومت نے جی آئی ڈی سی لگایا تھا، 2017 کی حکومت نے سی این جی سیکٹر سے متعلق معاہدہ کیا.

    عمر ایوب نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کا مسئلہ عوامی مفاد میں حل کیا، حکومت کو پہلے سال45 ارب روپے حاصل ہوں گے، جی آئی ڈی سی میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، کمپنیوں سے فرانزک آڈٹ کی شرط پر عمل کا کہا گیا ہے.

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فرٹیلائزرسیکٹر کا اسپیشل آڈٹ بھی ہوگا، حکومت کی طرف سے کسی بھی شعبے میں ناجائز  رعایت نہیں دی جارہی، وزیراعظم نےاسپیشل آڈٹ کے لئے ترمیم کی ہدایت کی ہے. وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے.

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نےسی این جی سیکٹر سےمعاہدہ کرکے50 فی صد معاف کیا تھا.

    خیال رہے کہ آج وزیر  اعظم خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا تھا، جس میں اس معاملے کا کونٹس لیتے ہوئے وفاقی وزرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کے سامنے اس معاملے کو واضح کیا جائے۔